الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
194. بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ .
ظہر اور عصر کی نماز میں قرأت
حدیث نمبر: 2682
عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: تَمَارَوْا فِي الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَأَرْسَلُونِي إِلَى خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ فَقَالَ: قَالَ أُبَيٌّ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُطِيلُ الْقِيَامَ وَيُحَرِّكُ شَفَتَيْهِ، فَقَدْ أَعْلَمُ أَنَّ ذَلِكَ لَمْ يَكُنْ إِلَّا لِقِرَاءَةٍ، وَأَنَا أَفْعَلُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
مطلب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ظہر اور عصر کی نماز میں قرأت کے بارے میں بحث شروع کی تو انہوں نے مجھے خارجہ بن زید کے پاس بھیجا انہوں نے بتایا: سیدنا ابی بن کعب نے یہ بات بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طویل قیام کرتے تھے، اور اپنے ہونٹوں کو حرکت دیتے تھے جس سے مجھے پتہ چلا تھا کہ یہ قرأت کی وجہ سے ہوتا تھا تو میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند کی ایک راوی کثیر بن زید ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2682]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21070، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4915، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1273/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2683
وَعَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَانَتْ تُعْرَفُ قِرَاءَةُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الظُّهْرِ بِتَحْرِيكِ لِحْيَتِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی بیان کرتے ہیں: ظہر کی نماز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کا اندازہ آپ کی داڑھی کی حرکت کے ذریعے ہو جاتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2683]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2683]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22642»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2684
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ قَالَ: قَالَ أُبَيٌّ: اجْتَمِعُوا فَلْأُرِيكُمْ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ؟ وَكَيْفَ كَانَ يُصَلِّي؟ فَإِنِّي لَا أَدْرِي مَا قَدْرُ صُحْبَتِي إِيَّاكُمْ!! قَالَ: فَجَمَعَ بَنِيهِ وَأَهْلَهُ وَدَعَا بِوَضُوءٍ فَمَضْمَضَ، وَاسْتَنْثَرَ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثًا، وَغَسَلَ هَذِهِ ثَلَاثًا - يَعْنِي الْيُسْرَى - ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا مَا أَلَوْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ ثُمَّ دَخَلَ بَيْتَهُ فَصَلَّى صَلَاةً لَا نَدْرِي مَا هِيَ ثُمَّ خَرَجَ فَأَمَرَ بِالصَّلَاةِ فَأُقِيمَتْ فَصَلَّى بِنَا الظُّهْرَ فَأَحْسَبُ أَنِّي سَمِعْتُ مِنْهُ آيَاتٍ مِنْ يس، ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ صَلَّى بِنَا الْمَغْرِبَ، ثُمَّ صَلَّى بِنَا الْعَشَاءَ فَقَالَ: مَا أَلَوْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ يَتَوَضَّأُ وَكَيْفَ كَانَ يُصَلِّي؟.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ رِوَايَةُ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ثَلَاثِينَ مِنَ الصَّحَابَةِ فِي الْبَابِ قَبْلَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ رِوَايَةُ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ثَلَاثِينَ مِنَ الصَّحَابَةِ فِي الْبَابِ قَبْلَهُ.
یزید بن براء بیان کرتے ہیں: سیدنا ابی نے فرمایا تم لوگ اکھٹے ہو جاؤ تاکہ میں تمہیں دکھاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح وضو کرتے تھے، اور کس طرح آپ نماز ادا کرتے تھے کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ میں تمہارے ساتھ اور کتنا عرصہ رہوں گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے اپنے بچوں اور اپنے اہل خانہ کو اکھٹا کیا وضو کے لئے پانی منگوایا کلی کی ناک میں پانی ڈالا اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا دائیں بازو کو تین مرتبہ دھویا بائیں بازو کو تین مرتبہ دھویا پھر فرمایا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ) اس طرح تھا میں نے تمہیں یہ دکھانے میں کوئی کوتاہی نہیں کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح وضو کرتے تھے پھر وہ اپنے گھر میں داخل ہوئے انہوں نے نماز ادا کی ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کون سی نماز تھی پھر وہ باہر نکلے پھر انہوں نے نماز کے لیے حکم دیا تو اقامت کہی گئی، تو انہوں نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی میرا خیال ہے میں نے ان کی زبانی سورت یسین کی کچھ آیات سنی تھیں پھر انہوں نے عصر کی نماز پڑھائی پھر انہوں نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی پھر انہوں نے ہمیں عشا کی نماز پڑھائی پھر انہوں نے فرمایا: میں نے اس بارے میں کوئی کوتاہی نہیں کی ہے کہ میں تمہیں یہ دکھاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح وضو کرتے تھے، اور آپ کس طرح نماز ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے ابوالعالیہ کے حوالے سے تیس صحابہ کے حوالے سے روایت گزر چکی ہے، جو اس سے پہلے والے باب میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2684]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18066»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2685
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: سَجَدْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الظُّهْرِ فَظَنَنَّا أَنَّهُ قَرَأَ تَنْزِيلَ السَّجْدَةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر کی نماز میں سجدہ کیا تو ہم نے یہ گمان کیا کہ آپ نے اس میں سورت تنزیل السجدہ کی تلاوت کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے، اور وہ منکرالحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2685]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے، اور وہ منکرالحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2685]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1279»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 2686
وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي سُكَيْنٍ قَالَ: أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَّ أَهْلَ بَيْتِهِ فَصَلَّى بِنَا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ، فَقَرَأَ بِنَا قِرَاءَةً هَمْسًا فَقَرَأَ بِالْمُرْسِلَاتِ، وَالنَّازِعَاتِ، وَعَمَّ يَتَسَاءَلُونَ، وَنَحْوِهَا مِنَ السُّورِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ سُكَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَوَثَّقَهُ وَكِيعٌ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ حِبَّانَ.

عبدالعزیز بن ابوسکین بیان کرتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے کہا: آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں بتائیے تو انہوں نے اپنے اہل خانہ کی امامت کرتے ہوئے ہمیں ظہر اور عصر کی نمازیں پڑھائیں انہوں نے پست آواز میں قرأت کی انہوں نے سورت مرسلات سورہ نازعات سورہ عم یتسالون اور اس جیسی دوسری سورتوں کی تلاوت کی۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سکین بن عبدالعزیز ہے، جسے امام ابوداؤد اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے وکیع یحیی بن معین ابوحاتم اور ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2686]

تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلي الموصلي ابو عمران الجونى، 4118، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2776، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1278»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2687
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى) وَ (هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ) .
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نمازوں میں سورہ الاعلی اور سورت الغاشیہ کی تلاوت کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2687]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2687]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1824، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4260، 4411، 7262، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1276/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2688
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى بِهِمُ الْهَاجِرَةَ فَرَفَعَ صَوْتَهُ فَقَرَأَ (وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا) (وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى) فَقَالَ لَهُ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَرْتَ فِي هَذِهِ الصَّلَاةِ بِشَيْءٍ؟ قَالَ:" لَا وَلَكِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أُوَقِّتَ لَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو الرِّجَالِ الْأَنْصَارِيُّ الْبَصْرِيُّ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو الرِّجَالِ الْأَنْصَارِيُّ الْبَصْرِيُّ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ظہر کی نماز پڑھاتے ہوئے بلند آواز میں تلاوت کی آپ نے سورت والشمس اور سورت والیل کی تلاوت کی سیدنا ابی بن کعب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ کو اس نماز کے بارے میں کوئی حکم دیا گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں تمہارے لئے متعین کر دوں (کہ کتنی تلاوت ہونی چاہیے)
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابورجال انصاری بصری ہے اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2688]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابورجال انصاری بصری ہے اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2688]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9257»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2689
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَتْ قِرَاءَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُعْرَفُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِتَحْرِيكِ لِحْيَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجْرِحْهُ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجْرِحْهُ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ظہر اور عصر کی نمازوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کا علم آپ کی داڑھی کی حرکت کے ذریعے ہو جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زید بن حریش ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، انہوں نے اس پر جرح بھی نہیں کی ہے، اور اس کی توثیق بھی نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ جال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2689]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10108»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2690
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ فِي كُلِّهِنَّ - يَعْنِي: الْأَرْبَعَ مِنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ساری رکعات میں تلاوت کرتے تھے راوی کہتے ہیں: یعنی ظہر اور عصر کی چاروں رکعتوں میں تلاوت کرتے تھے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ایک جماعت نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2690]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3437، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 467، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1274»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 2691
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّهُ صَلَّى بِهِمُ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ فَقَرَأَ نَحْوَ: إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ: مَا أَلَوْتُ بِكُمْ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ وَغَيْرُهُمَا وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْفَلَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ وَغَيْرُهُمَا وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْفَلَّاسِ.
سیدنا عدی بن حاتم کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے لوگوں کو ظہر اور عصر کی نمازیں پڑھائیں اور ان میں تقریباً سورت انشقاق کی تلاوت کی جب انہوں نے نماز مکمل کر لی تو وہ بولے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن جابر ہے، جسے یحیی بن معین علی اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ امام أحمد اور عمرو بن علی فلاس نے اسے ”ثقہ“ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2691]