🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

9. بَابٌ حَتَّى يُصَلَّى الظُّهْرُ، فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ يُرْفَعَ لِي فِي تِلْكَ السَّاعَةِ خَيْرٌ " .
اس شخص کا بیان، جو ظہر سے پہلے اور اس کے بعد نماز ادا کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3316
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيَّ رَأَيْتُهُ يُدِيمُ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ وَقَالَ:" إِنَّهُ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ فَلَا يُغْلَقُ مِنْهَا بَابٌ حَتَّى يُصَلَّى الظُّهْرُ، فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ يُرْفَعَ لِي فِي تِلْكَ السَّاعَةِ خَيْرٌ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاں قیام کیا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ ظہر سے پہلی کی چار رکعات باقاعدگی سے ادا کیا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے تھے: ”جب سورج ڈھل جاتا ہے، تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، تو ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا، جب تک ظہر کی نماز ادا نہیں کر لی جاتی، تو مجھے یہ بات پسند ہے کہ اس گھڑی میں میری بھلائی اوپر کی طرف جائے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3316]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23053، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4035، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2693»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3317
وَلِأَبِي أَيُّوبَ فِي الْكَبِيرِ قَالَ: نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيَّ شَهْرًا فَرَأَيْتُهُ إِذَا مَالَتِ الشَّمْسُ - أَوْ زَالَتْ - فَإِنْ كَانَ فِي عَمَلٍ مِنَ الدُّنْيَا رَفَضَ بِهِ وَإِنْ كَانَ نَائِمًا فَكَأَنَّمَا يُوقَظُ فَيَقُومُ وَيَغْتَسِلُ - أَوْ يَتَوَضَّأُ - ثُمَّ يَرْكَعُ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يُتِمُّ فِيهِنَّ الرُّكُوعَ وَيُتِمَّهُنَّ وَيُحْسِنُهُنَّ وَيَتَمَكَّنُ فِيهِنَّ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَنْطَلِقَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْتُكَ إِذَا مَالَتِ الشَّمْسُ أَوْ زَالَتْ فَإِنْ كَانَ فِي يَدِكَ عَمَلٌ مِنَ الدُّنْيَا رَفَضْتَ بِهِ أَوْ كُنْتَ نَائِمًا فَكَأَنَّمَا تُوقَظُ فَتَغْتَسِلُ أَوْ تَتَوَضَّأُ ثُمَّ تَرْكَعُ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ تُتِمَّهُنَّ وَتَتَمَكَّنُ فِيهِنَّ وَتُحْسِنُهُنَّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ ابْوَابَ السَّمَاءِ وَأَبْوَابَ الْجَنَّةِ يُفْتَحْنَ فِي تِلْكَ السَّاعَةِ فَلَا يُوفِي أَحَدٌ بِهَذِهِ الصَّلَاةِ فَأَحْبَبْتُ أَنْ يَصْعَدَ مِنِّي إِلَى رَبِّي فِي تِلْكَ السَّاعَةِ خَيْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ، وَفِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِي الْأُولَى عُبَيْدَةُ بْنُ مُعَتِّبٍ الضَّبِّيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ عَدِيٍّ قَالَ: وَهُوَ مَعَ ضَعْفِهِ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، معجم کبیر میں
یہ روایت منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ماہ میرے ہاں مقیم رہے، میں نے آپ کو دیکھا کہ جب سورج ڈھل جاتا (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) تو اگر آپ دنیا کا کوئی کام کر رہے ہوتے، تو اسے ایک طرف کر دیتے تھے، اور اگر سو رہے ہوتے تھے، تو بیدار ہو جاتے تھے، پھر اٹھ کر غسل کرتے تھے، یا وضو کرتے تھے، پھر چار رکعات ادا کرتے تھے، جن میں آپ رکوع مکمل کرتے تھے، آپ انہیں مکمل اور اچھے طریقے سے ادا کرتے تھے، اور انہیں اہتمام کے ساتھ ادا کرتے تھے، جب آپ تشریف لے جانے لگے، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو دیکھا کہ جب سورج ڈھل جاتا ہے، تو اگر آپ کوئی دنیاوی کام کر رہے ہوں، تو اسے ایک طرف کر دیتے ہیں، اور اگر سو رہے ہوں تو یوں ہوتا ہے، جیسے آپ کو بیدار کر دیا گیا ہے، پھر آپ غسل کر کے یا وضو کر کے چار رکعات ادا کرتے ہیں، جنہیں آپ اہتمام کے ساتھ مکمل اور اچھے طریقے سے ادا کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آسمان کے دروازے اور جنت کے دروازے، اس گھڑی میں کھول دیے جاتے ہیں، اس گھڑی میں کوئی بھی یہ نماز ادا نہیں کر رہا ہوتا، تو مجھے یہ بات پسند ہے کہ اس گھڑی میں میری طرف سے میرے پروردگار کی بارگاہ میں کوئی بھلائی اوپر جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، جس نے علی بن یزید سے
یہ روایت نقل کی ہے، ان دونوں کو ضعیف قرار دیا گیا ہے، ان دونوں کی توثیق بھی کی گئی ہے، پہلی روایت میں ایک راوی عبید بن معتب ضبی ہے، اور وہ متروک ہے، البتہ ابن عدی کہتے ہیں: اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3317]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3318
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اسْتَوَى النَّهَارُ خَرَجَ إِلَى بَعْضِ حِيطَانِ الْمَدِينَةِ وَقَدْ يَسَرَّ لَهُ فِيهَا طَهُورَهُ فَإِنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ قَضَاهَا وَإِلَّا تَطَهَّرُ فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ عَنْ كَبِدِ السَّمَاءِ قَدْرَ شِرَاكٍ قَامَ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ لَمْ يَتَشَهَّدْ بَيْنَهُنَّ وَيُسَلِّمُ فِي آخِرِ الْأَرْبَعِ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَأْتِي الْمَسْجِدَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ الَّتِي تُصَلِّيهَا وَلَا نُصَلِّيهَا؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" مَنْ صَلَّاهُنَّ مِنْ أُمَّتِي فَقَدْ أَحْيَا لَيْلَتَهُ، سَاعَةٌ تُفْتَحُ فِيهَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَيُسْتَجَابُ فِيهَا الدُّعَاءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب دوپہر ہو جاتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ کے کسی باغ میں تشریف لے جاتے تھے، جہاں آپ کے لئے طہارت کا پانی تیار کیا جاتا تھا، اگر آپ نے قضائے حاجت کرنا ہوتی تھی، تو وہ کر لیتے تھے، ورنہ وضو کر لیتے تھے، جب آسمان پر سے سورج ڈھل جاتا تھا، جو تسمے جتنا (ڈھلا) ہوتا، تو آپ اٹھتے اور چار رکعات ادا کرتے تھے، آپ ان کے درمیان تشہد نہیں پڑھتے تھے، اور چوتھی رکعت کے بعد سلام پھیرتے تھے، پھر آپ اٹھ جاتے تھے، اور مسجد تشریف لے آتے تھے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ نماز کیا ہے، جو آپ ادا کرتے ہیں، اور ہم اسے ادا نہیں کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری امت کا جو شخص اس نماز کو ادا کرے گا، تو گویا اس نے اس رات عبادت کی، یہ ایک ایسی گھڑی ہے، جس میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور اس میں دعا مستجاب ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3318]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11364»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3319
وَعَنْ صَفْوَانَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَلَّى أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ كُنَّ لَهُ كَأَجْرِ عَشْرِ رَقَبَاتٍ" - أَوْ قَالَ:" أَرْبَعِ رِقَابٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمْ.
سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ظہر سے پہلے چار رکعات ادا کرے گا، تو یہ اس کے لئے دس گردنیں آزاد کرنے کی مانند ہو گا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلام آزاد کرنے کی مانند ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جن کے حالات میں نے (کسی بھی کتاب میں تحریر) نہیں پائے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3319]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3320
وَعَنْ أَيْمَنَ مَوْلَى ابْنِ أَبِي عَمْرَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ وَأَنَا يَوْمَئِذٍ مَمْلُوكٌ قَبْلَ أَنْ أُعْتَقَ فَقُلْتُ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَيُّ سَاعَةٍ كَانَ أَكْثَرَ مَا يُصَلِّي فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَتْ: دِلُوكُ الشَّمْسِ حَتَّى تَمِيلَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایمن، جو ابن ابوعمرہ کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، میں ان دنوں غلام تھا، یہ میرے آزاد ہونے سے پہلے کی بات ہے، میں نے ان سے کہا: اے ام المؤمنین! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کون سی گھڑی میں زیادہ نماز ادا کیا کرتے تھے؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جب سورج ڈھلنے کا وقت ہوتا تھا، یہاں تک کہ وہ ڈھل جاتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مسلم بن ہرمز ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3320]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3321
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَا هَجَّرْتُ إِلَّا وَجَدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں جب بھی دوپہر کے وقت آیا، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ادا کرتے ہی پایا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3321]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8823»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3322
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ صَلَّى قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ كَمَنْ تَهَجَّدَ بِهِنَّ مِنْ لَيْلَتِهِ، وَمَنْ صَلَّاهُنَّ بَعْدَ الْعِشَاءِ كَمِثْلِهِنَّ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَاهِضُ بْنُ سَالِمٍ الْبَاهِلِيُّ وَغَيْرُهُ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَنَسٍ وَغَيْرِهِ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعِشَاءِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ظہر سے پہلے چار رکعات ادا کرتا ہے، گویا وہ اس رات میں تہجد کی نماز میں وہ رکعات ادا کرتا ہے، اور جو شخص عشاء کے بعد چار رکعات ادا کرتا ہے، تو یہ شب قدر میں چار رکعات ادا کرنے کی مانند ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ناہض بن سالم باہلی ہے، اور اس کے علاوہ اور راوی بھی ایسے ہیں، جن کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کرام کے حوالے سے منقول احادیث آگے آئیں گی، جو عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد، نماز ادا کرنے کے بارے میں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3322]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3323
وَعَنِ الْبَرَاءِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے چار رکعات ادا کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3323]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7829»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3324
وَعَنْ بَشِيرِ بْنِ أَبِي سَلْمَانَ عَنْ شَيْخٍ مِنَ الْأَنْصَارِ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ صَلَّى قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا كَانَ كَعِدْلِ رَقَبَةٍ مَنْ بَنِي إِسْمَاعِيلَ".
بشیر بن ابوسلیمان نے قانصار سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ کے حوالے سے، اُن کے والد کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جو شخص ظہر سے پہلے چار رکعات ادا کر لے، تو یہ اولاد اسماعیل میں سے ایک غلام آزاد کرنے کی مانند ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3324]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3325
وَعَنْ بَشِيرِ بْنِ سَلْمَانَ عَنْ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مِثْلَهُ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِمَا عَمْرٌو الْأَنْصَارِيُّ وَالشَّيْخُ الْأَنْصَارِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
بشیر بن سلمان نے، عمر و انصاری کے حوالے سے، اُن کے والد کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے: یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ان دونوں کی سند میں ایک راوی عمر و انصاری ہے، اور ایک بزرگ انصاری ہے، میں اِن دونوں سے واقف نہیں ہوں، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3325]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں