الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابُ تَفْرِقَةِ الصَّدَقَاتِ .
صدقات کو الگ کرنا (یعنی تقسیم کرنا)
حدیث نمبر: 4466
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ كَانَ إِذَا بَعَثَ السُّعَاةَ عَلَى الصَّدَقَاتِ أَمَرَهُمْ بِمَا أَخَذُوا مِنَ الصَّدَقَاتِ أَنْ يُجْعَلَ فِي ذَوِي قَرَابَةِ مَنْ أُخِذَ مِنْهُمُ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ قَرَابَةٌ فَلِأُولِي الْعَشِيرَةِ، ثُمَّ لِذِي الْحَاجَةِ مِنَ الْجِيرَانِ وَغَيْرِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَقَّاصِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَقَّاصِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں: جب آپ زکوۃ وصول کرنے کے اہلکاروں کو بھیجتے تھے، تو انہیں یہ ہدایت کرتے تھے کہ وہ جب زکوۃ وصول کر لیں، تو جن لوگوں سے زکوۃ وصول کی ہے، اُن کے قریبی رشتہ داروں کو درجہ بدرجہ دیں، اگر قریبی رشتہ دار نہ ہوں، تو خاندان کے دیگر افراد کو دیں، پھر ان کے پڑوسیوں اور دیگر افراد میں سے حاجت مند لوگوں کو وہ دیدیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن وقاصی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4466]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن وقاصی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4466]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6801»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4467
وَعَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ بِالْكُوفَةِ كَانَ أَمِيرًا قَالَ: فَخَطَبَ يَوْمًا فَقَالَ: إِنَّ فِي إِعْطَاءِ هَذَا الْمَالِ فِتْنَةً، وَفِي إِمْسَاكِهِ فِتْنَةً، وَبِذَلِكَ قَامَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى فَرَغَ ثُمَّ نَزَلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مطرف بن عبداللہ بن شخیر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: وہ کوفہ کے امیر تھے، ایک دن انہوں نے خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: اس مال کو دینا بھی آزمائش ہے، اسے روک کے رکھنا بھی آزمائش ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ (یعنی اس کو تقسیم کرنے میں) مصروف رہے، یہاں تک کہ فارغ ہو گئے، پھر آپ منبر سے نیچے آئے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4467]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4467]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (58/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4468
وَعَنْ أَبِي الْفَيْضِ قَالَ: شَهِدْتُ مُعَاوِيَةَ وَأَعْطَى الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ حِمَارًا، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ: الْعِرْبَاضُ بْنُ سَارِيَةَ، فَقَالَ: مَا لَكَ أَنْ تَأْخُذَهُ، وَمَا لِمُعَاوِيَةَ أَنْ يُعْطِيَكَ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَحْمِلُهُ عَلَى عُنُقِكَ رَأْسُهُ أَسْفَلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو الْفَيْضِ لَمْ يُدْرِكِ الْمِقْدَادَ، وَالْمِقْدَادُ لَمْ يُدْرِكْ خِلَافَةَ مُعَاوِيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو الْفَيْضِ لَمْ يُدْرِكِ الْمِقْدَادَ، وَالْمِقْدَادُ لَمْ يُدْرِكْ خِلَافَةَ مُعَاوِيَةَ.
ابوالفیض بیان کرتے ہیں: میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، انہوں نے سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کو ایک گدھا دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب، جن کا نام سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ تھا، وہ کھڑے ہوئے، انہوں نے کہا: کیا وجہ ہے کہ تم نے اسے کیوں وصول کیا ہے؟ اور معاویہ کو کیا حق ہے کہ وہ تمہیں دے؟ میں گویا اس وقت بھی تمہاری طرف دیکھ رہا ہوں کہ قیامت کے دن تم نے اسے اپنی گردن پر اٹھایا ہوا ہو گا، اور اس کا سر نیچے کی طرف ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابوالفیض نامی راوی نے سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اور سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی خلافت کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4468]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (245/18)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع