🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

68. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُكَاءِ .
رونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4056
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: رُخِّصَ فِي الْبُكَاءِ مِنْ غَيْرِ نَوْحٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عبداللہ بن یزید فرماتے ہیں: نوحہ کیے بغیر رونے کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4056]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4057
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَرِيشًا، وَفِيهِ قَرَظَةُ بْنُ كَعْبٍ، وَأَبُو مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: فَذَكَرَ حَدِيثًا لَهُمَا قَالَا فِيهِ: إِنَّهُ رُخِّصَ لَنَا فِي الْبُكَاءِ عِنْدَ الْمُصِيبَةِ مِنْ غَيْرِ نَوْحٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عامر بن سعد بیان کرتے ہیں: میں ایک چھپر کے نیچے داخل ہوا وہاں سیدنا قرضہ بن کعب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ موجود تھے راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے ان دونوں صاحبان کے حوالے سے ایک حدیث ذکر کی جس میں ان لوگوں نے یہ کہا: ہمیں مصیبت کے وقت نوحہ کیے بغیر رونے کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4057]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (247/17)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2806»

الحكم على الحديث:
إسناده رجالہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4058
وَعَنْ أُمِّ إِسْحَاقَ قَالَتْ: هَاجَرْتُ مَعَ أَخِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ فَلَمَّا كُنْتُ فِي بَعْضِ الطَّرِيقِ قَالَ لِي أَخِي: اقْعُدِي يَا أُمَّ إِسْحَاقَ، فَإِنِّي نَسِيتُ نَفَقَتِي بِمَكَّةَ، فَقُلْتُ: إِنِّي أَخْشَى عَلَيْكَ الْفَاسِقَ زَوْجِي، فَقَالَ: لَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ، قَالَتْ: فَلَبِثْتُ أَيَّامًا فَمَرَّ بِي رَجُلٌ قَدْ عَرَفْتُهُ وَلَا أُسَمِّيهِ، فَقَالَ: مَا يُقْعِدُكِ هَاهُنَا يَا أُمَّ إِسْحَاقَ؟ قَالَتْ: أَنْتَظِرُ إِسْحَاقَ ذَهَبَ لِنَفَقَةٍ لَهُ بِمَكَّةَ، قَالَ: لَا إِسْحَاقَ لَكِ قَدْ لَحِقَهُ زَوْجُكِ الْفَاسِقُ فَقَتَلَهُ، فَقَدِمْتُ، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَتَوَضَّأُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُتِلَ إِسْحَاقُ، وَأَنَا أَبْكِي وَيَنْظُرُ إِلَيَّ، فَإِذَا نَظَرْتُ إِلَيْهِ نَكَّسَ، وَأَخَذَ كَفًّا مِنْ مَاءٍ فَنَضَحَهُ فِي وَجْهِي.
قَالَ بَشَّارٌ: قَالَتْ جَدَّتِي: فَلَقَدْ كَانَتْ تُصِيبُنَا الْمُصِيبَةُ الْعَظِيمَةُ فَتَرَى الدُّمُوعَ عَلَى عَيْنَيْهَا وَلَا يُصِيبُ خَدَّهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَشَّارُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدہ ام اسحاق رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے اپنے بھائی کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مدینہ منورہ ہجرت کے لیے نکلی، راستے میں میرے بھائی نے مجھ سے کہا: اے اُم اسحاق! تم بیٹھی رہو میں اپنا خرچ مکہ میں بھول آیا ہوں میں نے کہا: مجھے آپ کے بارے میں اپنے فاسق شوہر کے حوالے سے اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا: جی نہیں اگر اللہ نے چاہا (تو کچھ نہیں ہو گا) سیدہ ام اسحاق رضی اللہ عنہا کرتی ہیں: میں کچھ دن تک وہاں ٹھہری رہی پھر ایک شخص میرے پاس سے گزرا میں جس سے واقف تھی، لیکن میں اس کا نام نہیں لیتی اس نے کہا: اے ام اسحاق تم یہاں کیوں بیٹھی ہوئی ہو سیدہ ام اسحاق نے جواب دیا: میں اسحاق کا انتظار کر رہی ہوں وہ اپنا خرچ لینے کے لئے مکہ گئے ہوئے ہیں تو اس شخص نے کہا: اسحاق تمہارے پاس نہیں آ سکتا تمہارا فاسق شوہر ملا تھا اور اس نے اسے قتل کر دیا۔ سیدہ اُم اسحاق رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر میں آئی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی آپ اس وقت وضو کر رہے تھے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اسحاق قتل ہو گیا ہے میں رو رہی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف دیکھ رہے تھے، جب میں نے آپ کی طرف دیکھا تو آپ نے سر جھکایا ہتھیلی میں پانی لیا اور اسے میرے چہرے پر چھڑک دیا۔ بشار نامی راوی بیان کرتے ہیں: میری دادی بیان کرتی ہیں: ہمیں بڑی مصیبت بھی لاحق ہوتی تھی تو ان کی آنکھوں میں آنسو نظر آ جاتے تھے، لیکن وہ رخسار تک نہیں پہنچتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشار بن عبدالملک ہے، جسے یحیی بن معین نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4058]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4059
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُتْبَةُ بْنُ مَسْعُودٍ بَكَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ فَقَالُوا لَهُ: تَبْكِي؟ فَقَالَ: نَعَمْ، أَخِي فِي النَّسَبِ، وَصَاحِبِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ إِلَّا مَا كَانَ مِنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ وَزَادَ: وَمَا أُحِبُّ مَعَ ذَلِكَ أَنِّي كُنْتُ مِتْ قَبْلَهُ ; لَأَنْ يَمُوتَ فَأَحْتَسِبُهُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَمُوتَ فَيَحْتَسِبُنِي. وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رونے لگے لوگوں نے عرض کی: آپ رو رہے ہیں آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ یہ میرا سگا بھائی ہے میرے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ہے، اور میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب فرد ہے، البتہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا معاملہ مختلف ہے (یعنی مجھے ان سے زیادہ محبت ہے۔)
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اس کے ہمراہ مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں اس سے پہلے مر گیا ہوتا کیونکہ وہ فوت ہو جائے اور میں اس پر ثواب کی امید رکھوں یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ میں مر جاتا اور وہ میرے حوالے سے ثواب کی امید رکھتا“۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4059]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4060
وَعَنْ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ امْرَأَةِ أَبِي مُوسَى قَالَتْ: مَرِضَ أَبُو مُوسَى فَبَكَيْتُ عِنْدَهُ فَنُهِيتُ، فَقَالَ: ذَرُوهَا تُهْرِيقُ مِنْ عَبْرَتِهَا سَجْلًا أَوْ سَجْلَيْنِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ اُم عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے میں ان کے پاس رونے لگی تو مجھے اس سے منع کر دیا گیا انہوں نے فرمایا: اسے آنسو بہانے دو خواہ ایک ڈول ہو، یا دو ڈول ہوں۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4060]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4061
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُبْكَى إِلَّا عَلَى أَحَدِ رَجُلَيْنِ: فَاجِرٍ مُكْمِلٍ فُجُورَهُ، أَوْ بَارٍّ مُكْمِلٍ بِرَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو قسم کے افراد میں سے کسی ایک پر رویا جا سکتا ہے ایسا گناہ گار شخص جس کا فجور مکمل ہو، یا ایسا نیکوکار جس کی نیکی مکمل ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4061]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (342)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 342»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4062
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَرَأَيْتُ بِهِ الْمَوْتَ فَقُلْتُ: هَيِّجْ هَيِّجْ مَنْ لَا يَزَالُ دَمْعُهُ مُقَنَّعًا فَإِنَّهُ مَرَّةً مَدْفُونُ، فَقَالَ: لَا تَقُولِي ذَلِكَ، وَلَكِنْ قَوْلِي: (وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذَلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِيدُ) .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی میں نے دیکھا کہ وہ قریب المرگ ہیں، میں نے کہا: تم اس کو برانگیختہ کرو اس کو برانگیختہ کرو، جس کے آنسو نہیں ڈھانپے جا سکتے ہیں، آخر کار ایک مرتبہ دفن کیا جاتا ہے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم یہ نہ کہو! بلکہ تم یہ پڑھو: ”موت کی بیہوشی حق کے ہمراہ آ گئی، یہ وہ جس چیز ہے، جس سے تم بھاگتے تھے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4062]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں