الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
218. بَابُ صَلَاةِ السَّفَرِ .
سفر کی نماز
حدیث نمبر: 2941
وَعَنْ خَلَفِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: انْطُلِقَ بِنَا إِلَى الشَّامِ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ وَنَحْنُ أَرْبَعُونَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ لِيَفْرِضَ لَنَا، فَلَمَّا رَجَعَ وَكُنَّا بِفَجِّ النَّاقَةِ صَلَّى بِنَا الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ دَخَلَ فُسْطَاطَهُ وَقَامَ الْقَوْمُ يُضِيفُونَ إِلَى رَكْعَتَيْهِمْ رَكْعَتَيْنِ أُخْرَيَيْنِ فَقَالَ: قَبَّحَ اللَّهُ الْوُجُوهَ فَوَاللَّهِ مَا أَصَابَتِ السُّنَّةَ وَلَا قَبِلَتِ الرُّخْصَةَ، فَأَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ قَوْمًا يَتَعَمَّقُونَ فِي الدِّينِ يَمْرُقُونَ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَخَلَفُ بْنُ حَفْصٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَخَلَفُ بْنُ حَفْصٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
خلف بن حفص نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کیا ہے۔ ہمیں شام میں عبدالملک کے پاس لے جایا گیا ہم انصار سے تعلق رکھنے والے چالیس افراد تھے اس کا مقصد یہ تھا کہ وہ ہمارے لئے کوئی حصہ مقرر کرے جب وہ واپس آئے اور ہم لوگ فج ناقہ کے مقام پر موجود تھے تو انہوں نے ہمیں ظہر کی نماز میں دو رکعات پڑھائیں پھر وہ اپنے خیمے میں چلے گئے لوگ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنی دو رکعات کے ساتھ مزید دو رکعات شامل کر لیں تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالی ان لوگوں کے چہرے کو قبیح کرے اللہ کی قسم انہوں نے نہ تو سنت کی پیروی کی ہے، اور نہ ہی رخصت کو قبول کیا ہے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کچھ لوگ دین میں شدت اختیار کریں گے اور وہ دین سے یوں نکل جائیں گے جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے خلف بن حفص کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2941]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے خلف بن حفص کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2941]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12204، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1894»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2942
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ سَافَرَ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ وَحِينَ أَقَامَ أَرْبَعًا قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَمَنْ صَلَّى فِي السَّفَرِ أَرْبَعًا كَمَنْ صَلَّى فِي الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ.
قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَمْ تُقْصَرِ الصَّلَاةُ إِلَّا مَرَّةً وَاحِدَةً حَيْثُ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّى النَّاسُ رَكْعَةً رَكْعَةً.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ عَلِيٍّ الْعَقِيلِيُّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَا يُحْتَجُّ بِهِ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے تھے تو دو، دو رکعات ادا کرتے تھے، اور جب مقیم ہوتے تھے تو چار رکعات ادا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جو شخص سفر کے دوران چار رکعات ادا کرتا ہے وہ اس شخص کی مانند ہے، جو حضر کے دوران دو رکعات ادا کرتا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نماز صرف ایک مرتبہ قصر کی گئی تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات ادا کی تھیں اور لوگوں نے ایک ایک رکعت ادا کی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید بن علی عقیلی ہے امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2942]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3258»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2943
وَعَنْ أَبِي نَضْرَةَ أَنَّ فَتًى مِنْ أَسْلَمَ سَأَلَ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَا سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ إِلَّا الْمَغْرِبَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ خَلَا ذِكْرَ الْمَغْرِبِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ خَلَا ذِكْرَ الْمَغْرِبِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
ابونضرہ بیان کرتے ہیں: اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سفر کرتے تھے تو صرف دو رکعات ادا کرتے تھے البتہ مغرب کی نماز کا معاملہ مختلف ہے - (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے مغرب کی نماز کا ذکر نہیں کیا ہے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2943]
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے مغرب کی نماز کا ذکر نہیں کیا ہے
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2943]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19364»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2944
وَعَنْ أَبِي لَيْلَى الْكِنْدِيِّ قَالَ: أَقْبَلَ سَلْمَانُ فِي اثْنَيْ رَاكِبًا أَوْ ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَاكِبًا مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ قَالُوا: تَقَدَّمْ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: إِنَّا لَا نَؤُمُّكُمْ وَلَا نَنْكِحُ نِسَاءَكُمْ إِنَّ اللَّهَ هَدَانَا بِكُمْ قَالَ: فَتَقَدَّمَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فَلَمَّا سَلَّمَ سَلْمَانُ قَالَ: مَا لَنَا وَلِلْمُرَبَّعَةِ إِنَّمَا كَانَ يَكْفِينَا نِصْفُ الْمُرَبَّعَةِ وَنَحْنُ إِلَى الرُّخْصَةِ أَحْوَجُ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: يَعْنِي السَّفَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو لَيْلَى الْكِنْدِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو لَيْلَى الْكِنْدِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
ابولیلی کندی بیان کرتے ہیں: سیدنا سلمان فارسی بارہ یا شاید تیرہ سواروں کے ہمراہ آئے جن کا تعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تھا جب نماز کا وقت ہوا تو ان حضرات نے کہا: اے ابوعبداللہ! آپ آگے بڑھیے تو سیدنا سلمان فارسی نے فرمایا: ہم آپ لوگوں کی امامت بھی نہیں کریں گے اور آپ کی خواتین کے ساتھ نکاح بھی نہیں کریں گے بے شک اللہ تعالی نے ہمیں آپ کے ذریعے ہدایت عطا کی ہے راوی بیان کرتے ہیں: تو ان لوگوں میں سے ایک شخص آگے بڑھا اس نے چار رکعات پڑھا دیں جب اس نے سلام پھیرا تو سیدنا سلمان نے فرمایا: ہمارا چار رکعات کے ساتھ کیا واسطہ؟ ہمارے لئے تو چار کا نصف بھی کافی تھا کیونکہ ہمیں رخصت کی زیادہ ضرورت ہے۔ امام عبدالرزاق بیان کرتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ سفر کے دوران ایسا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابولیلی کندی نامی راوی کو یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2944]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابولیلی کندی نامی راوی کو یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2944]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6053»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2945
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ فَصَلَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ حَتَّى قَدِمَ الْمَدِينَةَ وَصَلَّاهَا بِالْمَدِينَةِ مَا شَاءَ اللَّهُ، وَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ وَتُرِكَتِ الصَّلَاةُ فِي السَّفَرِ عَلَى حَالِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نماز دو دو رکعات فرض قرار دی گئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں یہ اسی طرح ادا کی یہاں تک کہ جب آپ مدینہ منورہ تشریف لائے تو جتنے عرصے تک اللہ تعالیٰ کو منظور تھا آپ نے مدینہ میں بھی یہ نمازی اسی طرح ادا کی پھر حضر کی نماز میں دو رکعات کا اضافہ ہو گیا اور سفر کی نماز کو اس کی حالت پر رکھا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2945]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2945]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5405»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 2946
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَافَرْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، كُلُّهُمْ صَلَّى مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى أَنْ يَرْجِعَ إِلَيْهَا رَكْعَتَيْنِ فِي الْمَسِيرِ وَالْمُقَامِ بِمَكَّةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا ابوبکر کے ساتھ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر کیا ہے یہ سب حضرات جب مدینہ منورہ سے نکلتے تھے تو اس وقت سے لے کر وہاں واپس آنے تک سفر کے دوران دو رکعات ادا کرتے تھے، اور مکہ میں قیام کے دوران بھی (دو رکعات ادا کرتے تھے)
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام ابویعالی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2946]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام ابویعالی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2946]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1557/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2947
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُسَافِرُ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ لَا يَخَافُ إِلَّا اللَّهَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ.
قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ أَحَادِيثُ فِي الْقَصْرِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ عَمْرٍو صَاحِبُ الْهَرَوِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ أَحَادِيثُ فِي الْقَصْرِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ عَمْرٍو صَاحِبُ الْهَرَوِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے مدینہ کی طرف سفر کر رہے تھے آپ کو اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی چیز کا خوف نہیں تھا لیکن آپ دو دو رکعات ادا کرتے رہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول احادیث قصر سے متعلق باب میں آئیں گی جو اس سیاق کے علاوہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن عمرو ہے، جو ہروی کا شاگرد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2947]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن عمرو ہے، جو ہروی کا شاگرد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2947]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 65، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 342»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف