🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

42. بَابُ كِتَابَةِ الْعِلْمِ .
علم کو تحریر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 680
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَيِّدَ الْعِلْمَ" قُلْتُ: وَمَا تَقْيِيدُهُ؟ قَالَ:" الْكِتَابَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمِّلِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ فِيهِ قَبْلَ هَذَا الْحَدِيثِ تَرَاهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: علم کو قید کر لو! میں نے عرض کی: اُس کو قید کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لکھ لینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مؤمل ہے، جس کے بارے میں کلام اس سے پہلے والی حدیث میں گزر چکا ہے، جو آپ نے ملاحظہ فرمایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 680]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 848، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 852»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 681
وَعَنْ ثُمَامَةَ قَالَ: قَالَ لَنَا أَنَسٌ: قَيِّدُوا الْعِلْمَ بِالْكِتَابَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ثمامہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ہم سے کہا: علم کو لکھ کر قید کر لو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 681]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 682
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: شَكَا رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُوءَ الْحِفْظِ، فَقَالَ:" اسْتَعِنْ بِيَمِينِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَيْفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حافظے کی خرابی کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے مدد حاصل کرو (یعنی بات کو نوٹ کر لیا کرو)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سیف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 682]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 2825، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2846»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 683
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُوءَ الْحِفْظِ، فَقَالَ:" اسْتَعِنْ بِيَمِينِكَ عَلَى حِفْظِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْخَصِيبُ بْنُ جَحْدَرٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حافظے کی خرابی کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یاد رکھنے کے لئے تم دائیں ہاتھ سے مدد حاصل کرو! (یعنی بات کو نوٹ کر لیا کرو)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حصیب بن جحدر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 683]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 801»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع، اس میں الخصیب بن جحدر کذاب راوی ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں