الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. بَابُ تَجْهِيزِ الْمَيِّتِ، وَغُسْلِهِ، وَالْإِسْرَاعِ بِذَلِكَ .
میت کو تیار کرنا اسے غسل دینا اور یہ کام جلدی کرنا
حدیث نمبر: 4064
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ مَاتَ بُكْرَةً فَلَا يُقِيلَنَّ إِلَّا فِي قَبْرِهِ، وَمَنْ مَاتَ عَشِيَّةً فَلَا يَبِيتَنَّ إِلَّا فِي قَبْرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت مر جائے وہ دوپہر قبر میں کرے اور جو شخص شام کو مر جائے وہ رات قبر میں ہی گزارے (یعنی اس کو جلدی دفن کر دیا جائے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4064]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4064]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13551»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4065
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ: أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟ قَالُوا: يَوْمُ الِاثْنَيْنِ، قَالَ: فَإِنْ مِتُّ مِنْ لَيْلَتِي فَلَا تَنْتَظِرُوا بِيَ الْغَدَ، فَإِنَّ أَحَبَّ الْأَيَّامِ وَاللَّيَالِي إِلَيَّ أَقْرَبُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ: شَيْخُ أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُيَسِّرٍ أَبُو سَعْدٍ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ كَثِيرُونَ، وَقَالَ أَحْمَدُ: صَدُوقٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ: شَيْخُ أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُيَسِّرٍ أَبُو سَعْدٍ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ كَثِيرُونَ، وَقَالَ أَحْمَدُ: صَدُوقٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: جب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی موت کا وقت قریب آیا تو انہوں نے دریافت کیا: آج کون سا دن ہے لوگوں نے انہیں بتایا: آج پیر کا دن ہے۔ انہوں نے فرمایا: اگر میرا آج رات میں انتقال ہو جائے تو تم کل کا انتظار نہ کرنا کیونکہ میرے نزدیک تمام دنوں اور راتوں میں، سب سے زیادہ پسندیدہ وقت وہ ہے، کہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ قریب کر دے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس میں امام أحمد کے استاد محمد بن محمد بن میسر ابوسعد ہیں جنہیں بہت سے افراد نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ امام أحمد کہتے ہیں وہ صدوق ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4065]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4066
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَفَرَ قَبْرًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، وَمَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ، وَمَنْ كَفَّنَ مَيِّتًا كَسَاهُ اللَّهُ مِنْ حُلَلِ الْجَنَّةِ، وَمَنْ عَزَّى حَزِينًا أَلْبَسَهُ اللَّهُ التَّقْوَى، وَصَلَّى عَلَى رُوحِهِ فِي الْأَرْوَاحِ، وَمَنْ عَزَّى مُصَابًا كَسَاهُ اللَّهُ حُلَّتَيْنِ مَنْ حُلَلِ الْجَنَّةِ لَا تَقُومُ لَهُمَا الدُّنْيَا، وَمَنِ اتَّبَعَ جِنَازَةً حَتَّى يُقْضَى دَفْنُهَا كُتِبَ لَهُ ثَلَاثَةُ قَرَارِيطَ، الْقِيرَاطُ مِنْهَا أَعْظَمُ مِنْ جَبَلِ أُحُدٍ، وَمَنْ كَفَلَ يَتِيمًا أَوْ أَرْمَلَةً أَظَلَّهُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ وَأَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْخَلِيلُ بْنُ مُرَّةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْخَلِيلُ بْنُ مُرَّةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص قبر کھودتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا، جو شخص میت کو غسل دیتا ہے وہ اپنے گناہوں سے یوں نکل جاتا ہے جیسے اس دن تھا جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا جو شخص میت کو کفن دیتا ہے اللہ تعالیٰ اسے جنت کا حلہ پہنائے گا، اور جو شخص غمگین شخص کے ساتھ تعزیت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے تقویٰ کا لباس پہنائے گا، اور تمام ارواح میں سے اس کی روح پر رحمت نازل کرے گا، اور جو شخص کسی مصیبت زدہ کے ساتھ تعزیت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے جنت کے حلوں میں سے دو حلے پہنائے گا کہ پوری دنیا بھی اس کی قیمت نہیں ہو سکتی جو شخص جنازے کے ساتھ جاتا ہے یہاں تک کہ اس کو دفن کر دیا جائے اس شخص کے لئے تین قیراط نوٹ کیے جاتے ہیں جن میں سے ایک قیراط احد پہاڑ سے زیادہ بڑا ہوتا ہے، جو شخص یتیم کی یا بیوہ عورت کی کفالت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے اپنا سایہ فراہم کرے گا، اور اسے جنت میں داخل کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خلیل بن مرہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4066]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خلیل بن مرہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4066]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9288»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4067
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا فَكَتَمَ عَلَيْهِ طَهَّرَهُ اللَّهُ مِنْ ذُنُوبِهِ، فَإِنْ كَفَّنَهُ كَسَاهُ اللَّهُ مِنَ السُّنْدُسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّامِيُّ، رَوَى عَنْ أَبِي خَالِدٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّامِيُّ، رَوَى عَنْ أَبِي خَالِدٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ابومامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص میت کو غسل دیتے ہوئے اس کی پردہ پوشی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص کو اس کے گناہوں کے حوالے سے پاک کر دیتا ہے، اور اگر وہ (یعنی میت کو) کفن دیتا ہے، تو اللہ تعالی اسے سندس کا لباس پہنائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعبداللہ شامی ہے، جس نے ابوخالد سے روایات نقل کی ہیں میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4067]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 929، 8078، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 796، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1872»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4068
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا فَكَتَمَ عَلَيْهِ غَفَرَ [ اللَّهُ ] لَهُ أَرْبَعِينَ كَبِيرَةً، وَمَنْ حَفَرَ لِأَخِيهِ قَبْرًا حَتَّى يُجِنَّهُ فَكَأَنَّمَا أَسْكَنَهُ مَسْكَنًا حَتَّى يُبْعَثَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص میت کو غسل دیتا ہے، اور اس کے معاملے کو پوشیدہ رکھتا ہے اللہ تعالی اس شخص کے چالیس کبیرہ گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے، اور جو شخص اپنے بھائی کی قبر کھودتا ہے یہاں تک کہ اسے قبر میں دفنا دیتا ہے، تو گویا کہ اس نے اس کو اس وقت تک کے لئے ٹھکانہ فراہم کر دیا کہ جب اسے دوبارہ زندہ کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4068]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4068]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1347، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 929»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4069
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا فَأَدَّى فِيهِ الْأَمَانَةَ وَلَمْ يُفْشِ عَلَيْهِ مَا يَكُونُ مِنْهُ عِنْدَ ذَلِكَ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ"، قَالَ:" لِيَلِهِ أَقْرَبُكُمْ مِنْهُ إِنْ كَانَ يَعْلَمُ، فَإِنْ لَا يَعْلَمْ فَمَنْ تَرَوْنَ عِنْدَهُ حَظًّا مِنْ وَرَعٍ وَأَمَانَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص میت کو غسل دیتے ہوئے امانت کو ادا کرتا ہے، اور غسل کے وقت اس کی طرف جو چیز سامنے آئی تھی اسے پھیلاتا نہیں ہے وہ اپنے گناہوں سے نکل کر یوں ہو جاتا ہے جیسے وہ اس دن تھا جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میت کو غسل وغیرہ دینے کا کام اسے کرنا چاہیے جو میت کا سب سے زیادہ قریبی ہو اگر وہ (غسل دینا) جانتا ہو، اور اگر وہ نہیں جانتا تو اسے دینا چاہیے جس کے بارے میں تم یہ سمجھتے ہو کہ اس میں پرہیز گاری اور امانت داری کا حصہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4069]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24389، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3599، 7541»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4070
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ خَدِيجٍ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ قَالَ: مَنْ غَسَّلَ مَيِّتًا وَكَفَّنَهُ وَتَبِعَهُ وَوَلِيَ جُثَّتَهُ رَجَعَ مَغْفُورًا لَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ صَالِحٌ أَبُو حُجَيْرٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ صَالِحٌ أَبُو حُجَيْرٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا معاویہ بن خدیج رضی اللہ عنہ جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، وہ یہ فرماتے ہیں: جو شخص میت کو غسل دے اسے کفن دے جنازے کے ساتھ جائے اس کے جسم کا نگران بنے، جب وہ واپس آتا ہے، تو اس کی مغفرت ہو چکی ہوتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابوحجیر ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4070]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابوحجیر ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4070]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4071
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْمَيِّتَ لَيَعْرِفُ مَنْ يَحْمِلُهُ وَمَنْ يُغَسِّلُهُ وَمَنْ يُدَلِّيهِ فِي قَبْرِهِ"، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ وَهُوَ فِي الْمَجْلِسِ: مِمَّنْ سَمِعْتَ هَذَا؟ قَالَ: مِنْ أَبِي سَعِيدٍ، فَانْطَلَقَ ابْنُ عُمَرَ إِلَى أَبِي سَعِيدٍ فَقَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، مِمَّنْ سَمِعْتَ هَذَا؟ قَالَ: مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میت اس شخص کو پہچانتی ہے، جو اسے اٹھاتا ہے، اور جو اسے غسل دیتا ہے، اور جو اسے قبر میں اتارتا ہے“۔
(راوی بیان کرتے ہیں:) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جو اس محفل میں موجود تھے انہوں نے دریافت کیا: تم نے یہ روایت کس سے سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور بولے: اے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ آپ نے یہ بات کس سے سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک شخص ایسا ہے کہ میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4071]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10614»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4072
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: غَسَّلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، فَلَمَّا بَلَغْتُ عَوْرَتَهُ قُلْتُ لِبَنِيهِ: أَنْتُمْ أَحَقُّ بِغَسْلِ عَوْرَتِهِ، دُونَكُمْ فَاغْسِلُوهَا. فَجَعَلَ الَّذِي يَغْسِلُهَا عَلَى يَدِهِ خِرْقَةً وَعَلَيْهَا ثَوْبٌ، ثُمَّ غَسَلَ الْعَوْرَةَ مِنْ تَحْتِ الثَّوْبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو غسل دیا جب میں ان کی شرمگاہ کے مقام تک پہنچا تو میں نے ان کے صاحبزادے سے کہا: ان کی شرمگاہ کو غسل دینے کا تم زیادہ حق رکھتے ہو اب تم انہیں سنبھالو انہیں غسل دو ان صاحبزادے نے انہیں غسل دینا شروع کیا ان کے ہاتھ میں کپڑا لپٹا ہوا تھا اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی میت پر بھی کپڑا موجود تھا انہوں نے کپڑے کے نیچے سے ان کی شرمگاہ کو دھویا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4072]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4072]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 4073
وَعَنْ حُمَيْدٍ قَالَ: تُوُفِّيَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فَجُعِلَ فِي حَنُوطِهِ سُكَّةٌ أَوْ سُكٌّ، وَمِسْكَةٌ فِيهَا مِنْ عَرَقِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حمید بیان کرتے ہیں: جب سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو ان کی حنوط میں ایک شیشی بھی رکھی گئی، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ ملا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4073]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4073]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح