🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابُ الْخُرُوجِ إِلَى الْجَبَّانِ فِي الْعِيدِ 3256 عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: الْخُرُوجُ إِلَى الْجَبَّانِ فِي الْعِيدَيْنِ مِنَ السُّنَّةِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ .
عید کے لئے کھلی جگہ پر جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3276
وَعَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّ سُفْيَانَ أَنَّ يَهُودِيَّةً كَانَتْ تَدْخُلُ عَلَى عَائِشَةَ فَتَحَدَّثُ عِنْدَهَا فَإِذَا قَامَتْ قَالَتْ: أَعَاذَكِ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَتْهُ بِذَلِكَ فَقَالَ:" كَذَبَتْ إِنَّمَا ذَلِكَ لِأَهْلِ الْكِتَابِ" فَكَسَفَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ:" أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ" ثُمَّ كَبَّرَ فَقَامَ فَأَطَالَ الْقِيَامَ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَامَ وَأَطَالَ الْقِيَامَ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ وَهُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الْأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ يَقُولُ فِيهِمَا مِثْلَ قِيَامِهِ وَيَرْكَعُ مِثْلَ رُكُوعِهِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَمُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هَذَا التَّابِعِيُّ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ
موسیٰ بن عبدالرحمن نے اُم سفیان کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ایک یہودی عورت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آئی اور ان کے پاس بات چیت کرنے لگی، جب وہ اُٹھ کر جانے لگی، تو اس نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ کو قبر کے عذاب سے بچائے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے غلط کہا: ہے، یہ اہل کتاب کے لئے ہے (یعنی انہیں عذاب قبر ہو گا) پھر سورج گرہن ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں قبر کے عذاب سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں، پھر آپ نے تکبیر کہی اور قیام کیا اور طویل قیام کیا اور رکوع کیا اور طویل رکوع کیا، پھر اپنے سر کو اٹھایا اور کھڑے ہوئے تو طویل قیام کیا پھر رکوع کیا اور طویل رکوع کیا، لیکن یہ پہلے والے رکوع سے کم تھا، پھر آپ نے دو رکوع اور دو سجدوں کے ساتھ دو رکعات ادا کیں، ان دونوں میں آپ کا قیام اتنا ہی تھا، اور رکوع آپ کے رکوع جتنا ہی تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے موسیٰ بن عبدالرحمن نامی راوی تابعی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3276]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3277
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ رِيحٍ شَدِيدَةٍ كَانَ مَفْزَعُهُ إِلَى الْمَسْجِدِ حَتَّى تَسْكُنَ الرِّيحُ، وَإِذَا حَدَثَ فِي السَّمَاءِ حَدَثٌ مِنْ خُسُوفِ شَمْسٍ أَوْ قَمَرٍ كَانَ مَفْزَعُهُ إِلَى الصَّلَاةِ حَتَّى تَنْجَلِيَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ زِيَادِ بْنِ صَخْرٍ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب شدید ہوا والی رات ہوتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد تشریف لے آتے تھے، جب تک ہوا رک نہیں جاتی تھی، اور جب آسمان میں کوئی چیز رونما ہوتی تھی، جیسے سورج یا چاند گرہن ہو جاتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کرتے تھے، جب تک وہ ختم نہیں ہو جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں زیاد بن صخر کی سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3277]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں