🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1752. -- باب: الصبي لا يلزمه فرض الصوم حتى يبلغ ولا المجنون حتى يفيق
-- باب: بچے پر روزے کی فرضیت لازم نہیں یہاں تک کہ وہ بالغ ہو جائے، اور نہ ہی پاگل پر یہاں تک کہ اسے افاقہ ہو جائے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8307
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ عَلِيٌّ بِمَجْنُونَةِ بَنِي فُلَانٍ قَدْ زَنَتْ، وَهِيَ تُرْجَمُ، فَقَالَ عَلِيٌّ لِعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَمَرْتَ بِرَجْمِ فُلَانَةَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: أَمَا تَذْكُرُ قَوْلَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثٍ عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَحْتَلِمَ، وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يُفِيقَ"؟ قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرَ بِهَا فَخَلَّى عَنْهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا گزر فلاں قبیلے کی ایک دیوانی عورت کے پاس سے ہوا جس نے زنا کیا تھا اور اسے سنگسار کیا جا رہا تھا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اے امیر المومنین! کیا آپ نے فلانی کے رجم کا حکم فرمایا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: ”کیا آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان یاد نہیں ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ”تین افراد سے قلم کو اٹھا لیا گیا ہے: سوئے ہوئے سے جب تک بیدار نہ ہو، بچے سے جب تک بالغ نہ ہو، دیوانے سے جب تک تندرست نہ ہو جائے۔““ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہاں۔“ تو پھر انہوں نے اس عورت کا راستہ چھوڑ دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 8307]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ معنيٰ تخريحه»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں