🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. بَابُ زَكَاةِ الْعَسَلِ .
شہد کی زکوۃ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4408
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْ لِقَوْمِي مَا أَسْلَمُوا عَلَيْهِ، فَفَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْتَعْمَلَنِي عَلَيْهِمْ، ثُمَّ اسْتَعْمَلَنِي أَبُو بَكْرٍ مِنْ بَعْدِهِ.
قَالَ: فَقَدِمْتُ عَلَى قَوْمِي فَقُلْتُ: فِي الْعَسَلِ زَكَاةٌ ; فَإِنَّهُ لَا خَيْرَ فِي مَالٍ لَا يُزَكَّى. قَالَ: فَقَالُوا لِي: كَمْ تَرَى؟ قَالَ: فَقُلْتُ: الْعُشْرُ، قَالَ: فَأَخَذَ مِنْهُمُ الْعُشْرَ، فَقَدِمَ بِهِ عَلَى عُمَرَ فَأَخْبَرَهُ بِمَا فِيهِ، وَأَخَذَهُ عُمَرُ فَبَاعَهُ، وَجُعِلَ فِي صَدَقَاتِ الْمُسْلِمِينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُنِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن ابوذباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ وہ چیز میری قوم کے لئے مقرر کر دیں جس پر وہ اسلام قبول کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا، آپ نے مجھے ان لوگوں کا عامل مقرر کیا، آپ کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی مجھے ان لوگوں پر عامل مقرر کیا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں اپنی قوم کے پاس آیا میں نے کہا: شہد میں زکوۃ ہو گی، کیونکہ ایسے مال میں کوئی بھلائی نہیں ہوتی ہے، جس کی زکوۃ ادا نہ کی جائے، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: تمہارے خیال میں وہ کتنی ہونی چاہیے؟ میں نے کہا: دسواں حصہ پھر انہوں نے ان لوگوں سے دسواں حصہ وصول کیا، اور اسے لے کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہیں اس بارے میں بتایا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے وہ شہد لے کر اسے فروخت کر دیا اور اسے مسلمانوں کے صدقات میں شامل کر دیا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منیر بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4408]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5458) اخرجه الامام البزار فى المسند (878)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4409
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِي الْعَسَلِ الْعُشْرُ، فِي كُلِّ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ قِرْبَةً قِرْبَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ ذَلِكَ شَيْءٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَدْ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شہد میں عشر لازم ہو گا، ہر بارہ مشکیزوں میں سے ایک مشکیزہ لازم ہو گا، اس سے کم میں کوئی ادائیگی لازم نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اسے امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ ہے، اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، امام ابوحاتم اور دیگر حضرات نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4409]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 629»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں