🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

209. بَابُ التَّشَهُّدِ وَالْجُلُوسِ وَالْإِشَارَةِ بِالْإِصْبَعِ فِيهِ .
تشہد، جلوس (یعنی بیٹھنا) اور اس دوران انگلی کے ذریعے اشارہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2848
وَعَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا تَشَهُّدَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جس کا تشہد نہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2848]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين، باب الميم من اسمه محمد حديثة 7711، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7564»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2849
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ كَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ، وَيَقُولُ:" تَعَلَّمُوا فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ إِلَّا بِتَشَهُّدٍ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ صُفْدِي بْنُ سِنَانٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِرِجَالٍ مُوَثَّقِينَ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ لَا يَضُرُّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تشہد (کے کلمات) کی تعلیم یوں دیتے تھے جس طرح آپ ہمیں قرآن کی کسی سورت کی تعلیم دیتے تھے آپ یہ ارشاد فرماتے تھے تم لوگ یہ سیکھ لو کیونکہ تشہد کے بغیر نماز نہیں ہوتی (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صفدی بن سنان ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، اسے امام بزار نے ایسے رجال کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ جن کی توثیق کی گئی ہے، اور ان میں سے بعض کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، لیکن وہ نقصان دہ نہیں ہے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2849]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9922»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2850
وَعَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا صَلَّى أَشَارَ بِإِصْبَعِهِ وَأَتْبَعَهَا بَصَرَهُ وَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَهِيَ أَشَدُّ عَلَى الشَّيْطَانِ مِنَ الْحَدِيدِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر جب نماز ادا کرتے تھے تو انگلی کے ذریعے اشارہ کرتے تھے، اور اپنی نگاہ اس کی طرف رکھتے تھے وہ بیان کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: یہ شیطان کے لئے لوہے سے زیادہ سخت ہے
یہ روایت امام بزار نے اور امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2850]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5964، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5917»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2851
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَتَشَهَّدُ فِي الصَّلَاةِ قَالَ: قُلْنَا: تَحْفَظُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا تَحْفَظُ حُرُوفَ الْقُرْآنِ الْوَاوَاتِ وَالْأَلِفَاتِ إِذَا جَلَسَ عَلَى وِرْكِهِ الْيُسْرَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ هَكَذَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں تشہد پڑھا کرتے تھے راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے دریافت کیا: کیا آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے تشہد کے کلمات اسی طرح یاد ہیں جس طرح قرآن پاک کے حروف تمام ”و“ اور ”ا“ کے ساتھ یاد ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بائیں پہلو کے بل بیٹھتے تو یہ پڑھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2851]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 4369، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9932»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2852
عَنِ الْأَسْوَدِ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ فِي الصَّلَاةِ فَيَأْخُذُ عَلَيْنَا الْأَلِفَ وَالْوَاوَ.
وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ زُهَيْرُ بْنُ مَرْوَانَ الرَّقَاشِيُّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام بزار نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، اسود بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ نماز کے دوران تشہد کے کلمات کی تعلیم دیا کرتے تھے، اور الف اور واؤ کا بھی خیال رکھتے تھے امام طبرانی کی سند میں ایک راوی زہیر بن مروان رقاشی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے امام بزار کی سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2852]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2853
وَعَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ وَالتَّكْبِيرَ كَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعِيفٌ.
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس طرح تشہد کی تعلیم دیتے تھے جس طرح آپ ہمیں قرآن کی کسی سورت کی تعلیم دیتے تھے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ضعیف راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2853]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9911، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1840»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2854
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي الْمَسْجِدِ فَلَا يُسْمِعُ أَحَدًا صَوْتَهُ وَيُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ إِلَى رَبِّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عُمَيْرُ بْنُ عِمْرَانَ الْحَنَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص مسجد میں ہو، تو وہ اپنی آواز کسی کو نہ سنائے اور اپنی انگلی کے ذریعے اپنے پروردگار کی طرف اشارہ کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عمیر بن عمران حنفی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2854]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7798»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2855
وَعَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ قَالَ: عَلَّمْتُ ابْنَ سِيرِينَ التَّشَهُّدَ حَدَّثْتُهُ بِهِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ فَأَخَذَ بِتَشَهُّدِي وَتَرَكَ تَشَهُّدَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
خالد حذاء بیان کرتے ہیں: میں نے ابن سیرین کو تشہد کی تعلیم دی میں نے انہیں ابونضرہ کے حوالے سے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث بیان کی تو انہوں نے میری روایت کردہ تشہد کے کلمات کو اختیار کر لیا اور اپنے تشہد کے کلمات کو ترک کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2855]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2856
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَّمَهُ:" التَّحِيَّاتُ الصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ الْمُبَارَكَاتُ لِلَّهِ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ وَالسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ رِشْدِينَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (تشہد میں یہ کلمات پڑھنے) کی تعلیم دی تھی: ”ہر طرح کی جسمانی زبانی مالی عبادات جو برکت والی ہوں وہ اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں اے نبی آپ پر سلام ہو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن رشدین ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2856]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 220»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2857
وَعَنِ الْبَهْزِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنْ تَشَهُّدِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -؟ قَالَ: هُوَ تَشَهُّدُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: فَتَشَهَّدُ عَبْدِ اللَّهِ؟ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُحِبُّ أَنْ يُخَفِّفَ عَلَى أُمَّتِهِ، قُلْتُ: كَيْفَ تَشَهَّدَ عَلِيٌّ بِتَشَهُّدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ الْغَادِيَاتُ الرَّائِحَاتُ الزَّاكِيَاتُ الْمُبَارَكَاتُ الطَّاهِرَاتُ لِلَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ:" وَالنَّاعِمَاتُ السَّابِغَاتُ" وَرِجَالُ الْكَبِيرِ مُوَثَّقُونَ.
بہزی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے تشہد (کے کلمات) کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے جواب دیا: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا تشہد ہے میں نے دریافت کیا: تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے تشہد کا کیا ہو گا، تو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو پسند کرتے تھے کہ اپنی امت پر تخفیف کریں میں نے دریافت کیا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تشہد کے مطابق تشہد کے کلمات کیسے پڑھتے تھے انہوں نے جواب دیا: (ان کے تشہد کے کلمات یہ تھے:) ہر طرح کی جسمانی عبادات اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں، اور مالی اور پاکیزہ (عبادت) جو صبح والی ہو شام والی ہو صاف ستھری ہو برکت والی ہو پاک ہو وہ اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور یہ الفاظ بھی نقل کیے ہیں: ”نعمت والی ہو پھیلنے والی ہو“ امام طبرانی کی معجم کبیر کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2857]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2905، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2938»

الحكم على الحديث:
إسناده رواہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں