الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ .
مساجد تعمیر کرنا
حدیث نمبر: 1955
وَعَنْ الْقَاسِمِ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - قَالَ: أَوَّلُ مَنِ اقْتَبَسَ الْقُرْآنَ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، وَأَوَّلُ مَنْ بَنَى مَسْجِدًا لِلَّهِ يُصَلَّى فِيهِ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، وَأَوَّلُ مَنْ أَذَّنَ بِلَالٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْجِهَادِ فِي الرَّمْيِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْجِهَادِ فِي الرَّمْيِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
قاسم بن عبدالرحن بن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کے رسول کی زبانی جس شخص نے سب سے پہلے قرآن کا علم حاصل کیا وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں، اور جس شخص نے سب سے پہلے مسجد بنائی جس میں نماز ادا کی جائے وہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ہیں، اور سب سے پہلے اذان دینے والے شخص سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ حدیث مکمل روایت کے طور پر جہاد سے متعلق باب میں تیراندازی سے متعلق باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1955]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
حدیث نمبر: 1956
وَعَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَتِ امْرَأَتُهُ جَعَلَ يَقُولُ: احْمِلُوهَا وَارْغَبُوا فِي حَمْلِهَا ؛ فَإِنَّهَا كَانَتْ تَحْمِلُ وَمَوَالِيهَا بِاللَّيْلِ حِجَارَةَ الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى، وَكُنَّا نَحْمِلُ بِالنَّهَارِ حَجَرَيْنِ حَجَرَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب ان کی اہلیہ کا انتقال ہوا تو انہوں نے یہ کہنا شروع کیا اسے اٹھاؤ اور اسے اٹھانے میں دلچسپی رکھو کیونکہ یہ اور اس کی کنیزیں رات کے وقت اس مسجد سے پتھر اٹھایا کرتی تھیں جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے، اور ہم لوگ دن کے وقت دو دو پتھر اٹھایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومالک نخعی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1956]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومالک نخعی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1956]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف