🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

65. بَابٌ فِي النَّوْحِ .
نوحہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4018
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَيُّمَا نَائِحَةٍ مَاتَتْ قَبْلَ أَنْ تَتُوبَ أَلْبَسَهَا اللَّهُ سِرْبَالًا مِنْ نَارٍ، وَأَقَامَهَا لِلنَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی نوحہ کرنے والی عورت توبہ کیے بغیر مر جائے گی تو اللہ تعالیٰ اسے آگ کی بنی ہوئی قمیص پہنائے گا، اور قیامت کے دن اسے لوگوں کے سامنے کھڑا کر دے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4018]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6005)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4019
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذِهِ النَّوَائِحَ يُجْعَلْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَفَّيْنِ فِي جَهَنَّمَ: صَفٌّ عَنْ يَمِينِهِمْ، وَصَفٌّ عَنْ يَسَارِهِمْ، فَيَنْبَحْنَ عَلَى أَهْلِ النَّارِ كَمَا تَنْبَحُ الْكِلَابُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن نوحہ کرنے والی عورتوں کی جہنم میں دو صفیں ہوں گی ایک صف اہل جہنم کے دائیں طرف ہو گی، اور ایک صف اہل جہنم کے بائیں طرف ہو گی، اور وہ اہل جہنم پر یوں بھونکیں گی جس طرح کتے بھونکتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4019]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5225»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4020
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّائِحَةَ وَالْمُسْتَمِعَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عَطِيَّةَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ کے رسول نے نوحہ کرنے والی اور (نوحہ کو) غور سے سننے والی عورت پر لعنت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عطیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4020]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13567»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4021
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" النَّوَائِحُ عَلَيْهِنَّ سَرَابِيلُ مِنْ قَطِرَانٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نوحہ کرنے والی عورتوں پر، قطران (تارکول کی مانند ایک چیز) کی قمیص ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4021]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6718»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4022
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" النَّائِحَةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى طَرِيقٍ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، سَرَابِيلُهَا مِنْ قَطِرَانٍ، وَيَغْشَى وَجْهَهَا النَّارُ إِذَا لَمْ تَتُبْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نوحہ کرنے والی عورت قیامت کے دن جنت اور جہنم کے درمیان موجود راستے پر ہو گی اس کی قمیص، قطران تارکول کی مانند ایک چیز) ہو گی، اور اس کے چہرے (یا اس کے وجود) کو آگ نے ڈھانپ لیا ہو گا، جبکہ اس نے (مرنے سے پہلے دنیا میں) توبہ نہیں کی ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4022]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبرانى فى المعجم الكبير (7818)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7818»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4023
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ نَهَى عَنِ النَّوْحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے نوحہ کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن ابوعیسی حناط ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4023]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4024
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يُنَحْ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نوحہ نہیں کیا گیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4024]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4025
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَادَ أَبَا سَلَمَةَ وَهُوَ وَجِعٌ، فَسَمِعَ قَوْلَ أُمِّ سَلَمَةَ وَهِيَ تَبْكِي، فَنَكَلَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الدُّخُولِ حِينَ سَمِعَهَا تَبْكِيهِ بِكِتَابِ اللَّهِ تَقُولُ: (وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذَلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِيدُ) فَدَخَلَ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ:" أَخْلَفَ اللَّهُ عَلَيْكِ يَا أُمَّ سَلَمَةَ"، فَلَمَّا خَرَجَ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ قَالَ: رَأَيْتُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَرِهْتَ الدُّخُولَ لِأَنَّهُمْ يَنُوحُونَ؟ قَالَ:" لَسْتُ أَدْخُلُ دَارًا فِيهَا نَوْحٌ وَلَا كَلْبٌ أَسْوَدُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ نَهِيكٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کی عیادت کر رہے تھے انہیں تکلیف لاحق تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی آواز سنی جو رو رہی تھیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے رونے کی آواز سنی کہ وہ اللہ کی کتاب کی یہ آیت پڑھتے ہوئے رو رہی تھیں۔ ”اور موت کی بیہوشی حق کے ساتھ آ گئی یہ وہ چیز ہے جس سے تم بھاگتے تھے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہر گئے پھر آپ اندر داخل ہوئے پھر آپ نے سلام کیا، پھر آپ نے فرمایا: اے ام سلمہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس کا بہتر بدل عطا کرے جب آپ واپس تشریف لے گئے تو آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اندر داخل ہونے کو ناپسند کیا کیونکہ وہ لوگ نوحہ کر رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ایسے کسی گھر میں داخل نہیں ہوتا، جس میں نوحہ ہو رہا ہو، یا سیاہ کتا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن نہیک ہے، جسے ایک جماعت نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے: وہ غلطی کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4025]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13606)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13606»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4026
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ سَمِعْتُ الْوَاعِيَةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اذْهَبْ فَانْظُرْ مَا هَذَا؟" قَالُوا: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ مَاتَ، قَالَ:" لَمْ يَمُتْ". فَأَفَاقَ، وَكَانَ أُغْمِيَ عَلَيْهِ، فَأُخْبِرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِيهِ فَتَلَقَّاهُ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُغْمِيَ عَلَيَّ فَصَاحَتِ النِّسَاءُ: وَاعَزَاءَاهْ، وَاجَبَلَاهْ. فَقَالَ مَلَكٌ مَعَهُ مِرْزَبَّةٌ فَجَعَلَهَا بَيْنَ رِجْلِي فَقَالَ: كَمَا تَقُولُ تَقُولُ؟ قُلْتُ: لَا، وَلَوْ قُلْتُ: نَعَمْ، ضَرَبَنِي بِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَعْمَشُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْحَنَفِيُّ فِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا اسی دوران میں نے کسی رونے والی کی آواز سنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور جا کر دیکھو کہ کیا ہوا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ نہیں مرا ہے، جب ان صاحب کو ہوش آیا جن پر پہلے بے ہوشی طاری تھی اور انہیں یہ بات بتائی گئی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے پاس آئے ہیں تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھ پر بے ہوشی طاری ہوئی عورتوں نے چیخ کر کہنا شروع کیا ہائے زبردست آدمی ہائے پہاڑ تو ایک فرشتہ جس کے پاس گرز تھا اس نے اس گرز کو میری دونوں ٹانگوں کے درمیان رکھا اور بولا: جس طرح یہ عورت کہہ رہی ہے تم بھی اس طرح کہتے ہو؟ میں نے کہا: جی نہیں اگر میں یہ کہہ دیتا جی ہاں تو اس نے مجھے (گرز) مار دینا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اعمش نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے محمد بن جابر حنفی نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4026]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4027
وَعَنِ الْحَسَنِ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أُغْمِيَ عَلَيْهِ، فَجَعَلَتْ أُخْتُهُ تَقُولُ: وَاجَبَلَاهْ أَوْ كَلِمَةً أُخْرَى، فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ: مَا زِلْتِ مُؤْذِيَةً لِي مُنْذُ الْيَوْمِ، قَالَتْ: لَقَدْ كَانَ يَعِزُّ عَلَيَّ أَنْ أُوذِيَكَ! قَالَ: مَا زَالَ مَلَكٌ شَدِيدُ الِانْتِهَارِ كُلَّمَا قُلْتِ: وَاكَذَا قَالَ: وَكَذَا أَنْتَ؟ فَأَقُولُ: لَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْحَسَنُ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ پر بے ہوشی طاری ہوئی تو ان کی بہن نے یہ کہنا شروع کر دیا: ہائے پہاڑ یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ کہا: جب انہیں ہوش آیا تو انہوں نے فرمایا: آج تم مجھے مسلسل اذیت پہنچا رہی ہو اس خاتون نے کہا: مجھ کو غم لاحق ہو، اگر میں آپ کو اذیت پہنچاؤں تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک فرشتہ جو زبردست ڈانٹ پھٹک کرنے والا تھا جب بھی تم کہتی تھی یہ ایسا ہے، تو وہ فرشتہ مسلسل یہ کہتا تھا کیا تم ایسے ہو، تو میں کہتا تھا جی نہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ حسن بصری نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4027]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (35/20)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں