الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ عَلَى الصِّيَامِ .
روزے پر نماز کی فضیلت
حدیث نمبر: 3547
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ لَا يَكَادُ يَصُومُ وَقَالَ: إِنِّي إِذَا صُمْتُ ضَعُفْتُ عَنِ الصَّلَاةِ وَالصَّلَاةُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الصِّيَامِ، فَإِنْ صَامَ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ: وَلَمْ يَكُنْ يُصَلِّي الضُّحَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ: وَلَمْ يَكُنْ يُصَلِّي الضُّحَى.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ زیادہ روزے نہیں رکھتے تھے، وہ فرماتے تھے: اگر میں روزے رکھوں گا، تو نماز کے حوالے سے کمزور ہو جاؤں گا، (نفلی) نماز ادا کرنا میرے نزدیک (نفلی) روزہ رکھنے سے زیادہ محبوب ہے، اگر وہ روزے رکھتے بھی تھے، تو ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ چاشت کی نماز ادا نہیں کرتے تھے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3547]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3548
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ صَائِمًا قَطُّ إِلَّا يَوْمَيْنِ إِلَّا رَمَضَانَ قَالَ: لَا أَدْرِي مَا شَأْنُ ذَيْنِكَ الْيَوْمَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
ابوعبیدہ، اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو رمضان کے علاوہ (اور کسی بھی مہینے میں) صرف دو روزے رکھتے ہوئے دیکھا ہے، راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ اُن دو دنوں کا معاملہ کیا تھا؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3548]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3548]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3549
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ: اخْتَلَفْتُ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ سَنَةً فَمَا رَأَيْتُهُ صَائِمًا قَطُّ إِلَّا فِي رَمَضَانَ، وَكَانَ يَشْرَبُ النَّبِيذَ الشَّدِيدَ فِي جِرَارٍ خُضْرٍ.
وَإِسْنَادُهُ فِيهِ عِصْمَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَعَمُّ الشَّعْبِيِّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
وَإِسْنَادُهُ فِيهِ عِصْمَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَعَمُّ الشَّعْبِيِّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
امام شعبی نے، اپنے چچا کا یہ بیان نقل کیا ہے: ایک سال تک میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آتا جاتا رہا، میں نے انہیں رمضان کے علاوہ اور کسی بھی مہینے میں (نفلی) روزے رکھتے ہوئے نہیں پایا، وہ سبز گھڑے میں تیار ہونے والی تیز نبیذ پی لیتے تھے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عصمہ بن سلیمان ہے، اور ایک راوی امام شعبی کا چچا ہے، میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3549]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3550
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: الصَّلَاةُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الصَّوْمِ وَلَمْ يَكُنْ يُصَلِّي الضُّحَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بُكَيْرُ بْنُ عَامِرٍ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بُكَيْرُ بْنُ عَامِرٍ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نماز ادا کرنا، میرے نزدیک روزہ رکھنے سے زیادہ پسندیدہ ہے (راوی بیان کرتے ہیں:) وہ چاشت کی نماز ادا نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بکیر بن عامر ہے، جسے امام أحمد نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3550]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبرانى من اسمه عبد الله، عبد الله بن مسعود الهذلي باب 8738»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف