🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

22. بَابٌ فِيمَنْ ذَهَبَتْ عَيْنُهُ الْوَاحِدَةُ .
جس شخص کی ایک آنکھ رخصت ہو جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3850
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ اللَّهُ: إِذَا أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْ عَبْدِي لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ" قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً؟ قَالَ:" وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" وَإِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمٍ الضَّبِّيُّ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ قَالَ: وَيُخْطِئُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میں اپنے بندے کی دونوں آنکھوں کی بینائی لے لوں تو میں اس کے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوتا راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر ایک (آنکھ کی بینائی رخصت ہوئی ہو، تو بھی یہ اجر و ثواب حاصل ہو گا؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر ایک کی ہوئی ہو، تو بھی (یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اگر ایک ہو“۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلیم ضبی جسے ازدی نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے: یہ غلطی کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3850]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى عمران الجوني، 4125، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2400، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3833»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3851
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ رَبُّكُمْ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: إِذَا قَبَضْتُ كَرِيمَةَ عَبْدِي وَهُوَ بِهَا ضَنِينٌ فَحَمِدَنِي عَلَى ذَلِكَ لَمْ أَرْضَ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ السَّفْرُ بْنُ نُسَيْرٍ ذَكَرُهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تمہارا پروردگار فرماتا ہے، جب میں اپنے بندے کی بینائی قبض کر لوں اور وہ اس بینائی کو چاہتا ہو، اور پھر بھی وہ اس بات پر میری حمد بیان کرے تو میں اس کے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سفر بن نسیر ہے۔ ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3851]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7504»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں