الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
171. بَابُ الصَّفِّ بَيْنَ السَّوَارِي .
ستونوں کے درمیان صف بنانا
حدیث نمبر: 2533
قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: لَا تَصْطَفُّوا بَيْنَ السَّوَارِي وَلَا تَأْتَمُّوا بِقَوْمٍ وَهُمْ يَتَحَدَّثُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ستونوں کے درمیان صف نہ بناؤ اور ایسے لوگوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا نہ کرو جو آپس میں بات چیت کر رہے ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2533]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 2534
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّمَا كَرِهْتُ الصَّلَاةَ بَيْنَ السَّوَارِي لِلْوَاحِدِ وَالِاثْنَيْنِ.
رَوَاهُ وَالَّذِي قَبْلَهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ وَالَّذِي قَبْلَهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں ستونوں کے درمیان نماز ادا کرنے کو صرف ایک شخص اور دو افراد کے لئے مکروہ قرار دیتا ہوں۔
یہ روایت اور اس سے پہلی روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2534]
یہ روایت اور اس سے پہلی روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2534]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔