الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابٌ فِيمَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَغَيْرِهِمْ .
اہل کتاب میں سے یا ان کے علاوہ جو شخص اسلام قبول کرلے اُس کا بیان
حدیث نمبر: 334
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: إِنِّي لَتَحْتَ رَاحِلَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْفَتْحِ، فَقَالَ قَوْلًا حَسَنًا جَمِيلًا، فَكَانَ فِيمَا قَالَ:" مَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ فَلَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ، وَلَهُ مَا لَنَا وَعَلَيْهِ مَا عَلَيْنَا، وَمَنْ أَسْلَمَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَلَهُ أَجْرُهُ، وَلَهُ مَا لَنَا وَعَلَيْهِ مَا عَلَيْنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کے نیچے موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمدہ گفتگو ارشاد فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو ارشاد فرمایا، اُس میں یہ بات بھی تھی: ”اہل کتاب میں سے، جو شخص مسلمان ہو جائے، اُسے دو گنا اجر ملے گا، اُسے وہ تمام حقوق حاصل ہوں گے، جو ہمیں (یعنی مسلمانوں کو) حاصل ہیں، اور اُس پر وہ تمام چیزیں لازم ہوں گی، جو ہم پر (یعنی مسلمانوں پر) لازم ہیں، مشرکین میں سے، جو شخص مسلمان ہو گا، اسے ایک گناہ اجر حاصل ہو گا، اسے وہ تمام حقوق حاصل ہوں گے، جو ہمیں حاصل ہیں اور اس پر وہ تمام چزیں لازم ہوں گی، جو ہم پر لازم ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قاسم ابوعبدالرحمن ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 334]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 295/5 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7786، 7856، أخرجه مسند أحمد برقم: 21731، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7786»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف