الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. بَابٌ: أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ .
کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟
حدیث نمبر: 4640
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ عَنْ ظَهْرِ غِنًى وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے زیادہ فضلیت والا صدقہ وہ ہے، جس کے بعد آدمی خوشحال رہے، اور تم اس پر خرچ کا آغاز کرو جس کی تم کفالت کرتے ہو، اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4640]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4640]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14122»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4641
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَجْلِسِ جَالِسًا، وَكَانُوا يَظُنُّونَ أَنْ يَنْزِلَ عَلَيْهِ، فَأَقْصَرُوا عَنْهُ حَتَّى جَاءَ أَبُو ذَرٍّ فَأَقْحَمَ فَجَلَسَ إِلَيْهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، الصَّدَقَةُ مَا هِيَ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ الْمَزِيدُ". قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ، وَجُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک محفل میں تشریف فرماتے تھے لوگ یہ گمان کر رہے تھے کہ شاید آپ پر وحی نازل ہو رہی ہے۔ لوگوں نے آپ سے کوئی بات چیت نہیں کی یہاں تک کہ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر بیٹھ گئے اس کے بعد راوی نے پوری حدیث کے ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! صدقہ کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کا بدلہ کئی گنا ہوتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے مزید (اجر و ثواب بھی ملے گا) میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پوشیدہ طور پر کسی غریب کو صدقہ کرنا یا تنگ دست شخص کا محنت کر کے صدقہ کرنا۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے۔ اسے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4641]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7871) اخرجه احمد فى المسند (266 265/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21785، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7871»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4642
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ، أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! صدقہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا اجر کئی گنا ہوتا ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس میں کون سا زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: تنگ دست شخص کا محنت کر کے صدقہ کرنا یا غریب کو پوشیدہ طور پر صدقہ دینا۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعمرو دمشقی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4642]
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعمرو دمشقی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4642]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21036»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 4643
وَعَنْ قَتَادَةَ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ". قَالَ: أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدُ مُقِلٍّ". قَالَ: أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْمَلُ إِيمَانًا؟ قَالَ:" أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا قتادہ بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سی نماز زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: طویل قیام والی اس نے دریافت کیا: کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا: تنگ دست شخص کا محنت کر کے صدقہ کرنا اس نے دریافت کیا: اہل ایمان میں سے کون ایمان کے اعتبار سے زیادہ کامل ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جس کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید ابوحاتم ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4643]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید ابوحاتم ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4643]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8119»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4644
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ الْمَزِيدُ". ثُمَّ قَرَأَ:" (مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً) ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ، أَوْ جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ". ثُمَّ قَرَأَ: (إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقَاتِ فَنِعِمَّا هِيَ) " الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! صدقہ کیا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: اس کا اجر کئی گنا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے مزید بھی ملتا ہے پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی ”جو شخص اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے گا اللہ تعالیٰ اسے کئی گنا اجر عطا کرے گا“۔ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: غریب کو پوشیدہ طور پر دینا یا تنگ دست شخص کا محنت کر کے صدقہ کرنا پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اگر تم صدقات کو ظاہر کرتے ہو تو یہ اچھی بات ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4644]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4644]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7891)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4645
وَعَنْ حَكِيمِ بْنَ حِزَامٍ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" ابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ وَالصَّدَقَةُ عَنْ ظَهْرِ غِنَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو صَالِحٍ مَوْلَى حَكِيمٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو صَالِحٍ مَوْلَى حَكِيمٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا: تم اس پر خرچ کا آغاز کرو جس کی تم کفالت کرتے ہو، اور وہ صدقہ جو کرنے کے بعد آدمی خوشحال رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ ابوصالح جو حکیم نامی شخص کا غلام ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4645]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ ابوصالح جو حکیم نامی شخص کا غلام ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4645]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3129)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1361، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1034، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2543، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1676، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14902، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1653، وأخرجه فتح الباري برقم: 1362، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3095، 3129»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4646
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مَنْ أَطْعَمَ مِسْكِينًا مِنْ جُوعٍ، أَوْ دَفَعَ عَنْهُ مَغْرَمًا، أَوْ كَشَفَ عَنْهُ كَرْبًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حکم بن عمیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل اس شخص کا ہے، جو کسی بھوکے مسکین کو کھانا کھلاتا ہے، یا کسی شخص کا قرض ادا کروا دیتا ہے، یا کسی کی پریشانی ختم کروا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4646]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4646]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3187)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3187»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف