الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ الْحَثِّ عَلَى الصَّدَقَةِ بِقَوْلِهِ: " اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ " وَنَحْوِ ذَلِكَ .
(نبی اکرم ﷺ کا) اپنے اس فرمان کے ذریعے صدقہ کی ترغیب دینا ”جہنم سے بچنے کی کوشش کرو خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہو“ اور اس کی مانند دیگر فرامین
حدیث نمبر: 4590
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَصَدَّقُوا ; فَإِنَّ الصَّدَقَةَ فِكَاكُكُمْ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ صدقہ کرو کیونکہ صدقہ جہنم سے تمہارے بچاؤ کا باعث ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4590]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4590]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4591
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُجَمِّرٍ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ يُحَدِّثُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَائِشَةَ:" احْتَجِبِي مِنَ النَّارِ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِاخْتِلَاطِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِاخْتِلَاطِهِ.
عبدالله بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: انہوں نے عبداللہ بن مجمر جن کا تعلق اہل یمن سے ہے انہیں یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”جہنم سے بچو خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن ابومریم ہے، اور وہ اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4591]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن ابومریم ہے، اور وہ اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4591]
تخریج الحدیث: «، 4591 اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (303/18)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4592
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اجْعَلُوا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ النَّارِ حِجَابَةً وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اپنے اور جہنم کے درمیان رکاوٹ ڈال دو خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4592]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4592]
تخریج الحدیث: «، 4591 اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (303/18)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4593
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: دَهَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاسٌ مَنْ قِيسٍ مُجْتَابِي النِّمَارِ مُتَقَلِّدِي السُّيُوفِ، فَسَاءَهُ مَا رَأَى مِنْ حَالِهِمْ، فَصَلَّى ثُمَّ دَخَلَ بَيْتَهُ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى، وَجَلَسَ فِي مَجْلِسِهِ، فَأَمَرَ بِالصَّدَقَةِ وَحَضَّ عَلَيْهَا فَقَالَ:" تَصَدَّقَ رَجُلٌ مِنْ دِينَارِهِ، تَصَدَّقَ مِنْ دِرْهَمِهِ، تَصَدَّقَ رَجُلٌ مِنْ صَاعِ بُرِّهِ، تَصَدَّقَ رَجُلٌ مِنْ صَاعِ تَمْرِهِ"، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ بِصُرَّةٍ مِنْ ذَهَبٍ فِي يَدِهِ، ثُمَّ تَتَابَعَ النَّاسُ حَتَّى رَأَى كَوْمَيْنِ مِنْ ثِيَابٍ وَطَعَامٍ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَهَلَّلُ كَأَنَّهُ مُدْهَنَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قیس قبیلے سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ اچانک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے جنہوں نے کپڑے پہنے ہوئے تھے، اور تلواریں لٹکائی ہوئی تھیں ان کی حالت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو افسوس ناک لگی آپ نے نماز ادا کی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لے گئے پھر آپ تشریف لائے آپ نے نماز پڑھائی پھر آپ وہاں پر تشریف فرما ہوئے آپ نے صدقہ کرنے کا حکم دیا اور اس بارے میں ترغیب دی آپ نے ارشاد فرمایا: کوئی شخص اپنا دینار صدقہ کرے کوئی درہم کرے کوئی اپنی گندم کا ایک صاع کر دے کوئی اپنی کھجوروں کا ایک صاع کر دے انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اپنے ہاتھ میں سونے کی ایک تھیلی لے کے آیا پھر لوگ یکے بعد دیگرے چیزیں لانے لگے یہاں تک کہ کپڑوں اور اناج کے دو ڈھیر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملاحظہ فرمائے راوی کہتے ہیں: تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کو یوں جگمگاتے ہوئے دیکھا جیسے اس پر تیل لگا ہوا ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابواسرائیل ملائی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4593]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابواسرائیل ملائی ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4593]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18693، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2443»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4594
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَحْرِ الظَّهِيرَةِ مُتَقَلِّدِي السُّيُوفِ، مُجْتَابِي النِّمَارِ فَحَثَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ:" لِيَتَصَدَّقْ ذُو الدِّينَارِ مِنْ دِينَارِهِ، وَذُو الدِّرْهَمِ مِنْ دِرْهَمِهِ، وَذُو الْبُرِّ مَنْ بُرِّهُ، وَذُو الشَّعِيرِ مِنْ شَعِيرِهِ، وَذُو التَّمْرِ مَنْ تَمْرِهِ، مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ عَلَيْهِ يَوْمٌ فَيَنْظُرُ أَمَامَهُ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ، وَيَنْظُرُ عَنْ يَمِينِهِ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ، وَيَنْظُرُ عَنْ شِمَالِهِ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ، وَيَنْظُرُ مِنْ وَرَائِهِ فَلَا يَرَى إِلَّا النَّارَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الْجُفْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الْجُفْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ دیہاتی دوپہر کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے تلواریں لٹکائی ہوئی تھیں اور ادنی کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ان کے حوالے سے ترغیب دی آپ نے ارشاد فرمایا: دینار والا شخص اپنے دینار میں سے صدقہ کرے درہم والا اپنے درہم میں سے صدقہ کرے گندم والا اپنی گندم میں سے کرے جو والا اپنے جو میں سے کرے کھجوروں والا اپنی کھجوروں میں سے کرے اس سے پہلے کہ وہ دن آ جائے کہ جب وہ اپنے سامنے دیکھے گا، تو اسے صرف آگ نظر آئے گی وہ دائیں طرف دیکھے گا، تو اسے صرف آگ نظر آئے گی وہ اپنے بائیں طرف دیکھے گا، تو اسے صرف آگ نظر آئے گی وہ اپنے پیچھے کی طرف دیکھے گا، تو اسے صرف آگ نظر آئے گی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر جفری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4594]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9481»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف