🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

84. بَابُ اتِّبَاعِ الْجِنَازَةِ وَالْمَشْيِ مَعَهَا وَالصَّلَاةِ عَلَيْهَا .
جنازے کے ساتھ جانا اس کے ہمراہ چلنا اور نماز جنازہ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4142
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ عَادَ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: تَعُودُ الْحَسَنَ، وَفِي نَفْسِكَ مَا فِيهَا؟ فَقَالَ لَهُ عَمْرٌو: إِنَّكَ لَسْتَ بِرَبِّي تَصْرِفُ قَلْبِي حَيْثُ شِئْتَ! قَالَ عَلِيٌّ: أَمَا إِنَّ ذَلِكَ لَا يَمْنَعُنَا أَنْ نُؤَدِّيَ إِلَيْكَ النَّصِيحَةَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ عَادَ أَخَاهُ إِلَّا ابْتَعَثَ لَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ مِنْ أَيِّ سَاعَاتِ النَّهَارِ كَانَ حَتَّى يُمْسِيَ، وَمِنْ أَيِّ سَاعَاتِ اللَّيْلِ كَانَ حَتَّى يُصْبِحَ".
قَالَ لَهُ عَمْرٌو: كَيْفَ تَقُولُ فِي الْمَشْيِ مَعَ الْجِنَازَةِ بَيْنَ يَدَيْهَا أَوْ مِنْ خَلْفِهَا؟ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: إِنَّ فَضْلَ الْمَشْيِ خَلْفَهَا عَلَى بَيْنِ يَدَيْهَا كَفَضْلِ صَلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ فِي جَمَاعَةٍ عَلَى الْوَاحِدَةِ، قَالَ عَمْرٌو: فَإِنِّي رَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ يَمْشِيَانِ أَمَامَ الْجِنَازَةِ، قَالَ عَلِيٌّ: إِنَّهُمَا كَرِهَا أَنْ يَحْرِجَا النَّاسَ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ عِيَادَةَ الْمَرِيضِ فَقَطْ، وَجَعَلَ الْعَائِدَ أَبَا مُوسَى، وَهُنَا عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
وَيَأْتِي أَثَرٌ عَنْ عَلِيٍّ أَبْيَنُ مِنْ هَذَا فِيمَا يَقُولُ عِنْدَ إِدْخَالِ الْمَيِّتِ الْقَبْرَ.
عبداللہ بن یسار بیان کرتے ہیں: عمرو بن حریث سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے آئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تم حسن کی عیادت کرنے کے لئے آئے ہو جبکہ تمہارے من میں جو ہے وہ ہے، تو عمرو نے ان سے کہا: آپ میرے پروردگار نہیں ہیں کہ میرے دل کو جیسے چاہیں پھیر دیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ بات ہمیں تمہیں نصیحت کرنے سے نہیں روکتی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو مسلمان اپنے بھائی کی عیادت کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے ستر ہزار فرشتے بھیج دیتا ہے، جو اس کے لئے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اگر وہ دن کی کسی گھڑی میں گیا ہو تو شام تک ایسا ہوتا رہتا ہے، اور اگر وہ رات کی کسی بھی گھڑی میں گیا ہو تو صبح ہونے تک ایسا ہوتا رہتا ہے“۔ عمرو بن حریث نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: جنازے کے ساتھ جانے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اس کے آگے چلنا چاہیے یا اس کے پیچھے چلنا چاہیے؟ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا اس کے آگے چلنے پر اس کے پیچھے چلنے کو وہی فضیلت حاصل ہے، جو با جماعت فرض نماز ادا کرنے کو تنہا نماز ادا کرنے پر حاصل ہے عمرو بن حریث نے کہا: میں نے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو جنازے سے آگے چلتے ہوئے دیکھا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ دونوں حضرات اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ لوگوں کو حرج کا شکار کریں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے صرف بیمار کی عیادت کرنے والا حصہ نقل کیا ہے، اور عیادت کرنے والے شخص کے بارے میں یہ کہا: ہے کہ وہ عیادت کرنے والے سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ تھے، جبکہ یہاں یہ منقول ہے کہ وہ عمرو بن حریث تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ آگے چل کے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ایک روایت آئے گی جو اس سے زیادہ واضح ہے یہ اس باب میں آئے گی کہ میت کو قبر میں داخل کرتے وقت کیا پڑھنا چاہیے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4142]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (289) اخرجه الامام احمد فى المسند (955، 754) اخرجة الامام البزار فى المسند (829)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3098، وأخرجه مسند أحمد برقم: 756، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1797، 1936/2»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4143
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُسْلِمِ الْهَجَرِيِّ قَالَ: خَرَجْتُ فِي جِنَازَةِ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى، وَهُوَ عَلَى بَغْلَةٍ لَهُ حَوِيٍّ - يَعْنِي سَوْدَاءَ - فَجَعَلَ النِّسَاءُ يَقُلْنَ لِقَائِدِهِ: قَدِّمْهُ أَمَامَ الْجِنَازَةِ، فَفَعَلَ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ لَهُ: أَيْنَ الْجِنَازَةُ؟ قَالَ: فَقَالَ: خَلْفَكَ، [ قَالَ: فَفَعَلَ ذَلِكَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ ] قَالَ: أَلَمْ أَنْهَكَ أَنْ تُقَدِّمَنِي أَمَامَ الْجِنَازَةِ؟ قَالَ: فَسَمِعَ صَوْتَ امْرَأَةٍ تَلْتَدِمُ، وَقَالَ مَرَّةً: تَرْثِي، فَقَالَ: مَهْ أَلَمْ أَنْهَكُنَّ عَنْ هَذَا؟ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَنْهَانَا عَنِ الْمَرَاثِي، لِتُفِضْ إِحْدَاكُنَّ مِنْ عَبْرَتِهَا مَا شَاءَتْ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ النَّهْيَ عَنِ الْمَرَاثِي فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ فِيهِ كَلَامٌ.
ابراہیم بن مسلم ہجری بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کے جنازے میں شریک ہوا وہ ایک سیاہ رنگ کے خچر پر موجود تھے خواتین نے، اس خچر کو لے کر چلنے والے سے، یہ کہنا شروع کیا کہ انہیں جنازے کے آگے لے کے چلو اس نے ایسا ہی کیا، تو میں نے انہیں اس شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جنازہ کہاں ہے اس شخص نے کہا: آپ کے پیچھے ہے راوی کہتے ہیں: ایک یا شاید دو مرتبہ ایسا ہوا، پھر انہوں نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں اس بات سے منع نہیں کیا کہ تم مجھے جنازے کے آگے لے کے جاؤ راوی کہتے ہیں: اسی دوران انہوں نے ایک خاتون کے مرثیہ پڑھنے کی آواز سنی تو انہوں نے فرمایا: رک جاؤ کیا میں نے تم خواتین کو اس چیز سے منع نہیں کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مرثیہ کہنے سے منع کیا ہے تم میں سے کوئی ایک عورت جتنی چاہے آنسو بہا سکتی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت میں سے صرف مرثیہ کی ممانعت والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ ابراہیم ہجری نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4143]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمدقى المسند (383،356/4)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1592، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18925، وأخرجه مسند البزار برقم: 3355»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4144
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي خَلْفَ الْجِنَازَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْجَنَائِزِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنازے کے پیچھے چلتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ جنائزی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4144]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5853)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5853»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4145
وَعَنْ دَرَّاجٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَاكِبًا عَلَى دَابَّةٍ بَيْنَ يَدَيِ الْجِنَازَةِ حَتَّى أَتَى الْمَقْبَرَةَ فَنَزَلَ، فَجَلَسَ قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَ الْجِنَازَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ؛ وَفِيهِ كَلَامٌ.
دراج بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو ایک سواری پر سوار ہو کر جنازے سے آگے چلتے ہوئے دیکھا یہاں تک کہ جب وہ قبرستان آئے، تو سواری سے نیچے اتر گئے اور جنازے کے آنے سے پہلے بیٹھ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4145]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں