الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ عِيَادَةِ غَيْرِ الْمُسْلِمِ .
غیر مسلم کی عیادت کرنا
حدیث نمبر: 3787
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا طَالِبٍ مَرِضَ فَعَادَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي ادْعُ إِلَهَكَ الَّذِي تَعْبُدُ أَنْ يُعَافِيَنِي فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اشْفِ عَمِّي" فَقَامَ أَبُو طَالِبٍ كَأَنَّمَا نَشِطَ مِنْ عِقَالٍ فَقَالَ لَهُ: يَا ابْنَ أَخِي إِنَّ إِلَهَكَ الَّذِي تَعْبُدُ لَيُطِيعُكَ قَالَ:" وَأَنْتَ يَا عَمِّ إِنْ أَطَعْتَ اللَّهَ لَيُطِيعُكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ جُمَازٍ الْبَكَّاءُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ جُمَازٍ الْبَكَّاءُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جناب ابوطالب بیمار ہو گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عیادت کرنے کے لئے گئے انہوں نے کہا: اے میرے بھتیجے! تم اپنے معبود سے جس کی تم عبادت کرتے ہو اس سے یہ دعا کرو کہ وہ مجھے عافیت عطا کرے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! میرے چچا کو شفاء عطا کر دے تو جناب ابوطالب یوں کھڑے ہوئے کہ جیسے انہیں رسیوں سے آزاد کر دیا گیا ہو۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے میرے بھتیجے! جس معبود کی تم عبادت کرتے ہو وہ تمہاری بات مان لیتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے چچا جان! اگر آپ بھی اللہ تعالیٰ کی اطاعت کریں گے تو وہ آپ کی بھی بات مان لے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز البکاء ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3787]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز البکاء ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3787]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2035، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3985»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف