🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

87. بَابُ انْتِظَارِ الصَّلَاةِ .
نماز کا انتظار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2131
وَعَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الثَّقَفِيِّ قَالَ: خَرَجَ مُعَاوِيَةُ حِينَ صَلَّى الظُّهْرَ فَقَالَ: مَكَانَكُمْ حَتَّى آتِيَكُمْ فَخَرَجَ عَلَيْنَا وَقَدْ تَرَدَّى فَلَمَّا صَلَّى الْعَصْرَ قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكُمْ شَيْئًا فَعَلَهُ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْنَا: بَلَى قَالَ: فَإِنَّهُمْ صَلَّوْا مَعَهُ الْأُولَى ثُمَّ جَلَسُوا فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ:" مَا بَرِحْتُمْ بَعْدُ؟" قَالُوا: لَا قَالَ:" لَوْ رَأَيْتُمْ رَبَّكُمْ فَتَحَ بَابًا مِنَ السَّمَاءِ فَأَرَى مَجْلِسَكُمْ مَلَائِكَتَهُ يُبَاهِي بِكُمْ وَأَنْتُمْ تَرْقُبُونَ الصَّلَاةَ".
قُلْتُ: لِمُعَاوِيَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِيمَنْ جَلَسَ يَذْكُرُ اللَّهَ وَلَيْسَ فِيهِ ذِكْرُ انْتِظَارِ الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرَوَاهُ أَيْضًا مِنْ رِوَايَةِ أَبِي أُمَيَّةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ: خَرَجَ مُعَاوِيَةُ وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ أَيْضًا وَأَبُو أُمَيَّةَ الثَّقَفِيُّ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
ابوامیہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ظہر کی نماز کے وقت نکلے اور انہوں نے فرمایا: تم لوگ اپنی نماز کی جگہ پر رہو یہاں تک کہ میں تمہارے پاس آ جاؤں پھر وہ ہمارے پاس تشریف لائے جب انہوں نے عصر کی نماز ادا کر لی تو انہوں نے فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو ایک ایسی چیز کے بارے میں نہ بتاؤں جو اللہ کے رسول کے اصحاب نے کی تھی ہم نے عرض کی: جی ہاں! تو انہوں نے فرمایا: ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پہلی (یعنی ظہر کی) نماز ادا کی پھر وہ حضرات بیٹھے رہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور دریافت کیا: کیا تم اس کے بعد اسی حالت میں ہو؟ لوگوں نے عرض کی: ہاں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کاش کہ تم اپنے پروردگار کو دیکھتے کہ اس نے آسمان سے دروازہ کھولا اور فرشتوں کو تمہارا بیٹھنا دکھایا اور تم پر فخر کا اظہار کیا جب کہ تم نماز کا انتظار کر رہے تھے“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث ”صحیح“ میں منقول ہے، جو اس شخص کے بارے میں ہے، جو اللہ کا ذکر کرنے کے لئے بیٹھتا ہے، اس میں نماز کا انتظار کرنے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے انہوں نے اسے ابوامیہ کے حوالے سے ایک شخص کے حوالے سے اس کے چچا سے نقل کیا ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے ابوامیہ ثقفی نامی راوی کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو بھی نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2131]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبرانى باب الميم من اسمه محمود . ابو امية الثقفى 16622»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2132
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ يَبْلُغُ بِالْحَدِيثِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَزَالُ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا كَانَتِ الصَّلَاةُ تَحْبِسُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الطَّهَارَةِ أَحَادِيثُ فِي إِسْبَاغِ الْوُضُوءِ تَدُلُّ عَلَى فَضِيلَةِ انْتِظَارِ الصَّلَاةِ وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي التَّعْيِينِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان پہنچا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں سے کوئی ایک شخص مسلسل نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے، جب تک نماز نے اسے روکا ہوا ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ خزاز ہے اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے طہارت سے متعلق باب میں اچھی طرح وضو کرنے سے متعلق احادیث گزر چکی ہیں جو نماز کا انتظار کرنے کی فضیلت پر دلالت کرتی ہیں، اور تعیین سے متعلق باب میں کچھ احادیث آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2132]

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں