🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

222. بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ .
سفر کے دوران، دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2971
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَبَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعَشَاءِ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ وَعَجَّلَ الْعَشَاءَ فَصَلَّاهَا جَمْعًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَارِثِيُّ وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مُخْتَصَرًا: كَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ثِقَةٌ مَشْهُورٌ بِالْعِبَادَةِ قُلْتُ: وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی تھیں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی تھیں آپ نے مغرب کی نماز کو موخر کر دیا تھا اور عشاء کی نماز جلدی ادا کر لی تھی اور ان دونوں کو ایک ساتھ ادا کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں: محمد بن عبدالوہاب حارثی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے
یہ روایت امام بزار نے مختصر روایت کے طور پر نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے تھے وہ بیان کرتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے محمد بن عبدالوہاب نامی راوی ”ثقہ“ ہے، اور عبادت کے حوالے سے مشہور ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2971]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7990»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2972
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ وَجَدَّ بِهِ السَّيْرُ فَرَكِبَ قَبْلَ أَنْ يَفِيءَ الْفَيْءُ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَدْخُلَ الْوَقْتُ الْأَوَّلُ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ فَيَنْزِلُ فَيُصَلِّيهِمَا جَمِيعًا، ثُمَّ يُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ حَتَّى يَبْدُوَ غُيُوبُ الشَّفَقِ ثُمَّ يَنْزِلُ فَيُصَلِّيهِمَا جَمِيعًا الْمَغْرِبَ وَالْعَشَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ نَجِيحٌ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ بَعْضُهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کر رہے ہوتے تھے، اور آپ نے تیزی سے سفر کرتا ہوتا تھا اور آپ سورج ڈھلنے سے پہلے روانہ ہو جاتے تھے تو آپ ظہر کی نماز کو مؤخر کر دیتے تھے یہاں تک کہ عصر کا ابتدائی وقت داخل ہو جاتا تھا تو آپ پڑاؤ کرتے تھے، اور یہ دونوں نمازیں ایک ساتھ ادا کر لیتے تھے پھر آپ مغرب کی نماز کو مؤخر کر دینے تھے یہاں تک کہ شفق کا غروب ہونا سامنے آ جاتا تھا تو آپ پڑاؤ کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب اور عشاء کی دونوں نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر نجیح ہے، جس کے بارے میں بہت کلام کیا گیا ہے بعض حضرات نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2972]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 906»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2973
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ فَزَاغَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَرْتَحِلَ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا وَإِنِ ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ جَمَعَ بَيْنِهِمَا فِي أَوَّلِ وَقْتِ الْعَصْرِ، كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي الْمَغْرِبِ وَالْعَشَاءِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کر رہے ہوتے تھے، اور آپ کے روانہ ہونے سے پہلے سورج ڈھل جاتا تھا تو آپ عصر اور ظہر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کر لیتے تھے، اور اگر آپ سورج ڈھلنے سے پہلے روانہ ہو جاتے تھے تو آپ عصر کے ابتدائی وقت میں یہ دونوں نمازیں ایک ساتھ ادا کر لیتے تھے مغرب اور عشاء میں بھی آپ ایسا ہی کرتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2973]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 1218، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13388، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7548»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2974
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ أَخَّرَ الظُّهْرَ إِلَى آخِرِ وَقْتِهَا وَصَلَّاهَا وَصَلَّى الْعَصْرَ فِي أَوَّلِ وَقْتِهَا، وَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ فِي آخِرِ وَقْتِهَا وَيُصَلِّي الْعِشَاءَ فِي أَوَّلِ وَقْتِهَا وَيَقُولُ: هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَجْمَعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: جب انہوں نے سفر کے دوران دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنی ہوتی تھیں تو وہ ظہر کی نماز کو اس کے آخری وقت تک مؤخر کر کے ادا کر لیتے تھے، اور عصر کی نماز کو اس کے ابتدائی وقت میں ادا کر لیتے تھے وہ مغرب کی نماز کو اس کے آخری وقت میں ادا کر لیتے تھے، اور عشاء کی نماز اس کے ابتدائی وقت میں ادا کر لیتے تھے، اور وہ یہ بات بیان کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے ہوئے ایسا ہی کرتے تھے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2974]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6458»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2975
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَجَعَلَ يَجْمَعُ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ يُصَلِّي الظُّهْرَ فِي آخِرِ وَقْتِهَا وَيُصَلِّي الْعَصْرَ فِي أَوَّلِ وَقْتِهَا، ثُمَّ يَسِيرُ وَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ فَيَخْرُجُ وَقْتُهَا مَا لَمْ يَغِبِ الشَّفَقُ وَيُصَلِّي الْعِشَاءَ فِي أَوَّلِ وَقْتِهَا حِينَ يَغِيبُ الشَّفَقُ، ثُمَّ قَالَ حِينَ دَنَا:" إِنَّا نَازِلُونَ غَدًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَبُوكَ فَلَا يَسْبِقُنَا أَحَدٌ إِلَى الْمَاءِ" قَالَ مُعَاذٌ: فَكُنْتُ أَوَّلَ مَنْ سَبَقَ إِلَى الْمَاءِ فَإِذَا رَجُلَانِ قَدْ سَبَقَا إِلَى الْمَاءِ فَاسْتَقَيْنَا فِي قِرْبَتَيْنِ مَعَهُمَا وَكَدُرَ الْمَاءُ، وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَلَمْ أَنْهَكُمَا أَنْ لَا يَسْبِقَنَا إِلَى الْمَاءِ أَحَدٌ"، فَدَعَا بِالْقِرْبَتَيْنِ فَصُبَّتَا فِي الْمَاءِ وَدَعَا اللَّهَ فَفَاضَ الْمَاءُ فَقَالَ:" كَأَنَّكَ يَا مُعَاذُ إِنْ طَالَتْ بِكَ الْحَيَاةُ تَرَ مَا هَا هُنَا قَدْ مُلِءَ جِنَانًا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ إِلَّا غُصْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ غُصْنًا هَذَا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ روانہ ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے تھے آپ ظہر کی نماز اس کے آخری وقت میں ادا کرتے تھے، اور عصر کی نماز اس کے ابتدائی وقت میں ادا کرتے تھے پھر آپ روانہ ہو جاتے تھے آپ مغرب کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے جب اس کا وقت ختم ہونے والا ہوتا تھا اور شفق ابھی غروب نہیں ہوئی ہوتی تھی اور عشاء کی نماز اس کے ابتدائی وقت میں اس وقت ادا کر لیتے تھے جب شفق غروب ہو جاتی تھی جب ہم (تبوک کے) قریب پہنچے تو آپ نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ نے چاہا تو کل ہم تبوک پہنچ جائیں گے کوئی بھی شخص ہم سے پہلے پانی تک نہ پہنچے سیدنا معاذ بیان کرتے ہیں: میں وہ پہلا فرد تھا جو پانی تک پہنچ گیا لیکن وہاں اس سے پہلے دو افراد پانی تک پہنچ چکے تھے ان دونوں نے اپنے پاس موجود مشکیزوں میں پانی ڈال لیا ہوا تھا اور پانی گدلا تھا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: کیا میں نے تم لوگو کو منع نہیں کیا تھا کہ ہم سے پہلے کوئی شخص پانی تک نہ پہنے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں مشکیزوں کو منگوایا اور ان دونوں کے پانی کو (چشمے کے) پانی میں ڈال دیا گیا پھر آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تو پانی پھوٹ پڑا آپ نے ارشاد فرمایا: اے معاذ ایسا ہو گا کہ اگر تمہاری زندگی طویل ہوئی، تو تم دیکھو گے کہ یہاں بہت سے باغات بن گئے ہوں گے۔ (جو اس پانی سے سیراب ہو کر بنے ہوں گے)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ ہیں اور دوسری کتابوں میں اس سیاق کے بغیر منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: ابن ثوبان کے حوالے سے اسے صرف غصن بن اسماعیل نے روایت کیا ہے، اور محمد بن غالب نامی راوی اس کو نقل کرنے میں منفرد ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو غصن نامی اس شخص کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2975]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21565، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1515، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6897»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں