🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

95. بَابُ عُلُوِّ السَّفِيهِ عَلَى الْعَلِيمِ .
بے وقوف کا عالم سے برتر ہو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 862
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ كَلْبَةً كَانَتْ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ مُجِحًّا، فَضَافَ أَهْلُهَا ضَيْفٌ، فَقَالَتْ: لَا أَنَبَحُ ضَيْفَ اللَّيْلَةَ، فَعَوَى جَرْوُهَا فِي بَطْنِهَا، فَأُوحِيَ إِلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ أَنَّ مِثْلَ هَذِهِ الْكَلْبَةِ مِثْلُ أُمَّةٍ يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ، يَسْتَعْلِي سُفَهَاؤُهَا عَلَى عُلَمَائِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرَوَى أَحْمَدُ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّ فِي حَدِيثِ أَحْمَدَ: يَقْهَرُ سُفَهَاؤُهَا حُلَمَاءَهَا. - وَيَأْتِي فِي الْفِتَنِ، وَفِيهِ شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى. وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: بنی اسرائیل میں ایک کتیا تھی جو حاملہ تھی (اور اس کے بچے پیدا ہونے والے تھے)۔ ایک مرتبہ اس کے مالکان کے ہاں مہمان آ گئے، تو اس نے یہ سوچا آج رات میں مہمان کی وجہ سے نہیں بھونکوں گی، تو اس کے پیٹ میں موجود اس کے پلے نے بھونکنا شروع کر دیا، تو اُن میں سے ایک شخص کی طرف یہ بات وحی کی گئی: کہ اُس کتیا کی مثال اس امت کی مانند ہے، جو تم لوگوں کے بعد آئے گی، جس کے بے وقوف لوگ، اُس کے علماء پر غالب آ جائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم امام أحمد کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اُس کے بے وقوف لوگ اُس کے بردبار لوگوں پر غلبہ حاصل کر لیں گے۔“ یہ روایت فتنوں سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اس کی سند میں ایک راوی شعیب بن صفوان ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اور عطاء بن سائب نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 862]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 170/2 اخرجه الأمام الطبراني فى معجم الاوسط 5609 اورده المؤلف فى زوائد المسند 4424، أخرجه مسند أحمد برقم: 6552، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5605»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں