🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

97. بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَأَكْثَرِ مِنْهُ .
ایک کپڑے میں، یا اس سے زیادہ کپڑوں میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2208
وَعَنْ عَمَّارٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ كِلَاهُمَا مِنْ رِوَايَةِ ابْنٍ لِعَمَّارٍ عَنْ عَمَّارٍ.
سیدنا عمار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑے میں نماز ادا کی جسے آپ نے توشیح کے طور پر لپیٹا ہوا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ان دونوں حضرات نے اسے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کے حوالے سے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2208]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2209
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑے میں نماز ادا کی جس کے کنارے آپ نے مخالف سمت میں ڈالے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2209]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2210
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ مُتَوَكِّئًا عَلَى أُسَامَةَ مُرْتَدِيًا بِثَوْبِ قُطْنٍ فَصَلَّى بِالنَّاسِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جس بیماری کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، اس کے دوران آپ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ٹیک لگا کر تشریف لائے آپ نے ایک سوتی کپڑے کو لپیٹا ہوا تھا آپ نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2210]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند انس بن مالك رضي الله تعالي عنه 13274، أخرجه مسند أحمد برقم: 13291، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6654»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2211
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمًا - يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ فَقُلْتُ: يَا أُمَّ حَبِيبَةَ أَيُصَلِّي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، وَهُوَ الثَّوْبُ الَّذِي كَانَ فِيهِ مَا كَانَ - تَعْنِي: الْجِمَاعَ -.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ مُخْتَصَرًا: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى حَسَنٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آیا تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر ایک کپڑے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جس کے کنارے آپ نے مخالف سمت میں ڈالے ہوئے تھے میں نے دریافت کیا: اے ام حبیبہ! کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کپڑے میں نماز ادا کر لیتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! اور یہ وہی کپڑا ہے، جس میں آپ عمل بھی کر لیتے ہیں۔ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی مراد یہ تھی کہ آپ اس کپڑے میں وظیفہ زوجیت ادا کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسے مختصر روایت کے طور پر نقل کیا ہے (جس کے الفاظ یہ ہیں:) ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کپڑے میں نماز ادا کر لیتے تھے“۔ امام ابویعلیٰ کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2211]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26858، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1375، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6252، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1163/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2212
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي فَوَجَدَ الْقَرَّ فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ أَرْخِي عَلَيَّ مِرْطَكِ" قَالَتْ: إِنِّي حَائِضٌ قَالَ: عِلَّةً وَبُخْلًا" إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: لَهَا عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ بَعْضُهُ عَلَيَّ، وَلِمُسْلِمٍ: كَانَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ وَأَنَا حَائِضٌ وَعَلَيَّ مِرْطٌ لِي بَعْضُهُ عَلَيْهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اسے عائشہ! اپنی چادر مجھ پر بھی ڈال دو انہوں نے عرض کی: میں حائضہ ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: علت اور بخل تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کپڑے میں نماز ادا کر رہے تھے جس کا کچھ حصہ مجھ پر تھا۔ امام مسلم نے یہ روایت نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت نماز ادا کر رہے تھے میں آپ کے پہلو میں تھی میں حیض کی حالت میں تھی اور میری چادر کا کچھ حصہ مجھ پر تھا اور کچھ حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2212]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، یہ حدیث صحیح مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2213
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَقُمْتُ عَنْ شِمَالِهِ فَأَدَارَنِي حَتَّى جَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کپڑے میں نماز ادا کر رہے تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف کھڑا ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے گھما کے اپنی دائیں طرف کر دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2213]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2214
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: أَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا يُصَلِّي وَقَدْ سَدَلَ ثَوْبَهُ فَدَنَا مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَطَفَ عَلَيْهِ ثَوْبَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَالْبَزَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جس نے اپنے کپڑے کو سدل کے طور پر لٹکایا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے قریب آئے اور آپ نے وہ اس پر لپیٹ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے، اور یہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2214]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6160، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 834»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2215
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَوْبٍ مُتَوَشِّحًا فَلَمْ يَنَلْ طَرَفَاهُ فَعَقَدَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑے کو توشیح کے طور پر لپیٹ کر ہمیں نماز پڑھائی اس کے دونوں کنارے نہیں پہنچ رہے تھے تو آپ نے انہیں باندھ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک ایسا شخص بھی ہے، جس کے حالات سے میں واقف نہیں ہو سکا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2215]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2216
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَاضِنِ عَائِشَةَ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَائِشَةَ يُصَلِّيَانِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ نِصْفُهُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنِصْفُهُ عَلَى عَائِشَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ أَبُو نُعَيْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوعبدالرحمن جو سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پرورش کرنے والے فرد ہیں وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو ایک کپڑے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے، جس کا نصف حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر تھا اور نصف حصہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ابونعیم ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2216]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5691»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2217
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُتَوَشِّحٌ بِثَوْبِ قُطْنٍ وَفِي يَدِهِ عَنَزَةٌ وَهُوَ مُتَوَكِّئٌ عَلَى أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فَرَكَّزَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ ثُمَّ صَلَّى إِلَيْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے ایک سوتی کپڑے کو توشیح کے طور پر لپیٹا ہوا تھا آپ کے دست مبارک میں ایک چھوٹا نیزہ تھا آپ نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی آپ نے وہ نیزہ اپنے آگے گاڑ دیا پھر اس کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2217]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2302»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں