🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

22. بَابُ رِضَاءُ الْمُصَدِّقِ .
زکوۃ وصول کرنے والے کا راضی ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4425
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا جَاءَ الْمُصَدِّقُ لَا يَصْدُرُ إِلَّا وَهُوَ عَنْكُمْ رَاضٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي رِضَاءِ الْمُصَدِّقِ فِي بَابِ الرِّكَازِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب زکوۃ وصول کرنے والا آئے، تو وہ تم سے راضی ہوئے بغیر نہ جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس سے پہلے دفینے سے متعلق باب میں زکوۃ وصول کرنے والے کے راضی ہونے سے متعلق روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4425]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5803»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4426
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" سَيَأْتِيكُمْ رَكْبٌ مُبْغَضُونَ ; فَإِذَا جَاؤُوكُمْ فَرَحِّبُوا بِهِمْ وَخَلُّوا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَبْغُونَ، فَإِنْ عَدَلُوا فَلِأَنْفُسِهِمْ وَإِنْ ظَلَمُوا فَعَلَيْهَا، وَأَرْضُوهُمْ، فَإِنَّ تَمَامَ زَكَاتِكُمْ رِضَاهُمْ، وَلْيَدْعُوا لَكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب تمہارے پاس ایسے سوار آئیں گے، جو ناپسندیدہ ہوں گے، جب وہ تمہارے پاس آئیں، تو تم انہیں خوش آمدید کہنا اور جو وہ چاہتے ہیں، انہیں ایسا کرنے دینا، اگر وہ انصاف سے کام لیں گے، تو یہ ان کے حق میں بہتر ہو گا، اور اگر وہ ظلم کریں گے تو اس کا وبال ان پر ہو گا، تم انہیں راضی کر دینا، کیونکہ تمہاری زکوۃ کی تکمیل میں ان کی رضامندی بھی شامل ہے، اور انہیں چاہیے کہ وہ تمہارے لئے دعا کریں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، ان میں سے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4426]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (1946)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 1588، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 905»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں