الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابٌ فِيمَنْ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي النَّهَارِ وَيَبِيتُ بِاللَّيْلِ .
جو شخص دن میں قرآن پڑھے، اور رات میں (بھی قرآن پڑھتا) رہے
حدیث نمبر: 3626
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِابْنٍ لَهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنِي يَقْرَأُ الْمُصْحَفَ بِالنَّهَارِ وَيَبِيتُ بِاللَّيْلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا تَنْقِمُ أَنَّ ابْنَكَ يُصْبِحُ ذَاكِرًا وَيَبِيتُ سَالِمًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے بیٹے کو لے کے آیا اور بولا: یا رسول اللہ! میرا بیٹا دن کے وقت مصحف کو دیکھ کر قرآن پڑھتا رہتا ہے، اور رات کو سو کر گزار دیتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں کیا اعتراض ہے؟ تمہارا بیٹا ذکر کرنے والے کے طور پر صبح کرتا ہے، اور سلامتی والا ہونے کے طور پر رات بسر کرتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3626]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3626]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند عبد الله بن عمرو بن العاص رضى الله عنهما 6442، أخرجه مسند أحمد برقم: 6577»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف