🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

39. بَابٌ فِيمَنْ يَحِلُّ لَهُ السُّؤَالُ .
کس شخص کے لئے مانگنا حلال ہو جاتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4550
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا قَوْمٌ نَتَسَاءَلُ أَمْوَالَنَا؟ قَالَ:" يَسْأَلُ الرَّجُلُ فِي الْجَائِحَةِ أَوِ الْفَتْقِ لِيُصْلِحَ بِهِ [ بَيْنَ قَوْمِهِ ] ، فَإِذَا بَلَغَ أَوْ كَرُبَ اسْتَعَفَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ایسے لوگ ہیں، جو ایک دوسرے کے اموال مانگ لیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کسی آفت لاحق ہونے، یا (لڑائی یا قتل کی صورت میں کوئی) تاوان (یا دیت وغیرہ) لازم ہونے پر مانگے گا، تاکہ اس کے ذریعے اپنے معاملے کو ٹھیک کر لے، جب وہ ضرورت تک پہنچ جائے، یا اُس کے قریب ہو، تو پھر اسے (مانگنے سے) بچنا چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4550]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (406/19). اخرجه الامام احمد فى المسند (53/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19547»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4551
وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ فَسَأَلَهُمَا فَقَالَا: إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَصْلُحُ إِلَّا لِثَلَاثَةٍ: لِجَائِحَةٍ مُجْحِفَةٍ، أَوْ لِحَمَالَةٍ مُثْقِلَةٍ، أَوْ دَيْنٍ فَادِحٍ، فَأَعْطَيَاهُ فَأَتَى ابْنَ عُمَرَ فَأَعْطَاهُ وَلَمْ يَسْأَلْهُ. فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: أَتَيْتُ ابْنَيْ عَمِّي فَسَأَلَانِي وَأَنْتَ لَمْ تَسْأَلْنِي، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: أَبْنَاءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا كَانَا يُغَرَّانِ الْعِلْمَ غَرًّا..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اُس نے ان دونوں سے کچھ مانگا، تو ان دونوں حضرات نے فرمایا: مانگنا، صرف تین صورتوں میں جائز ہے، ایسی آفت لاحق ہو، جو نقصان کر دے، یا ایسی ادائیگی لازم ہو، جو بوجھل کر دے، یا ایسا قرض ہو، جو زیر بار کر دے، پھر اُن دونوں حضرات نے اسے کچھ دے دیا، پھر وہ شخص سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ویسے ہی کچھ دے دیا، اس سے کچھ دریافت نہیں کیا، اس شخص نے ان سے کہا: میں اپنے دو چچازاد افراد کے پاس گیا، تو انہوں نے مجھ سے سوال کیا، اور آپ نے مجھ سے کوئی سوال نہیں کیا، تو سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادوں کو علم لقموں کی طرح کھلایا گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یونس بن خباب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4551]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (510)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4552
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَصْلُحُ الْمَسْأَلَةُ لِغَنِيٍّ إِلَّا مِنْ ذِي رَحِمٍ أَوْ سُلْطَانٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ:" لِلسَّائِلِ حَقٌّ، وَإِنْ جَاءَ عَلَى فَرَسٍ" إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خوشحال شخص کے لئے مانگنا جائز نہیں ہے، البتہ کسی رشتہ دار سے، یا حاکم وقت سے مانگ سکتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جبکہ ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ آگے چل کے ایک حدیث آئے گی: مانگنے والے کا حق ہوتا ہے، اگر وہ گھوڑے پر آئے“ اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4552]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7758»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں