🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

74. بَابُ السُّؤَالِ عَنِ الْفِقْهِ .
فقہ کے بارے میں سوال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 753
عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ - يَعْنِي السُّلَمِيَّ - قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْ كَانَ يُقْرِئُنَا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُمْ كَانُوا يَأْخُذُونَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشْرَ آيَاتٍ، فَلَا يَأْخُذُونَ فِي الْعَشْرِ الْأُخْرَى حَتَّى يَعْلَمُوا مَا فِي هَذِهِ مِنَ الْعِلْمِ وَالْعَمَلِ. قَالَ: فَيُعَلِّمُنَا الْعِلْمَ وَالْعَمَلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، اخْتَلَطَ فِي آخِرِ عُمْرِهِ.
ابوعبدالرحمن سلمی بیان کرتے ہیں: ہمیں اُن صحابی نے یہ بات بتائی ہے، جو ہمیں قرآن سکھایا کرتے تھے، وہ فرماتے ہیں: وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دس آیات سیکھتے تھے، تو اگلی دس آیات کا علم اس وقت تک حاصل نہیں کرتے تھے، جب تک وہ پہلے والی دس آیات میں موجود علم اور عمل کے ہر پہلو سے واقف نہیں ہو جاتے تھے، وہ صحابی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم علم اور عمل (دونوں کی) کی تعلیم دیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو عمر کے آخری حصے میں اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 753]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى زوائد المسند 213»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، راوی عطاء بن السائب کے آخری عمر میں اختلاط
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 754
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ: كُنْتُ مُجَاوِرَةً أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِذَا رَأَتِ الْمَرْأَةُ أَنَّ زَوْجَهَا جَامَعَهَا فِي الْمَنَامِ، أَتَغْتَسِلُ؟ فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: تَرِبَتْ يَدَاكِ أُمَّ سُلَيْمٍ، فَضَحْتِ النِّسَاءَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ، وَلَنَا أَنْ نَسْأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمَّا أُشْكِلَ عَلَيْنَا خَيْرٌ مِنْ أَنْ نَكُونَ مِنْهُ عَلَى عَمْيَاءَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَرِبَتْ يَدَاكِ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ، عَلَيْهَا الْغُسْلُ إِذَا وَجَدَتِ الْمَاءَ" فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَهَلْ لِلْمَرْأَةِ مَاءٌ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَأَنَّى يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا؟ هُنَّ شَقَائِقُ الرِّجَالِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ انْقِطَاعٌ بَيْنَ أُمِّ سُلَيْمٍ وَإِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ. وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي الطَّهَارَةِ وَفِي الِاحْتِلَامِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پڑوس میں رہی ہوں، ایک دفعہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر کوئی عورت خواب میں یہ دیکھتی کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کر رہا ہے، تو کیا وہ عورت غسل کرے گی؟ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے ام سلیم! تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں، تم نے اللہ کے رسول کے سامنے عورتوں کو شرمندہ کر دیا ہے، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا: بیشک اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا ہے، ہمیں جو مشکل پیش آتی ہے، ہم اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کر لیں، یہ اس سے زیادہ بہتر ہے کہ ہم اس کے حوالے سے ناواقف رہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ام سلیم! تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں، ایسی عورت پر غسل لازم ہو گا، جب وہ پانی (یعنی منی کا خروج) پا لے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا عورت کا بھی پانی ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُس کا بچہ اور کس وجہ سے اُس کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے؟ یہ عورتیں بھی مردوں کا حصہ ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، یہ ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے، امام أحمد کی سند میں سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا اور اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ نامی راوی کے درمیان ”انقطاع“ ہے، اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث طہارت سے متعلق اور احتلام سے متعلق باب میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 754]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 6/377 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 127/25 اورده المؤلف فى زوائد المسند 212، أخرجه مسند أحمد برقم: 26577، وأخرجه موطأ مالك برقم: 118، وأخرجه فتح الباري برقم: 278»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 755
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَقَدْ عِشْتُ بُرْهَةً مِنْ دَهْرٍ وَإِنَّ أَحَدَنَا يُؤْتَى الْإِيمَانَ قَبْلَ الْقُرْآنِ، وَتَنْزِلُ السُّورَةُ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَتَعَلَّمُ حَلَالَهَا وَحَرَامَهَا وَمَا يَنْبَغِي أَنْ يَقِفَ عِنْدَهُ مِنْهَا كَمَا تَعَلَّمُونَ أَنْتُمُ الْقُرْآنَ، ثُمَّ لَقَدْ رَأَيْتُ رِجَالًا يُؤْتَى أَحَدُهُمُ الْقُرْآنَ قَبْلَ الْإِيمَانِ، فَيَقْرَأُ مَا بَيْنَ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ إِلَى خَاتِمَتِهِ مَا يَدْرِي مَا آمِرُهُ وَلَا زَاجِرُهُ، وَمَا يَنْبَغِي أَنْ يَقِفَ عِنْدَهُ [ مِنْهُ ] ، وَيَنْثُرَهُ نَثْرَ الدَّقَلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے ایک زمانہ ایسے عالم میں گزارا ہے کہ ہم میں سے کسی ایک کو قرآن سے پہلے ایمان عطا کیا جاتا تھا، جب سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی سورت نازل ہوتی تھی، تو وہ شخص اُس کے حلال اور حرام کا علم حاصل کرتا تھا، اور اُس چیز کا بھی علم حاصل کرتا تھا، جس سے واقف ہونا اُس کے لئے مناسب تھا، بالکل اسی طرح، جس طرح (آج کے زمانے میں) تم لوگ قرآن کا علم حاصل کرتے ہو، پھر میں نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا، جنہیں ایمان سے پہلے قرآن دے دیا گیا، وہ سورہ فاتحہ سے لے کر قرآن کے آخر تک پورا پڑھ لیتے ہیں، لیکن انہیں یہ پتا نہیں ہوتا کہ قرآن انہیں کیا حکم دیتا ہے اور کس چیز سے منع کرتا ہے؟ اور نہ یہ پتا ہوتا ہے کہ انہیں اس میں کس مقام پر ٹھہرنا چاہیے، وہ تیزی سے اس کو یوں پڑھتا ہے، جس طرح ردی کھجوریں پھینک دی جاتی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 755]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 756
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ وَأَبَا مُوسَى إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ:" تَسَانَدَا وَتَطَاوَعَا، وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا"، فَخَطَبَ النَّاسَ مُعَاذٌ، فَحَثَّهُمْ عَلَى الْإِسْلَامِ وَالتَّفَقُّهِ وَالْقُرْآنِ، وَقَالَ: أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ: إِذَا ذُكِرَ الرَّجُلُ بِخَيْرٍ فَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَإِذَا ذُكِرَ بِشَرٍّ فَهُوَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجنے لگے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایک دوسرے کا ساتھ دینا، ایک دوسرے کی بات مانتا، خوشخبری سنانا، متنفر نہ کرنا۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے انہیں اسلام، دین کی سمجھ بوجھ اور قرآن کے حوالے سے ترغیب دی اور یہ فرمایا: میں تم لوگوں کو اہل جنت اور اہل جہنم کے بارے میں بتاتا ہوں، جب کسی شخص کا ذکر بھلائی کے ساتھ کیا جائے تو وہ اہل جنت میں سے ہو گا، اور جب کسی کا ذکر برائی کے ساتھ کیا جائے تو وہ اہل جہنم میں سے ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 756]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 7416، أخرجه سنن الدارمي برقم: 222، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7412»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں