الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَيَاءِ .
حیاء کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 317
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ، وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ. وَالْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ، وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ" - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ" - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حیاء ایمان کا حصہ ہے اور ایمان، جنت میں ہو گا، اور بے حیائی، جفاء کا حصہ ہے، اور جفاء جہنم میں ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ”صحیح“ میں اس کا یہ حصہ منقول ہے: ”حیاء، ایمان کا حصہ ہے“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 317]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ”صحیح“ میں اس کا یہ حصہ منقول ہے: ”حیاء، ایمان کا حصہ ہے“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 317]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 501 اورده المؤلف فى زوائد المسند 122، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2009، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10134»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
حدیث نمبر: 318
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو الْمِقْدَامِ لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو الْمِقْدَامِ لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ أَحَدٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حیاء ایمان کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ابومقدام ہے، جس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اور کسی نے بھی اُس کی توثیق نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 318]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 7463»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 319
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ، وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ. وَالْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ، وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ".
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي بَكْرَةَ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَرَوَاهُمَا جَمِيعًا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِي مُسْنَدِهِ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَبْدُ اللَّهِ عَنِ الْمَأْمُونِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ عَبْدَ الْجَبَّارِ.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حیاء، ایمان کا حصہ ہے، اور ایمان، جنت میں ہو گا، بے حیائی، جفاء کا حصہ ہے اور جفاء جہنم میں ہو گی“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کو امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ان دونوں روایات کو امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے: اسے عبدالجبار بن عبداللہ نامی راوی نے مامون کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور میں نے کسی کو عبدالجبار نامی اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 319]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5055 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 115/2، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2009، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10134»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 320
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ بِصَاحِبِهِمْ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنْ صَاحِبَنَا هَذَا قَدْ أَفْسَدَهُ الْحَيَاءُ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْحَيَاءَ مِنْ شَرَائِعِ الْإِسْلَامِ، وَإِنَّ الْبَذَاءَ مِنْ لُؤْمِ الْمَرْءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ اپنے ایک ساتھی کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اے اللہ کے نبی! ہمارے ساتھی کو حیاء نے خراب کر دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک حیاء، اسلامی احکام کا حصہ ہے اور بے حیائی، آدمی کی کمینگی میں سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کو امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 320]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کو امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 320]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10506»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 321
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْحَيَاءَ وَالْعِيَّ مِنَ الْإِيمَانِ، وَهُمَا يُقَرِّبَانِ مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُبَاعِدَانِ مِنَ النَّارِ. وَالْفُحْشَ وَالْبَذَاءَ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَهُمَا يُقَرِّبَانِ مِنَ النَّارِ، وَيُبَاعِدَانِ مِنَ الْجَنَّةِ". فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ لِأَبِي أُمَامَةَ: إِنَّا لَنَقُولُ فِي الشِّعْرِ: إِنَّ الْعِيَّ مِنَ الْحُمْقِ. قَالَ: إِنِّي أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَجِيئُنِي بِشِعْرِكَ الْمُنْتِنِ؟!.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک حیا اور عی (یعنی بات کرتے ہوئے جھجک کا شکار ہونا) ایمان کا حصہ ہیں، اور یہ دونوں جنت کے قریب کر دیتے ہیں، اور جہنم سے دور کر دیتے ہیں، جبکہ فحش کلامی اور بے حیائی، شیطان کی طرف سے ہیں، یہ دونوں جہنم کے قریب کر دیتے ہیں، اور جنت سے دور کر دیتے ہیں“ ایک دیہاتی شخص نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ہم تو شاعری میں یہ کہتے ہیں: عی، حماقت کا حصہ ہے، تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں یہ بیان کر رہا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:، اور تم (اُس کے مقابلے میں) میرے سامنے اپنا بدبودار شعر پیش کر رہے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 321]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7481، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7481»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 322
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَيَاءُ وَالْإِيمَانُ مَقْرُونَانِ لَا يَفْتَرِقَانِ إِلَّا جَمِيعًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدَةَ الْقَوْمَسِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدَةَ الْقَوْمَسِيُّ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حیاء اور ایمان، ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، اور یہ دونوں (اگر کسی شخص سے جدا ہوں گے) تو ایک ساتھ جدا ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں محمد بن عبیدہ قومسی نامی راوی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 322]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں محمد بن عبیدہ قومسی نامی راوی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 322]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 4471 اخرجه الأمام الطبراني فى معجمه الصغير 223/1، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 595»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 323
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَيَاءُ وَالْإِيمَانُ فِي قَرْنٍ، فَإِذَا سُلِبَ أَحَدُهُمَا تَبِعَهُ الْآخَرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ كَذَّابٌ خَبِيثٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ كَذَّابٌ خَبِيثٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حیاء اور ایمان ملے ہوئے ہیں، جب ان دونوں میں سے کوئی ایک سلب کیا جاتا ہے، تو دوسرا بھی، اُس کے پیچھے رخصت ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، جو کذاب اور خبیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 323]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، جو کذاب اور خبیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 323]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني في. معجمه الاوسط 8313، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8309»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف