🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

109. بَابٌ فِي الْأَرْضِ تُصِيبُهَا النَّجَاسَةُ .
جب زمین پر نجاست لگ جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1579
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَانِهِ فَاحْتُفِرَ وَصُبَّ عَلَيْهِ دَلْوٌ مِنْ مَاءٍ. قَالَ الْأَعْرَابِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَرْءُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَمَّا يَعْمَلْ بِعَمَلِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سِمْعَانُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ أَبُو زُرْعَةَ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ. وَقَالَ ابْنُ خِرَاشٍ: مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی آیا اور اُس نے مسجد میں پیشاب کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس جگہ کے بارے میں حکم دیا، تو اُسے کھودا گیا اور وہاں پانی کا ایک ڈول بہا دیا گیا، اُس دیہاتی نے عرض کی: یا رسول اللہ ایک شخص، کسی قوم سے محبت رکھتا ہے، لیکن اُن کے عمل جیسا عمل نہیں کرتا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی، اُس کے ساتھ ہو گا، جس سے وہ محبت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سمعان بن مالک ہے، امام ابوزرعہ فرماتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے ابن خراش کہتے ہیں: یہ مجہول ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1579]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1580
وَرَوَى أَبُو يَعْلَى عَقِبَهُ بِإِسْنَادٍ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَهُ.
امام ابویعلیٰ نے اس روایت کے بعد، ایک ایسی سند کے ساتھ یہ روایت نقل کی ہے، جس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1580]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1581
عَنْ نَافِعٍ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنِ الْحِيطَانِ تَكُونُ فِيهَا الْعَذْرَةُ وَأَبْوَالُ النَّاسِ وَرَوْثُ الدَّوَابِّ، فَقَالَ: إِذَا سَالَتْ عَلَيْهِ الْأَمْطَارُ وَجَفَّفَتْهُ الرِّيَاحُ فَلَا بَأْسَ بِالصَّلَاةِ فِيهِ. يَذْكُرُ ذَلِكَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْكُلَابِيُّ الرَّقِّيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَالْأَزْدِيُّ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمِ بْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَهُ أَحَادِيثُ صَالِحَةٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اُن باغات کے بارے میں دریافت کیا گیا: جن میں گندگی، لوگوں کا پیشاب اور جانوروں کا گوبر ہوتا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب اُس پر بارشوں کا پانی بہہ جائے، اور ہوائیں اُسے خشک کر دیں، تو پھر اس جگہ پر نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات ذکر کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عثمان کلابی رقی ہے، جسے ابوحاتم اور ازدی نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، ابوحاتم بن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس کے حوالے سے صالح احادیث منقول ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1581]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1203»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1582
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَلَمْ يَدْخُلْ"، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَهُ:" مَا مَنَعَكَ أَنْ تَدْخُلَ؟ فَقَالَ: إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ وَلَا بَوْلٌ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي قِصَّةِ الرَّجُلِ الَّذِي بَالَ فِي الْمَسْجِدِ فِي الصَّلَاةِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل میرے ہاں آئے، تو اندر نہیں آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے دریافت کیا: تم اندر کیوں نہیں آ رہے؟ انہوں نے جواب دیا: ہم ایسے کسی گھر میں داخل نہیں ہوتے ہیں، جس میں تصویر، یا پیشاب موجود ہو“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خالد ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اُس شخص کے واقعے کے بارے میں، احادیث آگے آئیں گی، جس نے مسجد میں پیشاب کر دیا تھا، اور وہ احادیث ”کتاب الصلوۃ میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1582]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1251»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1583
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طَهِّرُوا أَفْنِيَتُكُنَّ ; فَإِنَّ الْيَهُودَ لَا تُطَهِّرُ أَفْنِيَتَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے صحنوں کو پاک رکھو، کیونکہ یہودی اپنے صحن صاف نہیں رکھتے ہیں“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام طبرانی کے استاد کے علاوہ، اس کے تمام رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1583]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں