🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
عصر کی نماز کے بعد نماز ادا کرنے کی ممانعت اور دیگر امور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3344
عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْ آلَ الزُّبَيْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عِنْدَهَا رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ فَكَانُوا يُصَلُّونَهُمَا، قَالَ قَبِيصَةُ: فَقَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: يَغْفِرُ اللَّهُ لِعَائِشَةَ نَحْنُ أَعْلَمُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَائِشَةَ إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ ; لِأَنَّ نَاسًا مِنَ الْأَعْرَابِ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَجِيرٍ فَقَعَدُوا يَسْأَلُونَهُ وَيُفْتِيهِمْ حَتَّى صَلَّى الظُّهْرَ وَلَمْ يُصَلِّ - يَعْنِي بَعْدَهَا - ثُمَّ قَعَدَ يُفْتِيهِمْ حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ فَانْصَرَفَ إِلَى بَيْتِهِ فَذَكَرَ أَنَّهُ لَمْ يُصَلِّ بَعْدَ الظُّهْرِ شَيْئًا فَصَلَّاهُمَا بَعْدَ الْعَصْرِ، نَحْنُ أَعْلَمُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَائِشَةَ، نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ طَرَفًا مِنْ آخِرِهِ فِي الْكَبِيرِ.
قبیصہ بن ذؤیب بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے گھرانے کے افراد کو یہ بات بتائی تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں دو رکعات ادا کی تھیں، تو وہ لوگ اُن دو رکعات کو ادا کرتے تھے۔
قبیصہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی مغفرت کرے!
ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ بہتر جانتے تھے، اصل میں ہوا یہ تھا کہ کچھ دیہاتی لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دوپہر کے وقت حاضر ہوئے، وہ بیٹھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوالات کرتے رہے، اور آپ انہیں شرعی احکام بیان کرتے رہے، یہاں تک کہ آپ نے ظہر کی نماز ادا کر لی اور اس کے بعد کی سنتیں ادا نہیں کیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر ان لوگوں کو مسائل بیان کرتے رہے، یہاں تک کہ عصر کی نماز کا وقت ہو گیا، پھر آپ اپنے گھر تشریف لے گئے، آپ کو یہ بات یاد آئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کے بعد سنتیں ادا نہیں کی تھیں، تو آپ نے وہ دو رکعات عصر کے بعد ادا کر لیں تھیں، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد نماز ادا کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، امام طبرانی نے اس روایت کا آخری حصہ معجم کبیر میں نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3344]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3345
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يُصَلَّى إِذَا طَلَعَ قَرْنُ الشَّمْسِ أَوْ غَابَ قَرْنُهَا إِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ أَوْ بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت نماز ادا کرنے سے منع کیا ہے، جب سورج کا کنارہ طلوع ہوتا ہے، یا جب اس کا کنارہ غروب ہوتا ہے، کیونکہ وہ (یعنی سورج) شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3345]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21152»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3346
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي سَائِلُكَ عَمًّا أَنْتَ بِهِ عَالِمٌ وَأَنَا بِهِ جَاهِلٌ، مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سَاعَةٌ تَكْرَهُ فِيهَا الصَّلَاةَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا صَلَّيْتَ الصُّبْحَ فَأَمْسِكْ عَنِ الصَّلَاةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَإِذَا طَلَعَتْ فَصَلِّ فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَحْضُورَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ حَتَّى تَعْتَدِلَ عَلَى رَأْسِكَ مِثْلَ الرُّمْحِ فَإِذَا اعْتَدَلْتَ عَلَى رَأْسِكَ فَإِنَّ تِلْكَ السَّاعَةَ تُسْجَرُ فِيهَا جَهَنَّمُ وَتُفْتَحُ فِيهَا أَبْوَابُهَا حَتَّى تَزُولَ عَنْ حَاجِبِكَ الْأَيْمَنِ فَإِذَا زَالَتْ عَنْ حَاجِبِكَ الْأَيْمَنِ فَصَلِّ فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَحْضُورَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ حَتَّى تُصَلِّيَ الْعَصْرَ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ فِي زِيَادَاتِهِ فِي الْمُسْنَدِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنِّي لَا أَدْرِي سَمِعَ سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ مِنْهُ أَمْ لَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَقَدْ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ الْمُعَطَّلِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ.
سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، اور عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے اس چیز کے بارے میں سوال کرنا چاہتا ہوں، جس سے آپ واقف ہیں اور میں اُس سے ناواقف ہوں، رات کی اور دن کی کون سی گھڑیاں ایسی ہیں، جن میں نماز ادا کرنے کو آپ مکروہ قرار دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم صبح کی نماز ادا کر لو، تو تم نماز ادا کرنے سے رک جاؤ، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، جب وہ طلوع ہو جائے تو پھر تم نماز ادا کرو، کیونکہ نماز میں حاضری ہوتی ہے، اور وہ قبول ہوتی ہے، ایسا اس وقت تک کر سکتے ہو، جب تک (سورج) تمہارے سر پر نیزے کی مانند برابر نہیں ہو جاتا (یعنی عین دوپہر کا وقت نہیں ہو جاتا) جب وہ بالکل تمہارے سر پر آ جائے، تو یہ وہ گھڑی ہے، جس میں جہنم کو بھڑکایا جاتا ہے، اور اس میں جہنم کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، ایسا اُس وقت تک ہو گا، جب تک وہ (سورج) ڈھل نہیں جاتا، جب وہ ڈھل جائے تو تم نماز ادا کر سکتے ہو، کیونکہ نماز میں حاضری ہوتی ہے، اور وہ قبول ہوتی ہے، اور تم نماز اس وقت تک ادا کر سکتے ہو، جب تک تم عصر کی نماز ادا نہیں کر لیتے“۔
یہ روایت عبداللہ نے مسند أحمد کی ”زیادات“ میں نقل کی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ مجھے نہیں معلوم کہ سعید مقبری نے ان سے سماع کیا ہے، یا نہیں کیا ہے؟ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ امام ابن ماجہ نے
یہ روایت سعید مقبری کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے: (وہ بیان کرتے ہیں:) سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول الله!۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3346]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3347
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" صَلَاتَانِ لَا يُصَلَّى بَعْدَهُمَا ؛ الصُّبْحُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَالْعَصْرُ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”دو نمازیں ہیں، جن کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، صبح کی نماز، جب تک سورج نکل نہیں آتا، اور عصر کی نماز، جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3347]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1472، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1072»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3348
وَعَنْ مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ - أَوْ كَعْبِ بْنِ مُرَّةَ السُّلَمِيِّ - قَالَ شُعْبَةُ: وَقَدْ حَدَّثَنِي بِهِ مَنْصُورٌ عَنْ سَالِمٍ عَنْ مُرَّةَ أَوْ كَعْبٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَيُّ اللَّيْلِ أَسْمَعُ؟ قَالَ:" جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرُ" ثُمَّ قَالَ:" الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى يَطْلُعَ الصُّبْحُ ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَتَكُونَ قَدْرَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى يَقُومَ الظِّلُّ مَقَامَ الرُّمْحِ، ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَزُولَ الشَّمْسُ ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى يُصَلَّى الْعَصْرُ، ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقَيْنِ إِحْدَاهُمَا هَذِهِ وَالْأُخْرَى عَنْ سَالِمٍ عَنْ رَجُلٍ عَنْ كَعْبِ بْنِ مُرَّةَ الْبَهْزِيِّ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ، وَقَالَ:" حَتَّى يُصَلِّيَ الصُّبْحَ" بَدَلَ:" حَتَّى يَطْلُعَ الصُّبْحُ"، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْإِسْنَادَ الثَّانِيَ فِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا مرہ بن کعب رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا کعب بن مرہ سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہاں شعبہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: کہ منصور نے، سالم کے حوالے سے، مرہ کے حوالے سے، یا شاید کعب کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: رات کے کون سے حصے میں (دعا) زیادہ سنی جاتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آخری نصف حصہ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نماز مقبول ہوتی ہے، یہاں تک کہ صبح صادق ہو جائے، پھر (فجر کے فرضوں اور سنتوں کے علاوہ) کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج طلوع نہیں ہو جاتا، اور جب تک وہ ایک یا دو نیزے جتنا بلند نہیں ہو جاتا، پھر نماز مقبول ہو گی، یہاں تک کہ سایہ نیزے کی جگہ پر کھڑا ہو جائے، پھر اُس وقت تک کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج ڈھل نہیں جاتا، پھر نماز مقبول ہو گی یہاں تک کہ عصر کی نماز ادا کر لی جائے، پھر کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک یہ ہے، اور دوسری سند سالم کے حوالے سے، ایک شخص کے حوالے سے کعب بن مرہ بہزی سے منقول ہے، جو کسی شک کے بغیر ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”یہاں تک کہ صبح کی نماز ادا کر لی جائے“۔ یہ ان الفاظ کی جگہ ہے: ”یہاں تک کہ صبح (صادق) طلوع ہو جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ دوسری سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3348]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17597»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3349
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُصَلُّوا عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، وَيَسْجُدُ لَهَا كُلُّ كَافِرٍ، وَلَا عِنْدَ غُرُوبِهَا فَإِنَّهَا تَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ وَيَسْجُدُ لَهَا كُلُّ كَافِرٍ، وَلَا نِصْفِ النَّهَارِ فَإِنَّهَا عِنْدَ سَجْرِ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَوْ أَخِي أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَحْوِهِ وَرَوَاهُ أَيْضًا عَنْ أَبِي سَابِطٍ أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيٌّ حِينٍ تُكْرَهُ الصَّلَاةُ؟ قَالَ:" مِنْ حِينِ يَطْلُعُ الصُّبْحُ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ قَدْرَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ وَمِنْ حِينِ تَصْفَرُّ الشَّمْسُ إِلَى غُرُوبِهَا" وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ غَيْرَ أَنَّهُ مُرْسَلٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سورج طلوع ہونے کے وقت نماز ادا نہ کرو، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے، اور ہر کافر اس کے لئے سجدہ کرتا ہے، اور اُس کے غروب ہونے کے وقت بھی نماز ادا نہ کرو، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے، اور ہر کافر اس کے لئے سجدہ کرتا ہے، اور نصف النہار کے وقت بھی نماز ادا نہ کرو، کیونکہ یہ جہنم کے بھڑکائے جانے کا وقت ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، یا سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے بھائی کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے اس روایت کو ابوسابط کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ ”پھر سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: کون سے وقت میں نماز ادا کرنا مکروہ ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: صبح صادق ہو جانے کے بعد سے لے کر سورج کے ایک یا دو نیزوں جتنا بلند ہونے تک، اور اُس وقت جب سورج زرد ہو چکا ہو، اُس کے وقت سے لے کر، اُس کے غروب ہونے تک“۔
اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں، تاہم یہ روایت ”مرسل“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3349]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21742، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8108»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3350
وَعَنْ سَمُرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُصَلُّوا حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ وَلَا حِينَ تَسْقُطُ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ وَتَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طُرُقٍ بَعْضُهَا بِنَحْوِهِ، وَقَالَ فِي بَعْضِهَا: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُنَا أَنْ نُصَلِّيَ أَيَّ سَاعَةٍ شِئْنَا مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ غَيْرَ أَنَّهُ أَمَرَنَا أَنْ نَجْتَنِبَ طُلُوعَ الشَّمْسِ وَغُرُوبَهَا، وَقَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ يَغِيبُ مَعَهَا حِينَ تَغِيبُ وَيَطْلُعُ مَعَهَا حِينَ تَطْلُعُ" وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ اس وقت نماز ادا نہ کرو، جب سورج طلوع ہوتا ہے، اور نہ ہی اس وقت ادا کرو، جب وہ غروب ہوتا ہے، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے، اور شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار، امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، یہ مختلف طرق کے ساتھ منقول ہے، جن میں سے بعض اس کی مانند ہیں، اور بعض میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس بات کا حکم دیتے تھے کہ ہم رات اور دن کی کسی بھی گھڑی میں نماز ادا کر سکتے ہیں، البتہ آپ ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم سورج کے طلوع ہونے کے وقت اور اس کے غروب ہونے کے وقت نماز ادا کرنے سے اجتناب کریں، آپ یہ فرماتے تھے: جب یہ غروب ہوتا ہے، تو شیطان بھی اُس کے ہمراہ غروب ہو جاتا ہے، اور جب یہ طلوع ہوتا ہے، تو شیطان بھی اُس کے ہمراہ طلوع ہوتا ہے“۔ امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3350]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7008»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3351
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: كُنْتُ أُسَافِرُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا رَأَيْتُهُ صَلَّى بَعْدَ الْعَصْرِ وَلَا بَعْدَ الصُّبْحِ قَطُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کرتا رہا ہوں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی عصر کے بعد، یا صبح کی نماز کے بعد کوئی نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3351]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد حديث 7649، أخرجه مسند أحمد برقم: 16100»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3352
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ نَافِعٍ قَالَ: رَآنِي أَبُو بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيُّ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أُصَلِّي صَلَاةَ الضُّحَى حِينَ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَعَابَ عَلَيَّ وَنَهَانِي وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُصَلِّ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ فِي قَرْنَيِ الشَّيْطَانٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّ أَبَا يَعْلَى قَالَ: رَآنِي أَبُو هُبَيْرَةَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سعید بن نافع بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھا کہ میں سورج طلوع ہونے کے وقت چاشت کی نماز ادا کر رہا تھا، تو انہوں نے اس کے حوالے سے مجھ پر اعتراض کیا اور مجھے اس سے منع کیا اور یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم اس وقت تک نماز ادا نہ کرو، جب تک سورج بلند نہیں ہو جاتا، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم امام ابویعلیٰ نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ابوہبیرہ نے مجھے دیکھا“ امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3352]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21382»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3353
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ نَافِعٍ قَالَ: رَآنِي أَبُو الْيُسْرِ وَأَنَا أُصَلِّي صَلَاةَ الضُّحَى فَنَهَانِي ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" لَا تُصَلُّوا حِينَ تَرْتَفِعُ الشَّمْسُ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ فِي قَرْنَيْ شَيْطَانٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سعید بن نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھا کہ میں چاشت کی نماز ادا کر رہا تھا، انہوں نے مجھے منع کیا اور ارشاد فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ اُس وقت تک نماز ادا نہ کرو، جب تک سورج بلند نہیں ہو جاتا، کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3353]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21382، وأخرجه مسند البزار برقم: 2304»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں