الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
215. بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز میں سہو ہو جانا
حدیث نمبر: 2927
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَهَا قَبْلَ التَّمَامِ فَسَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ وَقَالَ:" مَنْ سَهَا قَبْلَ التَّمَامِ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ وَإِذَا سَهَا بَعْدَ التَّمَامِ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ بَعْدَ أَنْ يُسَلِّمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ هَكَذَا وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ وَضَعَّفَهُ الْأَكْثَرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ هَكَذَا وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ وَضَعَّفَهُ الْأَكْثَرُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز مکمل کرنے سے پہلے سہو ہو گیا تو آپ نے سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدہ سہو کیے آپ نے ارشاد فرمایا: جس شخص کو نماز مکمل کرنے سے پہلے سہو ہو جائے تو وہ سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدہ سہو کر لے اور جب کسی کو نماز مکمل ہونے کے بعد سہو ہو تو وہ سلام پھیرنے کے بعد سجدہ سہو کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسی طرح نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن میمون ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے اکثر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2927]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7589»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2928
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ صَلَاةً سَهَا فِيهَا فَسَجَدَ بَعْدَ السَّلَامِ ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا وَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَمْ أَصْنَعْ إِلَّا كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصْنَعُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَفِيهِ مَجَاهِيلُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَفِيهِ مَجَاهِيلُ.
محمد بن صالح بن علی بن عبداللہ بن عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کی جس میں انہیں سہو ہو گیا تو انہوں نے سلام پھیرنے کے بعد سجدہ کیا (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) وہ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور بولے: میں نے صرف اسی طرح کیا ہے، جس طرح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس میں مجہول راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2928]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس میں مجہول راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2928]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6512»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف