الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. بَابٌ فِي صَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ وَالصُّبْحِ فِي جَمَاعَةٍ .
عشاء کی نماز اور صبح کی نماز باجماعت ادا کرنا
حدیث نمبر: 2155
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فِي جَمَاعَةٍ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ، فَمَنْ أَخَفَرَ ذِمَّةَ اللَّهِ كَبَّهُ اللَّهُ فِي النَّارِ لِوَجْهِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ، وَهَذَا لَفْظُهُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي الْفِتَنِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَقَدْ تَقَدَّمَ شَيْءٌ مِنْهَا فِي فَضْلِ الصَّلَاةِ.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز با جماعت ادا کرتا ہے وہ اللہ تعالی کی پناہ میں ہوتا ہے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی پناہ کی خلاف ورزی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے چہرے کے بل اوندھا کر کے جہنم میں ڈال دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ایک حدیث کے درمیان میں نقل کی ہے روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ اس باب سے تعلق رکھنے والی کچھ احادیث آگے چل کر فتنوں سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا اور اس موضوع سے متعلق کچھ روایات نماز کی فضیلت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2155]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2156
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ثُمَّ جَلَسَ حَتَّى يُصَلِّيَ الْفَجْرَ كُتِبَتْ صَلَاتُهُ يَوْمَئِذٍ فِي صَلَاةِ الْأَبْرَارِ، وَكُتِبَ فِي وَفْدِ الرَّحْمَنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص وضو کر کے مسجد آتا ہے، اور پھر فجر سے پہلے دو رکعات ادا کرتا ہے پھر وہ بیٹھ جاتا ہے یہاں تک کہ فجر کی نماز ادا کرتا ہے، تو اس کی نماز اس دن میں نیکوکاروں کی نماز میں نوٹ کی جاتی ہے، اور اس کا شمار رحمان کے ملاقاتیوں (یعنی مہمانوں) میں ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قاسم ابوعبدالرحمن ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2156]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7766»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2157
وَعَنْ بِلَالٍ الْمُؤَذِّنِ قَالَ: أَذَّنْتُ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ فَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ، ثُمَّ نَادَيْتُ فَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَالَهُمْ؟" فَقُلْتُ: مَنَعَهُمُ الْبَرْدُ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ احْبِسْ عَنْهُمُ الْبَرْدَ" فَقَالَ بِلَالٌ: فَأَشْهَدُ أَنِّي رَأَيْتُهُمْ يَتَرَوَّحُونَ فِي الصُّبْحِ مِنَ الْحَرِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سَيَّارٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سَيَّارٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا بلال مؤذن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک سرد رات میں، میں نے اذان دی تو کوئی شخص نہیں آیا پھر میں نے اذان دی تو پھر کوئی نہیں آیا تین مرتبہ ایسا ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: لوگوں کو کیا ہوا ہے؟ میں نے عرض کی: سردی کی وجہ سے وہ نہیں آ سکے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! ان سے سردی کو روک دے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ صبح کی نماز میں گرمی کی وجہ سے پنکھا جھل رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سیار ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2157]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سیار ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2157]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2158
وَعَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ الْأَزْهَرِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: تَزَوَّجَ الْحَارِثُ بْنُ حَسَّانَ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، وَكَانَ الرَّجُلُ إِذْ ذَاكَ إِذَا تَزَوَّجَ تَخَدَّرَ أَيَّامًا فَلَا يَخْرُجُ لِصَلَاةِ الْغَدَاةِ فَقِيلَ لَهُ: أَتَخْرُجُ؟! وَإِنَّمَا بَنَيْتَ بِأَهْلِكَ فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ؟ قَالَ: وَاللَّهِ إِنَّ امْرَأَةً تَمْنَعُنِي مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ فِي جَمْعٍ لَامْرَأَةُ سُوءٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عنبسہ بن ازہر، سماک کا بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا حارث بن حسان رضی اللہ عنہ نے شادی کی انہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل تھا تب یہ معمول تھا کہ جب کوئی شخص شادی کرتا تھا تو وہ کچھ دن تک صبح کی نماز با جماعت ادا کرنے کے لئے نہیں آیا کرتا تھا ان سے دریافت کیا گیا کیا آپ (با جماعت نماز کی ادائیگی کے لیے) جائیں گے جب کہ گزشتہ رات آپ نے اپنی اہلیہ کی رخصتی کروائی ہے، تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! جو عورت مجھے صبح کی نماز با جماعت ادا کرنے سے روکے گی وہ تو بری عورت ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2158]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2158]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔