🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

106. بَابُ الْحَدِيثِ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ .
بنی اسرائیل کے حوالے سے کوئی بات بیان کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 919
عنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَدِّثُوا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ ; فَإِنَّهُ كَانَ فِيهِمُ الْعَجَائِبُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي وَكِيعٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بنی اسرائیل کے حوالے سے بات بیان کر دو، کیونکہ ان میں حیران کن چیزیں ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد جعفر بن محمد بن ابووکیع کے حوالے سے، اُن کے والد سے نقل کی ہے، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 919]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 192»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 920
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُنَا عَامَّةَ لَيْلِهِ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ، لَا يَقُومُ إِلَّا لِعِظَمِ الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے زیادہ تر حصے میں ہمیں بنی اسرائیل کے بارے میں باتیں بیان کیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (وہ گفتگو ختم کر کے) صرف اس لئے اٹھ گئے، کیونکہ نماز ادا کرنی تھی۔
یہ روایت امام بزار اور امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 920]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 1437/4 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 207/18 اورده المؤلف فى زوائد المسند 173 اورده المؤلف فى كشف الاستار 230، أخرجه مسند أحمد برقم: 19420، وأخرجه مسند البزار برقم: 3596، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3484»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 921
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" لَقَدْ قَبَضَ اللَّهُ دَاوُدَ، فَمَا فَتَنُوا وَلَا بَدَّلُوا، وَلَقَدْ مَكَثَ أَصْحَابُ الْمَسِيحِ عَلَى هَدْيِهِ وَسُنَّتِهِ مِائَتَيْ سَنَةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا داؤد کو وفات دی، تو وہ لوگ کسی آزمائش کا شکار نہیں ہوئے، اور انہوں نے (اپنے دین میں) کوئی تبدیلی نہیں کی، اسی طرح سیدنا مسیح علیہ السلام کے پیروکار، دو سو سال تک اُن کی ہدایت اور سنت پر گامزن رہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 921]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6236»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 922
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِيَّاكُمْ وَالْغُلُوَّ وَالزَّهْوَ ; فَإِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ قَدْ غَلَا كَثِيرٌ مِنْهُمْ، حَتَّى كَانَتِ الْمَرْأَةُ الْقَصِيرَةُ تَتَّخِذُ خُفَّيْنِ مِنْ خَشَبٍ تَحْشُوهُمَا، ثُمَّ تُدْخِلُ فِيهِمَا رِجْلَيْهَا، ثُمَّ تَعْمِدُ إِلَى الْمَرْأَةِ الطَّوِيلَةِ فَتَمْشِي مَعَهَا، فَإِذَا هِيَ قَدْ سَاوَتْ بِهَا [ أَوْ ] كَانَتْ أَطْوَلَ مِنْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: مَرْوَانُ بْنُ جَعْفَرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَقَالَ الْأَزْدِيُّ: يَتَكَلَّمُونَ فِيهِ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: وَلَهُ نُسْخَةٌ فِيهَا مَنَاكِيرُ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم غلو اور نمائش سے بچ کے رہو! کیونکہ بنی اسرائیل میں سے بہت سے لوگوں نے غلو کیا، یہاں تک کہ ایک چھوٹے قد کی عورت نے لکڑی کے موزے بنوائے، اور پھر ان میں پاؤں داخل کیے، پھر وہ ایک طویل القامت عورت کے پاس گئی اور اس کے ساتھ چلنے لگی، تو وہ اس کے برابر (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اُس سے زیادہ طویل لگ رہی تھی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مروان بن جعفر ہے، جسے ابن ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، ازدی فرماتے ہیں: محدثین نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: اس کے حوالے سے ایک نسخہ منقول ہے جس میں منکر روایات ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 922]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7094»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں