الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابُ اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا .
اے اللہ! تو خرچ کرنے والے کو اس کی جگہ مزید عطا فرما
حدیث نمبر: 4676
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ صَلَّى اللَّهُ وَعَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا طَلَعَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنَبَتَيْهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ يُسْمِعَانِ أَهْلَ الْأَرْضِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ فَإِنَّ مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى. وَلَا آبَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنَبَتَيْهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ يُسْمِعَانِ أَهْلَ الْأَرْضِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی سورج طلوع ہوتا ہے، تو اس کے پہلو میں دو فرشتے بھیجے جاتے ہیں، وہ دونوں پکار کر کہتے ہیں: جس کی آواز تمام زمین والے سنتے ہیں صرف دو قسم کے گروہ (یعنی انسان اور جنات نہیں سن پاتے ہیں) اے لوگو اپنے پروردگار کی طرف آؤ جو چیز تھوڑی ہو، اور کفایت کر جائے وہ اس سے زیادہ بہتر ہے، جو زیادہ ہو، اور غافل کر دے اور جب سورج غروب ہوتا ہے، تو اس کے پہلو میں دو فرشتے بھیجے جاتے ہیں وہ دونوں پکار کر کہتے ہیں جس کی آواز تمام زمین والے سنتے ہیں صرف دو قسم کے گروہ (یعنی انسان اور جنات) نہیں سن پاتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کی جگہ مزید عطا فرما اور خرچ نہ کرنے والے کے مال کو ضائع کر دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4676]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 4676]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (197/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21214، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3714»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح