🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

87. بَابٌ فِيمَنْ يُغْوِيهِمُ الشَّيْطَانُ .
اُن لوگوں کا بیان، جنہیں شیطان بھٹکا دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 448
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي نُرِيدُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ مَرَرْنَا بِحَيٍّ فَبِتْنَا فِيهِ، فَإِذَا الرَّاعِي قَدْ جَاءَ إِلَى أَهْلِ الْحَيِّ يَسْعَى يَقُولُ: لَسْتُ أَرْعَى لَكُمْ، فَإِنَّ الذِّئْبَ يَجِيءُ كُلَّ لَيْلَةٍ فَيَأْخُذُ شَاةً مِنَ الْغَنَمِ، وَالصَّنَمُ يَنْظُرُ لَا يُنْكِرُ وَلَا يُغَيِّرُ، فَقَالُوا: أَقِمْ عَلَيْنَا - أَحْسَبُهُ قَالَ: حَتَّى نَأْتِيَهُ - فَأَتَوْهُ، فَتَكَلَّمُوا حَوْلَهُ. قَالَ لِلرَّاعِي: أَقِمِ اللَّيْلَةَ. قَالَ: إِنِّي أُقِيمُ اللَّيْلَةَ حَتَّى نَنْظُرَ. قَالَ: فَبِتْنَا لَيْلَتَنَا، فَلَمَّا كَانَ صَلَاةُ الْغَدَاةِ إِذِ الرَّاعِي يَشْتَدُّ إِلَى أَهْلِ الْقَرْيَةِ يَقُولُ لَهُمْ: الْبُشْرَى، أَلَا تَرَوْنَ الذِّئْبَ مَرْبُوطًا بَيْنَ يَدَيِ الْغَنَمِ بِغَيْرِ وِثَاقٍ؟ فَجَاءُوا وَجِئْنَا مَعَهُمْ. قَالَ: فَقَالَ: نَعَمْ، هَكَذَا فَاصْنَعْ، فَقَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَدَّثَهُ أَبِي الْحَدِيثَ فَقَالَ:" يَتَلَعَّبُ بِهِمُ الشَّيْطَانُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَمَدَارُهُ عَلَى أَزْهَرَ بْنِ سِنَانٍ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَحَادِيثُهُ صَالِحَةٌ لَيْسَتْ بِالْمُنْكَرَةِ جِدًّا.
معاویہ بن قرہ، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کے ارادے سے روانہ ہوا، راستے میں کسی جگہ ہمارا گزر ایک قبیلے کے پاس سے ہوا، رات گزارنے کے لیے ہم وہاں ٹھہر گئے ایک چرواہا دوڑتا ہوا، قبیلے کے افراد کے پاس آیا، اور بولا: میں تم لوگوں کے جانور نہیں چراؤں گا، کیونکہ روزانہ رات کے وقت بھیڑیا آتا ہے اور ایک بکری لے جاتا ہے، جبکہ بت دیکھتا ہے، لیکن وہ نہ تو انکار کرتا ہے، اور نہ ہی کوئی تبدیلی کرتا ہے، اُن لوگوں نے کہا: تم ہمارے ہاں رہو! راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ہم اس بت کے پاس چلتے ہیں، وہ لوگ اس بت کے پاس آئے، اُنہوں نے اُس کے ارد گرد کوئی بات چیت کی، پھر انہوں نے چرواہے سے کہا: آج رات ٹھہرے رہو! اس چرواہے نے کہا: آج رات میں ٹھہر جاتا ہوں، تاکہ یہ دیکھوں کہ کیا بنتا ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: ہم بھی اُس رات وہاں ٹھہر گئے، اگلے دن صبح کی نماز کے وقت چرواہا بھاگتا ہوا بستی والوں کی طرف آیا اور اُن سے کہنے لگا: خوشخبری ہے! کیا تم نے دیکھا نہیں؟ کہ بھیڑیا کسی بندش کے بغیر بکریوں کے آگے بندھا پڑا تھا، پھر وہ لوگ آئے اُن کے ساتھ ہم بھی گئے، راوی بیان کرتے ہیں: تو اُس نے کہا: ٹھیک ہے تم اسی طرح کرو! راوی بیان کرتے ہیں: جب ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو میرے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ واقعہ سنایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شیطان، ان لوگوں کے ساتھ کھلواڑ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کا مدار، ازہر بن سنان نامی راوی پر ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ احادیث صالح ہیں، اور زیادہ منکر نہیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 448]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الأستار 98، أخرجه مسند البزار برقم: 3318»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 449
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: ذَهَبْتُ لِأُسْلِمَ حِينَ بُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخَلَ مَعَ رَجُلَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةٍ فِي الْإِسْلَامِ، فَأَتَيْتُ الْمَاءَ حَيْثُ يَجْتَمِعُ النَّاسُ، فَإِذَا أَنَا بِرَاعِي الْقَرْيَةِ الَّذِي يَرْعَى أَغْنَامَهُمْ، فَقَالَ: لَا أَرْعَى لَكُمْ أَغْنَامَكُمْ. قَالُوا: لِمَ؟ قَالَ: يَجِيءُ الذِّئْبُ كُلَّ لَيْلَةٍ، فَيَأْخُذُ شَاةً وَصَنَمُنَا هَذَا قَائِمٌ لَا يَضُرُّ وَلَا يَنْفَعُ وَلَا يُغَيِّرُ وَلَا يُنْكِرُ. قَالَ: فَرَجَعُوا وَأَنَا أَرْجُو أَنْ يُسَلِّمُوا، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا جَاءَ الرَّاعِي يَشْتَدُّ، مَا الْبُشْرَى؟ مَا الْبُشْرَى؟ قَدْ جِيءَ بِالذِّئْبِ فَهُوَ بَيْنَ يَدَيِ الْغَنَمِ مَقْمُوطًا، فَذَهَبْتُ مَعَهُمْ، فَقَبَّلُوهُ وَسَجَدُوا لَهُ، وَقَالُوا: هَكَذَا فَاصْنَعْ. فَدَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَدَّثْتُهُ هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ:" عَبَثَ بِهِمُ الشَّيْطَانُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ قَبْلَهُ.
اُنہی سے یہ روایت منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی، تو میں (اسلام قبول کرنے کیلئے) اپنے علاقے سے روانہ ہوا، میرا ارادہ یہ تھا کہ میں دو (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) تین آدمیوں سمیت اسلام داخل ہوؤں گا، میں ایک پانی کے تالاب وغیرہ) کے پاس آیا، جہاں لوگ اکٹھے رہ رہے تھے، میرے سامنے بستی والوں کا چرواہا آیا، جو ان کی بکریاں چرایا کرتا تھا، اُس نے کہا: میں تم لوگوں کی بکریاں نہیں چراؤں گا، اُن لوگوں نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ اُس نے کہا: روزانہ رات کے وقت بھیڑیا آتا ہے اور ایک بکری لے جاتا ہے، جبکہ ہمارا صنم (یعنی بت) کھڑا رہتا ہے، وہ نہ کوئی نقصان پہنچاتا ہے، نہ کوئی فائدہ دیتا ہے، نہ کوئی تبدیلی کرتا ہے، نہ انکار کرتا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: وہ لوگ واپس چلے گئے، مجھے یہ امید تھی کہ وہ لوگ مسلمان ہو جائیں گے، اگلے دن صبح چرواہا دوڑتا ہوا آیا اور بولا: کیا خوشخبری ہے! کیا خوشخبری ہے! بھیڑیوں کو لایا گیا اور اب وہ بکریوں کے آگے بندھا پڑا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں بھی اُن لوگوں کے ساتھ گیا، ان لوگوں نے بت کو بوسے دیئے اور اسے سجدہ کیے اور یہ کہا: (آئندہ) اب تم ایسا ہی کرنا۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس واقعے کے بارے میں بتایا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: شیطان نے اُن لوگوں کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس روایت پر کلام اس سے پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 449]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 31/19»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 450
عَنِ السَّائِبِ قَالَ: بَعَثَ مَعِي أَهْلِي بِقَدَحِ لَبَنٍ وَزُبْدٍ إِلَى آلِهَتِهِمْ، فَذَهَبْتُ بِهِ فَلَقَدْ خِفْتُ أَنْ آكُلَ مِنْهُ شَيْئًا، فَوَضَعْتُهُ إِذْ جَاءَ الْكَلْبُ فَشَرِبَ اللَّبَنَ وَأَكَلَ الزُّبْدَ وَبَالَ عَلَى الصَّنَمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے گھر والوں نے میرے ہاتھ دودھ کا اور مکھن کا پیالہ، اپنے معبودوں کی طرف بھیجا، میں اُسے ساتھ لے کر گیا، مجھے یہ خوف تھا کہ اگر میں نے اُس میں سے کچھ کھا لیا (تو میرا نقصان ہو جائے گا) میں نے اُسے رکھ دیا، تو ایک کتا آیا، اُس نے دودھ پی لیا، مکھن کھا لیا، اور بت پر پیشاب بھی کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 450]

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 451
وَعَنْهُ أَيْضًا: أَنَّهُ كَانَ فِيمَنْ بَنَى الْكَعْبَةَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَ: وَلِي حَجَرٌ أَنَا نَحَتُّهُ بِيَدِي، أَعْبُدُهُ مِنْ دُونِ اللَّهِ - تَعَالَى - وَأَجِيءُ بِاللَّبَنِ الْخَاثِرِ الَّذِي أُنَفِّسُهُ عَلَى نَفْسِي فَأَصُبُّهُ عَلَيْهِ، فَيَجِيءُ الْكَلْبُ فَيَلْحَسُهُ، ثُمَّ يَشْغَرُ فَيَبُولُ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي بِنَاءِ الْكَعْبَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اُن کے حوالے سے یہ روایت بھی منقول ہے: وہ زمانہ جاہلیت میں خانہ کعبہ کی تعمیر میں حصہ لینے والے افراد میں سے ایک تھے، وہ بیان کرتے ہیں: میرے پاس ایک پتھر تھا، میں نے اُسے اپنے ہاتھ کے ذریعے تراشا، اور پھر اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر، اُس کی عبادت کرنے لگا، میں اُس کے لیے دودھ لے کر آیا، میں نے اپنے اوپر ترجیح دے کر وہ دودھ اُس کے لیے مخصوص کیا تھا، میں نے وہ دودھ اُس بت پر بہا دیا، پھر ایک کتا آیا اور اُسے چاٹنے لگا، پھر اُس نے ٹانگوں اوپر کی اور پیشاب کرنے لگا۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے، یہ مکمل روایت، خانہ کعبہ کی تعمیر سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 451]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى زوائد المسند 1680»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں