الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ فَرْضِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فرضیت
حدیث نمبر: 1149
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ، وَلَا صَلَاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ سِنَانٍ عَنْ أَنَسٍ، وَعَنْهُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ حرام مال سے صدقہ، اور وضو کے بغیر نماز قبول نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے ابن سنان نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور اس سے یزید بن ابوحبیب نے نقل کیا ہے، میں نے کسی کو اس کا (یعنی ابن سنان کا) ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1149]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6893»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1150
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ إِلَّا بِطَهُورٍ، وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ حَفْصٍ الْحَرَّانِيُّ، قِيلَ فِيهِ: كَذَّابٌ.

سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وضو کے بغیر نماز، اور حرام مال میں سے دیا جانے والا صدقہ قبول نہیں ہوتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وہب بن حفص حرانی ہے، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے: یہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1150]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6151، 6893»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 1151
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ، وَلَا صَلَاةً بِغَيْرِ طَهُورٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْقُرْدُوَانِيُّ، لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ ابْنِهِ مُحَمَّدٍ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ حرام مال سے صدقہ، اور وضو کے بغیر نماز کو قبول نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن یزید قردوانی ہے، اس کے حوالے سے اس کے بیٹے محمد کے علاوہ کسی اور نے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1151]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن یزید قردوانی ہے، اس کے حوالے سے اس کے بیٹے محمد کے علاوہ کسی اور نے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1151]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6893»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1152
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةً بِغَيْرِ طَهُورٍ، وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ وضو کے بغیر نماز کو، اور حرام مال میں سے (دیے جانے والے) صدقے کو قبول نہیں کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن أحمد عرزمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1152]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن أحمد عرزمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1152]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1153
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طَهُورٍ، وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: صَدُوقٌ فِيهِ لِينٌ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ: ثِقَةٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وضو کے بغیر نماز، اور حرام مال میں سے صدقہ قبول نہیں ہوتا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید اسلمی ہے، جسے ابن حبان نے، اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، ابوزرعہ کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے، امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، محمد بن عبداللہ بن عمار موصلی کہتے ہیں: یہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1153]

إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1154
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةً بِغَيْرِ طَهُورٍ، وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ وضو کے بغیر نماز، اور حرام مال میں سے (دیے جانے والے) صدقے کو قبول نہیں کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1154]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1154]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1155
وَعَنْ أَبِي سَبْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَا يَذْكُرُ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ، وَلَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بِي، وَلَا يُؤْمِنُ بِي مَنْ لَمْ يَعْرِفْ حَقَّ الْأَنْصَارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنِيسٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.

سیدنا ابوسبرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس شخص کی نماز نہیں ہوتی، جس کا وضو نہ ہو، اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا، جو اس سے پہلے اللہ کا نام ذکر نہ کرے، اور وہ شخص اللہ پر ایمان نہیں رکھتا، جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو، اور وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا، جو انصار کے حق کو نہ پہچانتا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابویزید بن عبداللہ بن انیس ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1155]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1119»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1156
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ قَالَ:" لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَعْرِفْ شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ ثَابِتَ بْنَ نُعَيْمٍ الْهَوْجِيَّ.

سیدنا ابودرداء ”رضی اللہ عنہ مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے) ارشاد فرمایا ہے: ”اُس شخص کی نماز نہیں ہوتی، جس کا وضو نہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ میں امام طبرانی کے استاد ثابت بن نعیم ہوجی سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1156]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ میں امام طبرانی کے استاد ثابت بن نعیم ہوجی سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1156]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1157
وَعَنْ عِيسَى بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، لَا صَلَاةَ إِلَّا بِوُضُوءٍ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ، وَلَمْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي، وَلَمْ يُؤْمِنْ بِي مَنْ لَمْ يَعْرِفْ حَقَّ الْأَنْصَارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَعِيسَى بْنُ سَبْرَةَ وَأَبُوهُ وَعِيسَى بْنُ يَزِيدَ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ أَحَدًا مِنْهُمْ.

عیسی بن سبرہ، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: اے لوگو! وضو کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا، جو اُس سے پہلے اللہ کا نام ذکر نہیں کرتا، اور وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتا، جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو، اور وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا، جو انصار کے حق کو نہ پہچانتا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، عیسیٰ بن سبرہ، اس کا باپ، اور عیسیٰ بن یزید، میں نے کسی کو، ان میں سے کسی ایک کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1157]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، عیسیٰ بن سبرہ، اس کا باپ، اور عیسیٰ بن یزید، میں نے کسی کو، ان میں سے کسی ایک کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1157]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1119»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1158
وَعَنْ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُوَيْطِبٍ، عَنْ جَدَّتِهِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَمْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي، وَلَمْ يُؤْمِنْ بِي مَنْ لَمْ يُحِبَّ الْأَنْصَارَ، وَلَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْهَا نَفْسِهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَوَاهُ عَنْهَا عَنْ أَبِيهَا. وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَفِيهِ أَبُو ثِفَالٍ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: فِي حَدِيثِهِ نَظَرٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

رباح بن عبدالرحمن بن حويطب، اپنی دادی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتا، جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو، اور وہ مجھ پر ایمان نہیں رکھتا، جو انصار سے محبت نہ کرتا ہو، اس شخص کی نماز نہیں ہوتی، جس کا وضو نہ ہو اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا، جو اُس سے پہلے اللہ کا نام ذکر نہیں کرتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی خاتون کے حوالے سے نقل کی ہے، جس میں وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، اور اُنہوں نے
یہ روایت اس خاتون کے حوالے سے، ان کے والد سے بھی نقل کی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوثفال ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث میں غور و فکر کی گنجائش ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1158]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26605»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف