الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. بَابُ الْقِيَامِ لِلْجِنَازَةِ .
جنازے کے لیے کھڑا ہونا
حدیث نمبر: 4120
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّهُ مَرَّتْ بِهِمْ جِنَازَةٌ فَقَامَ الْقَوْمُ وَلَمْ يَقُمْ فَقَالَ: مَاذَا صَنَعْتُمْ؟ إِنَّمَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَأَذِّيًا بِرِيحِ الْيَهُودِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان لوگوں کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو کچھ لوگ کھڑے ہو گئے، لیکن وہ کھڑے نہیں ہوئے انہوں نے فرمایا: تم لوگوں نے ایسا کیوں کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہودی کی بو سے اذیت محسوس کرتے ہوئے کھڑے ہوئے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4120]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4121
وَعَنْ حُسَيْنٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ - أَوْ عَنْ أَحَدِهِمَا - أَنَّهُ قَالَ: إِنَّمَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أَجْلِ جِنَازَةِ يَهُودِيٍّ مَرَّ بِهَا عَلَيْهِ فَقَالَ: آذَانِي رِيحُهَا.
قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ خَلَا قَوْلَهُ: آذَانِي رِيحُهَا، وَحَدِيثُ حُسَيْنٍ لَيْسَ عِنْدَ أَحَدٍ مِنْهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یا ان دونوں حضرات میں سے کسی ایک کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: ”ایک یہودی کا جنازہ پاس سے گزرنے پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے آپ نے ارشاد فرمایا: اس کی بو نے مجھے اذیت پہنچائی ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث کو امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اس کی بو نے مجھے اذیت پہنچائی ہے“۔ جبکہ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث محدثین میں سے کسی اور نے نقل نہیں کی ہے
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4121]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 1924، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1735، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2744، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6728»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4122
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ قَالَ: مَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِتِلْكَ الْجِنَازَةِ إِلَّا أَنَّهَا كَانَتْ يَهُودِيَّةً، فَإِذَا هِيَ رِيحُ بَخُورِهَا، فَقَامَ حَتَّى جَازَتْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو السَّدُوسِيُّ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ أَبِي عَامِرٍ الْعَقَدِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو السَّدُوسِيُّ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ أَبِي عَامِرٍ الْعَقَدِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عیاش بن ابوربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس جنازے کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے تھے وہ جنازہ ایک یہودی عورت کا تھا، اس کی دھونی کی بو کی وجہ سے آپ کھڑے ہوئے تھے، اور اس وقت تک کھڑے رہے تھے، جب تک وہ آگے نہیں گزر گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعمرو سدوسی ہے ابوعامر عقدی کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4122]

إسنادہ ضعیف