الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ إِزَالَةِ الْوَسَخِ مِنَ الْأَظْفَارِ .
ناخن سے میل کو صاف کرنا
حدیث نمبر: 1226
عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى سَأَلْتُهُ عَنِ الْوَسَخِ الَّذِي يَكُونُ فِي الْأَظْفَارِ، فَقَالَ:" دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ الرَّقِّيُّ، وَهُوَ مَجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ الرَّقِّيُّ، وَهُوَ مَجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول سے ہر چیز کے بارے میں سوال کیا، یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اُس میل کے بارے میں بھی سوال کیا، جو ناخنوں میں ہوتی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز تمہیں شک میں مبتلا کرے، اُسے چھوڑ کر، اُس چیز کی طرف جاؤ، جو تمہیں شک میں مبتلا نہ کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید رقی ہے، جس کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1226]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید رقی ہے، جس کے ضعیف ہونے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1226]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1227
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَالِي لَا أَهِمُ وَرَفْغُ أَحَدِكُمْ بَيْنَ أُنْمُلَتِهِ وَظُفْرِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الضِّحَاكُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الضِّحَاكُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا وجہ ہے کہ میں وہم کا شکار نہ ہوؤں، جبکہ تم میں سے کسی ایک کی گندگی اُس کے پوروں اور ناخنوں کے درمیان ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضحاک بن زید ہے، ابن حبان کہتے ہیں: اس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1227]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضحاک بن زید ہے، ابن حبان کہتے ہیں: اس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1227]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1893، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10401»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف