الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
130. بَابُ مَنْ أَمَّ النَّاسَ فَلْيُخَفِّفْ .
جو شخص لوگوں کی امامت کرے اسے مختصر نماز پڑھانی چاہیے
حدیث نمبر: 2371
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ يُقَالُ لَهُ: سُلَيْمٌ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ يَأْتِينَا بَعْدَ مَا نَنَامُ وَنَكُونُ فِي أَعْمَالِنَا بِالنَّهَارِ فَيُنَادِي بِالصَّلَاةَ، فَنَخْرُجُ إِلَيْهِ فَيُطَوِّلُ عَلَيْنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" يَا مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ لَا تَكُنْ فَتَّانًا، إِمَّا أَنْ تُصَلِّيَ مَعِي وَإِمَّا أَنْ تُخَفِّفَ عَلَى قَوْمِكَ"، ثُمَّ قَالَ:" يَا سُلَيْمُ مَاذَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ؟" قَالَ: إِنِّي أَسْأَلُ اللَّهَ الْجَنَّةَ وَأَعُوذُ بِهِ مِنَ النَّارِ، وَاللَّهِ مَا أُحْسِنُ دَنْدَنَتَكَ وَلَا دَنْدَنَةَ مُعَاذٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَهَلْ تَعْتَبِرُ دَنْدَنَتِي وَدَنْدَنَةَ مُعَاذٍ إِلَّا أَنْ نَسْأَلَ اللَّهَ الْجَنَّةَ وَنَعُوذَ بِهِ مِنَ النَّارِ؟" قَالَ سُلَيْمٌ: سَتَرَوْنَ غَدًا إِذَا الْتَقَى الْقَوْمُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، قَالَ: وَالنَّاسُ يَتَجَهَّزُونَ إِلَى أُحُدٍ فَخَرَجَ فَكَانَ فِي الشُّهَدَاءِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَمُعَاذُ بْنُ رِفَاعَةَ لَمْ يُدْرِكِ الرَّجُلَ الَّذِي مِنْ بَنِي سَلَمَةَ ; لِأَنَّهُ اسْتُشْهِدَ بِأُحُدٍ وَمُعَاذٌ تَابِعِيٌّ وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي سَلَمَةَ.

معاذ بن رفاعہ، بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے سلیم نامی ایک صاحب کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہمارے پاس اس وقت آتے ہیں جب ہم سو چکے ہوتے ہیں کیونکہ ہم نے دن کے وقت کام کاج کرنا ہوتا ہے پھر یہ نماز کے لئے اذان دیتے ہیں پھر ہم نکل کر ان کی طرف جاتے ہیں تو یہ ہمیں لمبی نماز پڑھاتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے معاذ بن جبل! تم فتنے کا شکار کرنے والے نہ بننا، یا تو تم میری اقتداء میں نماز ادا کر لیا کرو، یا یہ ہے کہ اپنی قوم کو نماز پڑھاتے ہوئے مختصر نماز پڑھاؤ پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اسے سلیم تمہیں کتنا قرآن آتا ہے انہوں نے عرض کی: میں اللہ تعالیٰ سے جنت کی دعا مانگتا ہوں، اور جہنم سے اس کی پناہ مانگتا ہوں اللہ کی قسم میں آپ کی طرح اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی طرح عمدہ طریقے سے دعا نہیں کر سکتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں اور معاذ بھی جو دعا کرتے ہیں وہ بھی یہی ہے کہ ہم اللہ تعالی سے جنت کی دعا مانگتے ہیں، اور جہنم سے پناہ مانگتے ہیں تو سیدنا سلیم رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ لوگ کل دیکھیں گے کہ جب دشمن کا سامنا ہو گا، تو اگر اللہ نے چاہا تو پھر چیز سامنے آ جائے گی راوی بیان کرتے ہیں: ان دنوں لوگ غزوہ اُحد کی تیاری کر رہے تھے انہوں نے اس جنگ میں حصہ لیا اور شہید ہونے والوں میں شامل ہوئے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے معاذ بن رفاعہ نامی راوی نے اس شخص کا زمانہ نہیں پایا جس کا تعلق بنو سلمہ سے ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ صحابی غزوہ اُحد کے موقع پر شہید ہو گئے تھے، اور معاذ بن رفاعہ تابعی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں معاذ بن رفاعہ کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ کہ بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے یہ بات بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2371]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20176، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2362»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع ورجالہ ثقات
حدیث نمبر: 2372
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ أُبَيٌّ يُصَلِّي بِأَهْلِ قُبَاءَ فَاسْتَفْتَحَ سُورَةً طَوِيلَةً، وَدَخَلَ مَعَهُ غُلَامٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا سَمِعَهُ قَدِ اسْتَفْتَحَ بِسُورَةٍ طَوِيلَةٍ انْفَتَلَ الْغُلَامُ مِنْ صَلَاتِهِ وَكَانَ يُرِيدُ أَنْ يُعَالِجَ نَاضِحًا يَسْقِي لَهُ فَلَمَّا انْفَتَلَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ قَالَ لَهُ الْقَوْمُ: إِنَّ فُلَانًا انْفَتَلَ مِنَ الصَّلَاةِ فَغَضِبَ أُبَيٌّ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْكُو الْغُلَامَ، فَأَتَاهُ الْغُلَامُ يَشْكُو إِلَيْهِ فَغَضِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى رُئِيَ الْغَضَبُ فِي وَجْهِهِ ثُمَّ قَالَ:
" إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ، فَإِذَا صَلَّيْتُمْ فَأَوْجِزُوا فَإِنَّ خَلْفَكُمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَالْمَرِيضَ وَذَا الْحَاجَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
" إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ، فَإِذَا صَلَّيْتُمْ فَأَوْجِزُوا فَإِنَّ خَلْفَكُمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَالْمَرِيضَ وَذَا الْحَاجَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابی رضی اللہ عنہ اہل قباء کو نماز پڑھا رہے تھے انہوں نے طویل سورت کی قرأت شروع کر دی ان کے ساتھ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان بھی نماز میں شامل تھا جب اس نے یہ سنا کہ انہوں نے ایک طویل سورت شروع کر دی ہے، تو وہ شخص نماز سے الگ ہوا، اس نے اپنی اونٹنی کو تیار کرنا تھا تاکہ اس کے ذریعے پانی دے جب سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے نماز مکمل کی تو لوگوں نے انہیں بتایا: فلاں شخص نماز چھوڑ کر چلا گیا ہے، تو سیدنا ابی غصے میں آ گئے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے اس لڑکے کے بارے میں شکایت کی پھر وہ لڑکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے یہاں تک کہ غصے کے اثار آپ کے چہرہ سے محسوس ہونے لگے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو متنفر کرتے ہیں جب تم لوگ نماز پڑھاؤ تو مختصر نماز پڑھاؤ کیونکہ تمہارے پیچھے ضعیف عمر رسیدہ بیمار اور کام کاج والے لوگ ہوتے ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2372]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2372]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن؛ کیونکہ حافظ ابن حجر نے ابو یعلیٰ کی اس سند کو حسن قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 2373
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: فَلَمَّا انْفَتَلَ أُبَيٌّ أُخْبِرَ بِذَلِكَ قَالَ: فَعَرَفَ أُبَيٌّ أَنَّ الْغُلَامَ يَشْكُو إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقُرِّبَ الْغُلَامُ يَشْكُو أُبَيًّا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ، فَإِذَا صَلَّيْتُمْ فَأَوْحِرُوا أَوْ فَأَوْجِزُوا" - شَكَّ أَبُو يَحْيَى أَوْ كَمَا قَالَ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ.
وَفِيهِ عِيسَى بْنُ جَارِيَةَ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو دَاوُدَ، وَوَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَابْنُ حِبَّانَ.
وَفِيهِ عِيسَى بْنُ جَارِيَةَ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو دَاوُدَ، وَوَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَابْنُ حِبَّانَ.
ان کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: جب سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے نماز مکمل کی تو انہیں اس بارے میں بتایا گیا، راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا اُبی رضی اللہ عنہ کو اس بات کا اندازہ ہو گیا کہ وہ لڑکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکایت کرے گا اس لڑکے نے سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کی شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کچھ لوگ متنفر کرنے والے ہیں، جب تم لوگ نماز پڑھاؤ تو مختصر نماز پڑھاؤ! یہاں ایک لفظ کے بارے میں ابویحیی نامی راوی کو شک ہے، اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ اس حدیث کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن جاریہ ہے، جسے یحیی بن معین اور امام ابوداؤد نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ ابوزرعہ اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2373]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 2374
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: مَرَّ حَزْمُ بْنُ أَبِي كَعْبِ بْنِ أَبِي الْقَيْنِ بِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَهُوَ يُصَلِّي بِقَوْمِهِ صَلَاةَ الْعَتَمَةِ فَافْتَتَحَ بِسُورَةٍ طَوِيلَةٍ وَمَعَ حَزْمٍ نَاضِحٌ لَهُ، فَتَأَخَّرَ فَصَلَّى فَأَحْسَنَ الصَّلَاةَ ثُمَّ أَتَى نَاضِحَهُ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ مِنْ صَالِحِ مَنْ هُوَ مِنْهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَكُونَنَّ فَتَّانًا - قَالَهَا ثَلَاثًا - إِنَّهُ يَقُومُ وَرَاءَكَ الْكَبِيرُ وَالضَّعِيفُ وَذُو الْحَاجَةِ وَالْمَرِيضُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حزم بن ابوکعب بن ابوالقین کا گزر سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جو اپنی قوم کو عشاء کی نماز پڑھا رہے تھے انہوں نے طویل سورت کی قرأت شروع کر دی حزم کے ساتھ ان کی اونٹنی بھی تھی وہ پیچھے ہٹے اور انہوں نے تنہا نماز ادا کی اور اچھے طریقے سے ادا کی پھر وہ اپنی اونٹنی کے پاس آ گئے بعد میں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے اس بارے میں بتایا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ اپنی قوم کے نیک لوگوں میں سے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم آزمائش کا شکار کرنے والے ہرگز نہ بننا، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، کیونکہ تمہارے پیچھے عمر رسیدہ ضعیف کام کاج والے اور بیمار لوگ کھڑے ہوتے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2374]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2374]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 673، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4216»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2375
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: مَا صَلَّيْتُ خَلْفَ أَحَدٍ صَلَاةً أَخَفَّ صَلَاةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي تَمَامٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابومالک اشجعی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے کسی کے پیچھے نماز ادا نہیں کی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مختصر مگر مکمل نماز ادا کرتا ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2375]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2375]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2376
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: مَا صَلَّيْتُ خَلْفَ أَحَدٍ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَفَّ صَلَاةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي تَمَامٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی ایسے شخص کے پیچھے نماز ادا نہیں کی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مختصر مگر مکمل نماز ادا کرتا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2376]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2376]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2377
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ بَعَثَنِي إِلَى ثَقِيفٍ:" تَجَوَّزْ فِي الصَّلَاةِ يَا عُثْمَانَ، وَأُمَّ النَّاسِ بِأَضْعَفِهِمْ، فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ وَذَا الْحَاجَةِ وَالْحَامِلَ وَالْمُرْضِعَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:"وَالْمُرْضِعَ وَالْحَامِلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:"وَالْمُرْضِعَ وَالْحَامِلَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مجھے ثقیف قبیلے کی طرف بھیجا تو آپ نے مجھے ارشاد فرمایا: اے عثمان! نماز مختصر ادا کرنا اور لوگوں کی امامت ان میں سے سب سے زیادہ ضعیف شخص کے حوالے سے کرنا کیونکہ لوگوں میں ضعیف کام کاج والے افراد حاملہ عورتیں اور دودھ پلانے والی عورتیں ہوتی ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں ”دودھ پلانے والی اور حاملہ عورتیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2377]

حدیث نمبر: 2378
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ التَّيْمِيِّ قَالَ: كَانَ أَبِي قَدْ تَرَكَ الصَّلَاةَ مَعَنَا فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَةِ مَا لَكَ تَرَكْتَ الصَّلَاةَ مَعَنَا؟ قَالَ: إِنَّكُمْ تُخَفِّفُونَ قُلْتُ: فَأَيْنَ قَوْلُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ فِيكُمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ؟" فَقَالَ: قَدْ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ ذَلِكَ، وَكَانَ يَمْكُثُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ ثَلَاثَةَ أَضْعَافِ مَا تُصَلُّونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
ابراہیم بن یزید تیمی بیان کرتے ہیں: میرے والد نے ہمارے ساتھ نماز ادا کرنے کو ترک کر دیا میں نے ان سے کہا: اے ابا جان! آپ نے ہمارے ساتھ نماز ادا کرنے کو ترک کیوں کر دیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: تم لوگ مختصر نماز ادا کرتے ہو، میں نے کہا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان سے کیا مراد ہو گا؟ ”تم لوگوں کے درمیان ضعیف عمر رسیدہ اور کام کاج والے لوگ ہوتے ہیں“۔ تو انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، لیکن اس کے باوجود سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رکوع اور سجود میں تم لوگوں کی بہ نسبت تین گنا زیادہ دیر تک ٹھہرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2378]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2378]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2379
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخَلْفَ أَبِي بَكْرٍ وَخَلْفَ عُمَرَ وَخَلْفَ عُثْمَانَ وَخَلْفَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - فَلَمْ يَكُنْ أَحَدٌ مِنْهُمْ أَخَفَّ صَلَاةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ فِي تَمَامٍ ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ.
ابومالک اشجعی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی ہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے ادا کی ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے ادا کی ہے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پیچھے ادا کی ہے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے ادا کی ہے، لیکن ان میں سے کوئی بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مختصر مگر مکمل نماز ادا نہیں کرتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2379]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2379]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2380
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّهُ خَرَجَ إِلَى مَجْلِسِهِمْ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَتَقَدَّمَ إِمَامُهُمْ فَأَطَالَ الصَّلَاةَ فِي الْجُلُوسِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: مَنْ أَمَّنَا مِنْكُمْ فَلْيُتِمَّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ فَإِنَّ خَلْفَهُ الصَّغِيرَ وَالْكَبِيرَ وَالْمَرِيضَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَذَا الْحَاجَةِ فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ تَقَدَّمَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ وَأَتَمَّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ وَتَجَوَّزَ فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: هَكَذَا كُنَّا نُصَلِّي خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِطُولِهِ، وَهُوَ عِنْدَ الْإِمَامِ أَحْمَدَ بِاخْتِصَارٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَ وَرِجَالُ الْحَدِيثَيْنِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِطُولِهِ، وَهُوَ عِنْدَ الْإِمَامِ أَحْمَدَ بِاخْتِصَارٍ، وَقَدْ تَقَدَّمَ وَرِجَالُ الْحَدِيثَيْنِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ لوگوں کی مجلس میں تشریف لائے نماز کھڑی ہوئی ان کا امام آگے بڑھا اس نے نماز کے دوران طویل قعدہ کیا، جب اس نے نماز مکمل کی تو سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگوں میں سے جو شخص ہماری امامت کرے وہ رکوع اور سجود مکمل کرے کیونکہ اس کے پیچھے چھوٹے بڑے مسافر بیمار کام کاج والے لوگ ہوتے ہیں جب نماز کا وقت ہوا تو سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ آگے بڑھے انہوں نے رکوع اور سجود مکمل کیے لیکن انہوں نے نماز مختصر پڑھائی جب وہ نماز پڑھا کر فارغ ہوئے تو انہوں نے فرمایا: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اسی طرح نماز ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے وہ روایت پہلے گزر چکی ہے ان دونوں احادیث کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2380]