🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

14. بَابُ جَوَازِ الصَّلَاةِ لِسَبَبٍ .
کسی سبب کی وجہ سے نماز کا جواز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3370
عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ قَالَ: أَتَيْتُ الْمَسْجِدَ وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا سَلَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْتَفَتَ إِلَيَّ وَأَنَا أُصَلِّي فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْظُرُ إِلَيَّ وَأَنَا أُصَلِّي فَلَمَّا فَرَغْتُ قَالَ:" أَلَمْ تُصَلِّ مَعَنَا؟" قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ:" فَمَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكْعَتَا الْفَجْرِ لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُهُمَا قَالَ: فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوِيَانِ لَمْ يُسَمَّيَا، وَبَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنِ الْجَرَّاحِ بْنِ مِنْهَالٍ بِالْعَنْعَنَةِ وَالْجَرَّاحُ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ قَالَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ.
سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا، تو آپ میری طرف متوجہ ہوئے، میں نے نماز ادا کرنا شروع کر دی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھتے رہے، اور میں نماز ادا کرتا رہا، جب میں فارغ ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے ہمارے ساتھ نماز ادا نہیں کی ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر یہ کون سی نماز تھی؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ فجر کی دو رکعات سنتیں تھیں، جو میں ادا نہیں کر پایا تھا، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں دو راوی ایسے ہیں، جن کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، بقیہ بن ولید نے جراح بن منہال کے حوالے سے ”عنعنہ“ کے ساتھ
یہ روایت نقل کی ہے، جراح نامی راوی منکر الحدیث ہے، یہ بات امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم نے بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3370]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں