🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

48. بَابٌ فِي الْأَرْوَاحِ .
ارواح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3934
عَنْ أُمِّ هَانِئٍ أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَتَزَاوَرُ إِذَا مِتْنَا وَيَرَى بَعْضُنَا بَعْضًا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَكُونُ النَّسِيمُ طَيْرًا تَعْلُقُ بِالشَّجَرِ حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ دَخَلَتْ كُلُّ نَفْسٍ فِي جَسَدِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا جب ہم مر جائیں گے تو ایک دوسرے سے ملیں گے اور ایک دوسرے کو دیکھیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جان پرندے کی شکل میں درخت کے ساتھ لٹکی رہے گی یہاں تک کہ جب قیامت کا دن آئے گا، تو ہر جان اپنے جسم میں داخل ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3934]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26841»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3935
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ الْأَنْصَارِيَّةِ أَنَّهَا سَأَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَتَزَاوَرُ إِذَا مِتْنَا؟ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ مِثْلَهُ.
وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
قُلْتُ: ذَكَرَ أُمَّ هَانِئٍ أُخْتَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَذَكَرَ لَهَا الْحَدِيثَ الْأَوَّلَ وَذَكَرَ الثَّانِيَةَ وَأَنَّهَا أَنْصَارِيَّةٌ وَتَرْجَمَ لَهَا وَفِي الْآخَرِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدہ ام ہانی انصاریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: جب ہم مر جائیں گے تو کیا ایک دوسرے سے ملیں گے“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: پہلے انہوں نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی بہن سے سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا، اور ان کے حوالے سے پہلے والی حدیث ذکر کی اور پھر اس کے بعد دوسری روایت ذکر کرتے ہوئے یہ کہا: کہ وہ خاتون انصاریہ ہیں اور انہوں نے اس خاتون کے حالات بھی بیان کر دیے دوسری روایت میں ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3935]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3936
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا حَضَرَتْ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ الْوَفَاةُ دَخَلَتْ عَلَيْهِ أُمُّ مُبَشِّرٍ بِنْتُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ قَالَتْ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنْ لَقِيتَ أَبِي فَأَقْرِئْهُ مِنِّي السَّلَامَ فَقَالَ: يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ يَا أُمَّ مُبَشِّرٍ نَحْنُ أَشْغَلُ مِنْ ذَلِكَ فَقَالَتْ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَرْوَاحَ الْمُؤْمِنِينَ فِي أَجْوَافِ طَيْرٍ خُضْرٍ تَعْلُقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ" قَالَ: بَلَى قَالَتْ: فَهُوَ ذَاكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا بنت براء بن معرور ان کے پاس آئیں اور بولیں: اے ابوعبدالرحمن! اگر آپ کی ملاقات میرے والد سے ہو، تو ان سے سلام کہہ دیجیے گا سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ام مبشر! اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے ہمیں اس بات کا موقع کہاں ملے گا، تو سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا آپ نے اللہ کے رسول کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”مومنین کی ارواح سبز پرندوں کے پیٹوں میں جنت کے درخت سے لٹکی ہوئی ہوں گی“ تو سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا نے کہا: پھر وہ ہو جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3936]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1449، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7675/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3937
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ كَعْبٍ قَالَ: لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ أَتَتْهُ أُمُّ مُبَشِّرٍ فَقَالَتْ: اقْرَأْ عَلَى ابْنِي السَّلَامَ فَقَالَ لَهَا: أَوَمَا سَمِعْتِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" رُوحُ الْمُؤْمِنِ طَائِرٌ يَعْلُقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ حَتَّى يُبْعَثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" قَالَتْ: بَلَى وَلَكِنْ ذُهِلْتُ.
قُلْتُ: حَدِيثُ كَعْبٍ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: جب ان کی وفات کا وقت قریب آیا تو سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا ان کے پاس آئیں اور بولیں: میرے بیٹے کو سلام کہہ دیجیے گا سیدنا کعب نے ان سے کہا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے ”مومن کی روح پرندے کی شکل میں ہوتی ہے، اور جنت کے درخت سے لٹکی رہتی ہے یہاں تک کہ قیامت کے دن اسے دوبارہ زندہ کیا جائے گا“۔ اس خاتون نے جواب دیا: جی ہاں۔ لیکن میں بھول گئی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3937]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3938
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: الْجَنَّةُ مُعَلَّقَةٌ بِقُرُونِ الشَّمْسِ تُنْشَرُ فِي كُلِّ عَامٍ مَرَّةً وَأَرْوَاحُ الْمُؤْمِنِينَ فِي طَيْرٍ كَالزَّرَازِيرِ يَتَعَارَفُونَ مِنْهَا يُرْزَقُونَ مِنْ ثَمَرِ الْجَنَّةِ.
قَالَ خَالِدُ بْنُ مَعْدَانَ: إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ قَالُوا: رَبُّنَا أَلَمْ تَعِدْنَا أَنْ تُورِدَنَا النَّارَ؟ قَالَ: بَلَى وَلَكِنَّكُمْ مَرَرْتُمْ بِهَا وَهِيَ خَامِدَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يُونُسَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جنت سورج کے سینگوں کے ساتھ معلق ہے، وہ سال میں ایک مرتبہ پھیلتی ہے، اور مومنین کی ارواح پرندے میں ہوتی ہیں، جو زرزور (مینا کے جیسا ایک پرندہ) کی طرح کا پرندہ ہوتا ہے، وہ (ارواح) ایک دوسرے سے شناسا ہوتی ہیں اور انہیں جنت کا پھل رزق کے طور پر دیا جاتا ہے۔ خالد بن معدان بیان کرتے ہیں: جب اہل جنت، جنت میں داخل ہو جائیں گے تو یہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! کیا تو نے ہمارے ساتھ یہ وعدہ نہیں کیا تھا کہ تو ہمیں جہنم پر وارد کرے گا؟ تو پروردگار فرمائے گا: جی ہاں! لیکن جب تم اس کے پاس سے گزرے تھے تو وہ بجھی ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یونس ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3938]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں