الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
196. بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ .
مغرب کی نماز میں قرأت کرنا
حدیث نمبر: 2699
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَوْ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ فِي الْمَغْرِبِ بِالْأَعْرَافِ فَرَّقَهَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ - وَحَدِيثُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: فَرَّقَهَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ - وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ - وَحَدِيثُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: فَرَّقَهَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ - وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوایوب انصاری یا شاید سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز میں سورت اعراف کی تلاوت کی تو آپ نے اسے دونوں رکعات میں تلاوت کیا
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے سیدنا زید بن ثابت کی نقل کردہ حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں ”آپ نے اسے دونوں رکعات میں تلاوت کیا“ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2699]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23032، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3893، 4823»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
حدیث نمبر: 2700
وَعَنْ مَرْوَانَ قَالَ: قَالَ لِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: مَا لِي أَرَاكَ تَقْرَأُ فِي الصَّلَاةِ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ وَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ بِالطُّولَيَيْنِ قُلْتُ: وَمَا الطُّولَيَيْنِ؟ قَالَ: الْأَعْرَافُ وَيُونُسُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا سُورَةَ يُونُسَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا سُورَةَ يُونُسَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مروان بیان کرتے ہیں: سیدنا زید بن ثابت نے مجھ سے فرمایا کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں دیکھتا ہوں کہ تم نماز میں قصار مفصل کی تلاوت کرتے ہو جب کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نماز میں دو طویل سورتوں کی تلاوت کرتے ہوئے سنا: میں نے دریافت کیا: دو طویل سورتیں کون سی ہیں سورت اعراف اور سورت یونس۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں سورت یونس کا ذکر نہیں ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2700]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2700]
تخریج الحدیث: «صحيح البخارى كتاب الاذان ابواب صفة الصلاة باب القراءة فى المغرب، 743 صحيح ابن خزيمة كتاب الصلاة، باب القراءة فى صلاة المغرب 495 سنن ابي داود كتاب الصلاة، ابواب تفريع استفتاح الصلاة باب قدر القراءة فى المغرب 697 مصنف عبد الرزاق الصنعانى كتاب الصلاة باب القراءة فى المغرب 2599 مسند احمد بن حنبل مسند الانصار حديث زيد بن ثابت 21119 المعجم الكبير للطبراني باب الزاى من اسمه زيد، زيد بن ثابت الانصارى يكنى أبا سعيد ويقال ابو خارجة مروان بن الحكم، 4675، أخرجه مسند أحمد برقم: 21132، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4812، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1262»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2701
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ مِنَ الْمَغْرِبِ بِسُورَةِ الْأَنْفَالِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ مغرب کی نماز کی دو رکعات میں سورت انفال کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2701]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2701]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2702
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ فِي الْمَغْرِبِ الْأَنْفَالَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز میں سورت انفال کی تلاوت کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2702]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2702]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2703
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ بِهِمْ فِي الْمَغْرِبِ (الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مغرب کی نماز پڑھاتے ہوئے صورت محمد کی تلاوت کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2703]
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2703]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1763»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2704
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ فِي الْمَغْرِبِ (وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ وَضَعَّفَهُ بَقِيَّةُ الْأَئِمَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ وَضَعَّفَهُ بَقِيَّةُ الْأَئِمَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن یزید بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز میں سورت والتین کی تلاوت کی تھی
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اسے شعبہ اور سفیان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جب کہ بقیہ ائمہ نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2704]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2705
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: آخِرُ صَلَاةٍ صَلَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبُ فَقَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى) وَفِي الثَّانِيَةِ (قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: آخری نماز جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (جماعت کے ساتھ) ادا کی تھی وہ مغرب کی نماز تھی آپ نے اس میں پہلی رکعت میں سورت الاعلی کی تلاوت کی تھی اور دوسری رکعت میں سورت کافروں کی تلاوت کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے، جسے علی بن مدینی اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے بھی اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2705]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2174»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف