🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

10. بَابٌ فِي مَعْرِفَةِ حَقِّ الْعَالِمِ .
عالم کے حق کی معرفت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 532
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ مِنْ أُمَّتِي مَنْ لَمْ يُجِلَّ كَبِيرَنَا، وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَا، وَيَعْرِفْ لِعَالِمِنَا حَقَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ شخص میری امت کا حصہ نہیں، جو ہمارے بڑے کا احترام نہیں کرتا اور ہمارے چھوٹے پر رحم نہیں کرتا، اور ہمارے عالم کے حق کی معرفت نہیں رکھتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 532]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 2919، أخرجه مسند أحمد برقم: 22249، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 444»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 533
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يَسْتَخِفُّ بِهِمْ إِلَّا مُنَافِقٌ: ذُو الشَّيْبَةِ فِي الْإِسْلَامِ، وَذُو الْعِلْمِ، وَإِمَامٌ مُقْسِطٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین افراد ایسے ہیں، جنہیں کوئی منافق ہی کمتر سمجھے گا، بوڑھا مسلمان، صاحب علم اور عادل حکمران“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں عبیداللہ بن زحر کی علی بن یزید سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 533]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7819، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7819»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 534
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي إِلَّا ثَلَاثَ خِلَالٍ: أَنْ يَكْثُرَ لَهُمْ مِنَ الدُّنْيَا فَيَتَحَاسَدُونَ، [ فَيَقْتَتِلُوا ] وَأَنْ يُفْتَحَ لَهُ الْكِتَابُ يَأْخُذُهُ الْمُؤْمِنُ يَبْتَغِي تَأْوِيلَهُ، وَلَيْسَ يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللَّهُ، وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا، وَمَا يَذَّكَرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ، وَأَنْ يَرَوْا ذَا عِلْمِهِمْ فَيُضَيِّعُونَهُ وَلَا يُبَالُونَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے اللہ تعالیٰ کے رسول کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے اپنی اُمت کے بارے میں، صرف تین چیزوں کا اندیشہ ہے، یہ کہ اُن کے لئے دنیا زیادہ ہو گی، تو وہ ایک دوسرے سے حسد رکھیں گے (اور آپس میں قتل و غارت گری کریں گے) یہ کہ ان کے لیے کتاب (کے علم) کو کھول دیا جائے گا، اور کوئی مومن اس کی تاویل کی تلاش میں، اس کا علم حاصل کرے گا، حالانکہ اس کی تاویل کا علم، صرف اللہ تعالیٰ کو ہے، اور علمی رسوخ رکھنے والے افراد یہ کہتے ہیں: ہم اس پر ایمان لائے، یہ سب ہمارے پروردگار کی طرف سے ہے، اور اس سے صرف عقل مند لوگ ہی نصیحت حاصل کرتے ہیں (اور تیسری بات یہ ہے:) وہ لوگ کسی علم والے شخص کو دیکھیں گے، تو اُسے ضائع کر دیں گے اور اُس کی پروا نہیں کریں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اسے محمد بن اسماعیل بن عیاش نے اپنے والد سے روایت کیا ہے، حالانکہ اُس نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 534]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 3442، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3442»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 535
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ عَلَّمَ عَبْدًا آيَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ فَهُوَ مَوْلَاهُ، لَا يَنْبَغِي أَنْ يَخْذُلَهُ وَلَا يَسْتَأْثِرَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ رَزِينٍ اللَّاذِقِيُّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی بندے کو، اللہ کی کتاب کی ایک آیت کی تعلیم دیتا ہے، وہ اُس کا آقا بن جاتا ہے، اب اُس کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اُسے رسوا کرے، یا اُس کے ساتھ زیادتی کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن رزین لاذقی ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 535]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام المطبراني فى معجمه الكبير 7528، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7528»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں