الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ وَقْتِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ .
عشاء کی نماز کا وقت
حدیث نمبر: 1753
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ جُهَيْنَةَ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَتَى أُصَلِّي الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ؟ قَالَ:" إِذَا مَلَأَ اللَّيْلُ بَطْنَ كُلِّ وَادٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
جہینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: میں عشاء کی نماز کب ادا کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب رات ہر وادی کے نشیبی حصے کو بھر دے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1753]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1753]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22585»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1754
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَقْتِ الْعِشَاءِ قَالَ:" إِذَا مَلَأَ اللَّيْلُ بَطْنَ كُلِّ وَادٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشاء کی نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: جب رات ہر وادی کے نشیبی حصے کو بھر دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1754]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1754]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3975»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1755
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُؤَخِّرُ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کیا کرتے تھے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1755]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1755]
تخریج الحدیث: «أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3783»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1756
وَعَنْ أُمِّ أَنَسٍ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَيْنِي تَغْلِبُنِي عَنِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَجِّلِيهَا يَا أُمَّ سُلَيْمٍ، إِذَا مَلَأَ اللَّيْلُ بَطْنَ كُلِّ وَادٍ فَقَدْ حَلَّ وَقْتُ الصَّلَاةِ، فَصَلِّي وَلَا إِثْمَ عَلَيْكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدہ ام انس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! عشاء کی نماز کے وقت میری آنکھ لگ جاتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ام سلیم اسے جلدی ادا کر لیا کرو جب رات ہر وادی کے نشیبی حصے کو بھر دے تو نماز کا وقت شروع ہو جاتا ہے تم نماز ادا کر لیا کرو تم پر کوئی گناہ نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن عبدالرحمن ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1756]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن عبدالرحمن ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1756]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الفاء، باب الياء ام انس الانصارية وليست بام انس بن مالك، 21255»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1757
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعِشَاءَ تِسْعَ لَيَالٍ - وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ: ثَمَانٍ لَيَالٍ - إِلَى ثُلْثِ اللَّيْلِ، فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَنَّكَ عَجَّلْتَ لَكَانَ أَمْثَلَ لِقِيَامِنَا مِنَ اللَّيْلِ. قَالَ: فَعَجَّلَ بَعْدَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نو راتوں تک عشاء کی نماز تاخیر سے ادا کی یہاں ابوداؤد نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: آٹھ راتوں تک ایسا کیا آپ نے اسے ایک تہائی رات گزرنے تک مؤخر کیا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ اسے جلدی ادا کر لیں تو یہ ہمارے رات کے نوافل کے لئے زیادہ موزوں ہو گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کو جلدی ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، جس سے روایت کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1757]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19970، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 830/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف