🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

72. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِبْرِ .
تکبر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 353
عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: الْتَقَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَلَى الْمَرْوَةِ فَتَحَدَّثَا، ثُمَّ مَضَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو وَبَقِيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَبْكِي، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: مَا يُبْكِيكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: هَذَا - يَعْنِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو - وَزَعَمَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ كِبْرٍ كَبَّهُ اللَّهُ لِوَجْهِهِ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوسلمہ بن عبدالرحمان بن عوف بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مروہ پہاڑی پر، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی ملاقات ہوئی، یہ دونوں حضرات آپس میں بات چیت کرتے رہے، پھر سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما وہیں رک کر رونے لگے، ایک شخص نے اُن سے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا: انہوں نے (اُن کی مراد سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ تھے) یہ بات بیان کی ہے: اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کے دل میں دانے کے وزن جتنا تکبر ہو گا، اللہ تعالیٰ اُسے اوندھے منہ جہنم میں داخل کر دے گا“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 353]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 164/2، أورده المؤلف فى زوائد المسند147، أخرجه مسند أحمد برقم: 6976»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 354
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى عِنْدَ أَحْمَدَ صَحِيحَةٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِنْسَانٌ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ كِبْرٍ".
امام أحمد کی نقل کردہ ایک اور صیح روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایسا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کے دل میں رائی کے دانے کے وزن جتنا تکبر ہو گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 354]

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 355
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ رَجُلٍ يَمُوتُ حِينَ يَمُوتُ وَفِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةِ خَرْدَلٍ مِنْ كِبْرٍ - تَحِلُّ لَهُ الْجَنَّةُ أَنْ يَرِيحَ رِيحَهَا وَلَا يَرَاهَا"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ يُقَالُ لَهُ أَبُو رَيْحَانَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَأُحِبُّ الْجَمَالَ وَأَشْتَهِيهِ، حَتَّى إِنِّي لَأُحِبُّهُ فِي عَلَاقَةِ سَوْطِي، وَفِي شِرَاكِ نَعْلِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ ذَاكَ الْكِبْرُ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ، وَلَكِنَّ الْكِبْرَ مَنْ سَفِهَ الْحَقَّ، وَغَمَصَ النَّاسَ بِعَيْنَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ شَهْرٌ عَنْ رَجُلٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص ایسی حالت میں مرتا ہے کہ اُس کے دل میں رائی کے دانے کے وزن جتنا تکبر موجود ہو، تو وہ شخص جنت کی خوشبو بھی نہیں پا سکے گا، اور وہ اُسے (جنت کو) دیکھ بھی نہیں سکے گا۔ قریش سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جن کا نام ابوریحانہ تھا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں جمال کو پسند کرتا ہوں، اور اس کا خواہش مند ہوتا ہوں، یہاں تک کہ مجھے یہ بات بھی پسند ہے کہ میرے کوڑے کے لٹکانے کی جگہ، اور میرے جوتے کا تسمہ بھی عمدہ ہونا چاہیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ چیز تکبر نہیں ہے، بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہے، اور وہ جمال کو پسند کرتا ہے، تکبر یہ ہے کہ آدمی حق سے منہ موڑ لے، اور لوگوں کو اپنی نظروں میں حقیر سمجھے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے، اس نے اسے ایک ایسے شخص کے حوالے سے نقل کیا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 355]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 151/4 اورده المؤلف فى زوائد المسئد 146، أخرجه مسند أحمد برقم: 16918»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 356
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَعَظَّمَ فِي نَفْسِهِ أَوِ اخْتَالَ فِي مِشْيَتِهِ لَقِيَ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص خود کو عظیم سمجھتا ہے، یا تکبر کے ساتھ چلتا ہے، جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اُس پر غضبناک ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 356]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 118/2 اورده المؤلف فى زوائد المسند 149، أخرجه مسند أحمد برقم: 5959، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 208»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 357
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ كِبْرٍ، وَلَا يَدْخُلُ النَّارَ مَنْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْمِصِّيصِيُّ شَدِيدُ الضَّعْفِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کے دل میں رائی کے دانے کے وزن جتنا تکبر ہو گا اور وہ شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا، جس کے دل میں رائی کے دانے کے وزن جتنا ایمان ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر مصیصی ہے جو انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 357]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12235 اورده المؤلف فى كشف الاستار 104، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12235»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 358
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ كِبْرٍ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكْنَا، وَكَيْفَ لَنَا أَنْ نَعْلَمَ مَا فِي قُلُوبِنَا مِنْ ذَاتِ الْكِبْرِ؟ وَأَيْنَ هُوَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَبِسَ الصُّوفَ أَوْ حَلَبَ الشَّاةَ أَوْ أَكَلَ مَعَ مَا مَلَكَتْ يَمِينُهُ - فَلَيْسَ فِي قَلْبِهِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - الْكِبْرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، مُنْكَرُ الْحَدِيثِ جِدًّا.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کے دل میں دانے کے وزن جتنا تکبر ہو گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم تو بلاکت کا شکار ہو گئے، ہمیں یہ کیسے پتہ چل سکتا ہے؟ کہ ہمارے دل میں تکبر نہیں ہے، اور کہاں ہو سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اونی لباس پہنے، یا بکری کا دودھ دوہے، یا اپنے غلام کے ساتھ کھائے، تو ان شاء اللہ اُس کے دل میں تکبر نہیں آئے گا“۔
اس روایت کو امام طبرانی نے ”معجم کبیر“ میں نقل کیا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے، جو انتہائی منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 358]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 6668، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6668»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 359
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: الْعِزُّ إِزَارِي، وَالْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي، فَمَنْ نَازَعَنِي فِيهِ عَذَّبْتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ وَالِدُ أَبِي أَحْمَدَ، ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: عزت (یا غلبہ) میرا تہبند ہے، اور کبریائی، میری چادر ہے، جو شخص اس کے بارے میں، میرا مقابلہ کرے گا، میں اُسے عذاب دوں گا“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن زبیر ہے، جو ابو أحمد نامی راوی کا والد ہے، اس کو امام ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 359]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3380 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 119/1، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3404، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 305»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 360
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يُسْأَلُ عَنْهُمْ: رَجُلٌ نَازَعَ اللَّهَ رِدَاءَهُ، فَإِنَّ رِدَاءَهُ الْكِبْرُ، وَإِزَارَهُ الْعِزُّ، وَرَجُلٌ فِي شَكٍّ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ، وَالْقُنُوطُ مِنْ رَحْمَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مُطَوَّلًا، وَيَأْتِي فِي بَابِ الْكَبَائِرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین قسم کے لوگوں سے سوال نہیں ہو گا، ایک وہ شخص، جو اللہ تعالیٰ کی چادر کے بارے میں اُس سے جھگڑا کرتا ہے، بے شک اس کی چادر کی بڑائی ہے، اور اس کا تہبند غلبہ ہے، ایک وہ شخص، جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے بارے میں شک کرتا ہے، اور اُس کی رحمت سے مایوس ہونے والا شخص“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے، امام بزار نے اسے طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، وہ روایت کبائر سے متعلق باب میں، آگے آئے گی، اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 360]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 84، أخرجه مسند البزار برقم: 3749»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 361
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ أَنَّهُ مَرَّ فِي السُّوقِ وَعَلَيْهِ حُزْمَةٌ مِنْ حَطَبٍ، فَقِيلَ لَهُ: مَا يَحْمِلُكَ عَلَى هَذَا وَقَدْ أَغْنَاكَ اللَّهُ عَنْ هَذَا؟ قَالَ: أَرَدْتُ أَنْ أَدْمَغَ الْكِبْرَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ فِي قَلْبِهِ خَرْدَلَةٌ مِنْ كِبْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ وہ بازار سے گزرے، تو انہوں نے لکڑیوں کا گٹھا اٹھایا ہوا تھا، اُن سے دریافت کیا گیا: آپ نے ایسا کیوں کیا ہے؟ جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس سے بے نیاز کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں تکبر کو کچل دوں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایسا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جس کے دل میں رائی جتنا تکبر موجود ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 361]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 362
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ آخِذًا بِيَدِ أَبِي مُوسَى فِي بَعْضِ سِكَكِ الْمَدِينَةِ، فَأَتَى عَلَى سَائِلَةٍ فِي ظَهْرِ الطَّرِيقِ تَسْفِي الرِّيَاحُ فِي وَجْهِهَا، فَقَالَ لَهَا أَبُو مُوسَى: تَنَحِّي عَنْ سَنَنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ لَهُ: هَذَا الطَّرِيقُ لَهُ مَعْرَضًا، فَلْيَأْخُذْ حَيْثُ شَاءَ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَبِي مُوسَى حَتَّى كَبَا لِذَلِكَ، وَعَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ:" يَا أَبَا مُوسَى، اشْتَدَّ عَلَيْكَ مَا قَالَتْ هَذِهِ السَّائِلَةُ؟" قُلْتُ: نَعَمْ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ شَقَّ عَلَيَّ حِينَ اسْتَخَفَّتْ بِمَا قُلْتُ لَهَا مِنْ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ:" لَا تُكَلِّمْهَا فَإِنَّهَا جَبَّارَةٌ"، فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي، مَا هَذِهِ فَتَكُونُ جَبَّارَةً؟ فَقَالَ:" إِنْ لَا يَكُونُ ذَلِكَ فِي قُدْرَتِهَا فَإِنَّهُ فِي قَلْبِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِلَالُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت منقول ہے: ”ایک مرتبہ مدینہ منورہ کی گلی سے گزرتے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا، کہ اس دوران راستے میں ایک مانگنے والی سامنے آ گئی، جس کے چہرے پر ہوائیں گرد اڑا رہی تھیں، سیدنا ابوموسیٰ اشعری نے اُس عورت سے کہا: تم اللہ کے رسول کے راستے سے ہٹ جاؤ! اس عورت نے کہا: یہ راستہ کشادہ ہے، وہ جس طرف سے چاہیں (راستہ) لے سکتے ہیں، یہ بات سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کو بہت ناگوار گزری، یہاں تک کہ اس کی وجہ سے اُن کا چہرہ اتر گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اُن کے چہرے سے، اُن کی ناگواری کا اندازہ ہو گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوموسیٰ! اس مانگنے والی عورت نے جو کہا: ہے، (کیا) وہ تم پر گراں گزرا ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! میرے ماں باپ، آپ پر قربان ہوں! میں نے اللہ کے رسول کے معاملے کے بارے میں، اس عورت کو جو کہا: تھا جب اس نے اس بات کی تخفیف کی، تو یہ بات مجھ پر گراں گزری ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اس کے ساتھ کلام نہ کرو! کیونکہ یہ تکبر کرنے والی ہے، میں نے عرض کی: میرے ماں باپ قربان ہوں، یہ کیسے تکبر کرنے والی ہو سکتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ چیز اگرچہ اس کی قدرت میں نہیں ہے، لیکن یہ چیز اس کے دل میں پائی جاتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بلال بن ابوبردہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 362]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں