🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. بَابُ زَكَاةِ أَمْوَالِ الْأَيْتَامِ .
یتیم بچوں کے اموال کی زکوۃ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4359
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اتَّجِرُوا فِي أَمْوَالِ الْيَتَامَى لَا تَأْكُلُهَا الزَّكَاةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَخْبَرَنِي سَيِّدِي وَشَيْخِي أَنَّ إِسْنَادَهُ صَحِيحٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یتیموں کے اموال کو تجارت میں استعمال کرو، کہیں زکوۃ انہیں کھا نہ لے (یعنی ختم نہ کر دے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میرے سردار اور میرے استاد نے مجھے یہ بات بتائی ہے: اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4359]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (85/1)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4360
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَسُئِلَ عَنْ أَمْوَالِ الْيَتَامَى فَقَالَ: إِذَا بَلَغُوا فَأَعْلِمُوهُمْ مَا حَلَّ فِيهَا مِنْ زَكَاةٍ، فَإِنْ شَاءُوا زَكَّوْا، وَإِنْ لَمْ يَشَاءُوا لَمْ يُزَكُّوا..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَمُجَاهِدٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: اُن سے یتیموں کے مال کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو انہوں نے ارشاد فرمایا: جب وہ بالغ ہو جائیں، تو تم انہیں بتا دو کہ اس میں کتنی زکوۃ بنتی ہے؟ اگر وہ چاہیں، تو زکوۃ ادا کر دیں اور اگر وہ نہ چاہیں، تو زکوۃ ادا نہ کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ مجاہد نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4360]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9591)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4361
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: وَلِيُّ الْيَتِيمِ يُحْصِي السِّنِينَ، فَإِذَا احْتَلَمَ قَالَ: إِنَّ عَلَيْكَ كَذَا وَكَذَا سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَمُجَاهِدٌ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یتیم کا نگران، سالوں کا حساب رکھے گا، جب وہ یتیم بالغ ہو جائے۔ گا، تو وہ نگران بتائے گا کہ تم پر اتنے اتنے سال کی زکوۃ لازم ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، مجاہد نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4361]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9592)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں