الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابُ سُجُودِ الشُّكْرِ .
سجود شکر کا بیان
حدیث نمبر: 3724
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا رَأَى رَجُلًا مُتَغَيِّرَ الْخَلْقِ سَجَدَ، وَإِذَا رَأَى قِرْدًا سَجَدَ، وَإِذَا قَامَ مِنْ مَنَامِهِ سَجَدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَثَّقَهُ أَبُو زَرْعَةَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَثَّقَهُ أَبُو زَرْعَةَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی ایسے شخص کو دیکھتے تھے جس کی ظاہری تخلیق میں کوئی خامی ہوتی تھی تو آپ سجدے میں چلے جاتے تھے، جب آپ بندر کو دیکھتے تھے تو آپ سجدے میں چلے جاتے تھے، اور جب آپ نیند سے بیدار ہوتے تھے تو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن محمد بن منکدر ہے، جسے ابوزرعہ نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3724]

تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين من اسمه عبدان 4645 .»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3725
وَعَنْ عُرْفُجَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْصَرَ رَجُلًا بِهِ زَمَانَةٌ فَسَجَدَ، وَأَنَّ أَبَا بَكْرٍ أَتَاهُ فَتْحٌ فَسَجَدَ، وَأَنَّ عُمَرَ أَتَاهُ فَتْحٌ فَسَجَدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْفَهْمِيُّ وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ مِسْعَرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْفَهْمِيُّ وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ مِسْعَرٍ.
سیدنا عرفجہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا، جو اپاہج تھا، تو آپ سجدے میں چلے گئے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس فتح کی خبر آئی، تو وہ سجدے میں چلے گئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس فتح کی خبر آئی، تو وہ بھی سجدے میں چلے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ فہمی ہے مسعر کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3725]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5268»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3726
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَنَّهُ لَمَّا قُتِلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ كَانَ عِنْدَهَا شَيْءٌ أَعْطَاهَا إِيَّاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفْطٍ فَأَمَرَتْ بِطَلَبِهِ فَلَمَّا وَجَدَتْهُ خَرَّتْ سَاجِدَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَفِي بَعْضِ رِجَالِهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَفِي بَعْضِ رِجَالِهِ كَلَامٌ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو شہید کیا گیا تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کے پاس ایک چیز تھی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک ٹوکری میں عطا کی تھی، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے اسے تلاش کرنے کا حکم دیا جب وہ انہیں مل گئی، تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سجدے میں چلی گئیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند حسن ہے، اور اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3726]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند حسن ہے، اور اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3726]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني، باب الألف، ما أسندت أسماء بنت أبى بكر، طلحة بن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبى بكر، 20150»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن