🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

31. بَابُ الصَّدَقَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِآلِهِ وَلِمَوَالِيهِمْ .
نبی اکرم ﷺ، آپ کی آل اور آپ کے موالی کے لئے صدقہ کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4492
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنْ فِتْيَانًا مِنْ بَنِي هَاشِمٍ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَعْمِلْنَا عَلَى الصَّدَقَةِ، نُصِيبُ مِنْهَا مَا يُصِيبُ النَّاسُ، وَنُؤَدِّي كَمَا يُؤَدُّونَ، فَقَالَ:" إِنَّا آلَ مُحَمَّدٍ لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ، وَهِيَ أَوْسَاخُ النَّاسِ، وَلَكِنْ مَا ظَنُّكُمْ إِذَا أَخَذْتُ بِحَلْقَةِ بَابِ الْجَنَّةِ هَلْ أُؤْثِرُ عَلَيْكُمْ أَحَدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ وَالِدُ ابْنِ الْمَدِينِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بنوہاشم سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوان، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں زکوۃ وصول کرنے کا اہلکار مقرر کریں، تاکہ ہم اس کے حوالے سے وہ چیز حاصل کر لیں جو لوگ حاصل کرتے ہیں، ہم بھی اُسی طرح ادائیگی کریں گے، جس طرح لوگ ادائیگی کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک ہم آل محمد، ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے، یہ لوگوں کا میل ہے، لیکن تمہارے بارے میں میرا یہ گمان نہیں ہے کہ جب میں جنت کی کنڈی کو پکڑوں گا، تو کسی کو تم پر ترجیح دوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر ہے، جو علی بن مدینی کا والد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4492]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11070)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11070»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4493
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لَنَا وَلَا لِمَوَالِينَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہمارے لئے اور ہمارے غلاموں کے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے منجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4493]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1668)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1668»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4494
وَعَنْهُ قَالَ: بَعَثَ نَوْفَلُ بْنُ الْحَارِثِ ابْنَيْهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُمَا: انْطَلِقَا إِلَى ابْنِ عَمِّكُمَا لَعَلَّهُ يَسْتَعِينُ بِكُمَا عَلَى الصَّدَقَاتِ، لَعَلَّكُمَا تُصِيبَانِ شَيْئًا فَتَتَزَوَّجَانِ. فَلَقِيَا عَلِيًّا رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ فَقَالَ: أَيْنَ تَأْخُذَانِ؟ فَحَدَّثَاهُ حَاجَتَهُمَا. فَقَالَ لَهُمَا: ارْجِعَا [فَرَجَعَا] . فَلَمَّا أَمْسَيَا أَمْرَهُمَا أَنْ يَنْطَلِقَا إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا دَفَعَا الْبَابَ اسْتَأْذَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَائِشَةَ:" أَرْخِي عَلَيْكِ سَجَفَكِ، أُدْخِلْ عَلَيَّ ابْنَيْ عَمِّي". فَحَدَّثَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَاجَتِهِمَا، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَحِلُّ لَكُمَا أَهْلَ الْبَيْتِ مِنَ الصَّدَقَاتِ شَيْءٌ، وَلَا غُسَالَةُ أَيْدِي النَّاسِ. إِنَّ لَكُمْ فِي خُمْسِ الْخُمْسِ لَمَا يُغْنِيكُمْ - أَوْ يَكْفِيكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ الْمُلَقَّبُ بِحَنَشٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو مِحْصَنٍ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نوفل بن حارث نے، اپنے دو صاحبزادوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا اور ان سے کہا: تم دونوں اپنے چچازاد کے پاس جاؤ! ہو سکتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں زکوۃ وصول کرنے کے لئے اہلکار مقرر کر دیں گے، اس طرح تم ایسی کمائی حاصل کر لو گے جس کے ذریعے تم شادی کر لو گے، ان دونوں کی ملاقات سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ہوئی انہوں نے دریافت کیا: تم کیا چاہتے ہو؟ ان دونوں نے اپنی ضرورت کے بارے میں بتایا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان دونوں سے فرمایا: تم لوگ واپس چلے جاؤ! وہ دونوں واپس چلے گئے، جب شام ہوئی، تو نوفل بن حارث نے ان دونوں کو ہدایت کی کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے جائیں، جب وہ دونوں دروازے پر آئے، تو انہوں نے اندر آنے کی اجازت مانگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: تم پردہ کر لو! میرے دو چچازاد اندر آنے لگے ہیں، پھر ان دونوں صاحبان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنے کام کے سلسلے میں بات چیت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اہل بیت! تمہارے لئے صدقہ میں سے کوئی بھی چیز جائز نہیں ہے، جو لوگوں کے ہاتھوں کا میل ہوتی ہے، تمہارے لئے خمس کا پانچواں حصہ ہے، وہ تمہیں بے نیاز کر دے گا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ تمہارے لئے کفایت کر جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس ہے، جس کا لقب حنش ہے، اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، ابومحصن نے اُسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4494]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 11543، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11543، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2157»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں